Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

339 - 645
( باب الجنائز)
( ٦٧٨)  اذا احتضر الرجل وُجِّہ الی القبلة علی شقہ الایمن )     ١   اعتبارا بحال الوضع فی القبر لانہ اشرف علیہ   

(  باب الجنائز  )
ضروری نوٹ:  جنائز جمع ہے جنازة کی۔جیم کے فتحہ کے ساتھ۔میت کو جنازہ کہتے ہیں۔ نماز جنازہ کا ثبوت اس آیت سے ہوتا ہے  لا تصل علی احد منھم مات ابدا ولا تقم علی قبرہ  (آیت ٨٤ سورة التوبة )اس آیت میں منافق کی نماز پڑھنے سے منع کیا ہے۔ جس سے معلوم ہوا کہ مومن کی نماز جنازہ پڑھنا چاہئے۔ چنانچہ نماز جنازہ پڑھنی فرض کفایہ ہے۔
ترجمہ:  (٦٧٨) جب آدمی پر موت کا وقت آجائے تو اس کو دائیں جانب قبلہ کی طرف متوجہ کر دیا جائے۔  
تشریح :  احتضر : حضر سے مشتق ہے ، اسکا تر جمہ ہے جب موت کا وقت حاضر ہو جائے ۔جب آدمی پر موت کا وقت قریب ہو جائے تو اس آدمی کو دائیں جانب کر کے قبلہ رخ کر کے لٹا دیا جائے ، سنت یہی ہے ۔
وجہ:  (١)قبلہ کی طرف متوجہ ہو کر سونا مستحب اور سنت ہے اس لئے موت کے وقت بھی قبلہ کی طرف متوجہ ہوناچاہئے ۔ عن البراء بن عازب قال : قال لی النبی  ۖ اذا أتیت مضجعک فتوضأ وضوئک للصلاة ثم اضطجع  علی شقک الأیمن ثم قل ۔ (بخاری شریف ، باب فضل من بات علی الوضوء ،ص ٤٥، نمبر ٢٤٧  مسلم شریف ، باب الدعاء عند النوم ،ص ١١٧٧، نمبر ٢٧١٠ ٦٨٨٢) اس حدیث میں ہے کہ دائیں پہلو پر سوئے ، چونکہ زندگی میں یہ بہتر ہے اسلئے مر نے کے بعد بھی یہی بہتر ہو گا   (٢) حدیث میں ہے ۔ عن ابی قتادة عن ابیہ ... فقالوا توفی و اوصی بثلثہ لک یا رسول اللہ واوصی ای یوجھہ الی القبلة لما احتضر فقال رسول اللہ اصاب الفطرة  (سنن للبیھقی ، باب ما یستحب من توجیھہ نحو القبلة ج ثالث ص٥٣٩،نمبر٦٦٠٤) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ موت کے وقت میت کو قبلہ کی جانب متوجہ کر دینا چاہئے۔(٣) اثر یہ ہے ۔ عن ابراھیم قال کا نوا یستحبون أن یوجہ المیت القبلة اذا حضر ۔ ( مصنف ابن ابی شیبة ، باب ٨، ما قالوا فی توجیہ المیت ، ج ثانی ، ص ٤٤٧، نمبر ١٠٨٧١ مصنف عبد الرزاق ، باب غسل المیت اذا حضرہ الموت و حروف المیت الی القبلة ، ج ثالث ، ص ٢٤٢، نمبر ٦٠٨٢) اس اثر میں ہے کہ موت کے وقت میت کو قبلہ کی طرف کر دینا چاہئے ۔ 
ترجمہ:   ١  قبر میں رکھنے کی حالت کا اعتبار کر تے ہوئے ۔ اسلئے کہ قبر میں جانے کے قریب ہے ۔ 
تشریح :  میت کو جب قبر میں رکھا جا تا ہے تو مستحب یہ ہے کہ اسکے چہرے کو قبلے کا رخ کر دے ، تو چونکہ قبر میں قبلے کا رخ لٹا نا ہے ، اور اب یہ قبر میں جا نے کے قریب ہے اسلئے اسکو بھی موت کے وقت قبلے کے رخ لٹا دیا جائے ۔ قبر میں قبلے کے رخ لٹانے کی 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter