(فصل فی الغسل )
(٦٨١) فاذا ارادواغسلہ وضعوہ علیٰ سریر ]لینصب الماء عنہ[ وجعلوا علیٰ عورتہ خرقة )
١ اقامة لواجب الستر ویکتفی بستر العورة الغلیظة ہو الصحیح تیسیرا
(فصل فی الغسل )
ترجمہ: (٦٨١)جب میت کے غسل کا ارادہ کرے تو اس کو تخت پر رکھے ]تاکہ پانی اس سے نیچے گر جا ئے [ اور اس کے ستر عورت پر چھوٹا سا کپڑا رکھ دے ۔
وجہ : (١)غسل کے وقت تخت پر اس لئے رکھے گا تاکہ پانی نیچے گر جائے اور استعمال شدہ پا نی کسی کو نہ لگے اور غسل دینے میں آسانی ہو۔
۔اور اس کے ستر پر چھوٹا سا کپڑا اس لئے رکھے گا تاکہ اس کا ستر نظر نہ آئے۔البتہ غسل دینے میں پریشانی ہوگی اور کپڑا بھیگ جائے گا اس لئے دیگر تمام کپڑے کھول دیئے جائیںگے (٢)اس حدیث میں ہے کہ مردوں کا ستر غلیظہ نہیں دیکھنا چاہئے ۔ عن علی ان النبی ۖ قال لا تبرز فخذک ولا تنظر الی فخذ حیّ ولا میت۔ (ابو داؤد شریف ، باب فی ستر ا لمیت عند غسلہ ج ثانی ص ٩٢ نمبر ٣١٤٠) جس سے معلوم ہوا کہ غسل دیتے وقت میت کا ستر نہیں دیکھنا چاہئے (٣)سمعت عائشة تقول لما ارادوا غسل النبی ۖ ....أن اغسلوا النبی ۖ و علیہ ثیابہ ، فقاموا الی رسول اللہ و فغسلوہ و علیہ قمیصہ (ابو داؤد شریف ، باب فی ستر ا لمیت عند غسلہ ج ثانی ص ٩٢ نمبر٣١٤١)اس حدیث میں ہے کہ حضور ۖ کو قمیص میں غسل دیا گیا تاکہ ستر نہ کھلے ۔(٤)اثر میں ہے عن ایوب قال رأیتہ یغسل میتا فالقی علی فرجہ خرقة و علی وجھہ خرقة اخری ووضأہ وضوء الصلوة ثم بدأ بمیامنہ (مصنف عبد الرزاق ، باب غسل المیت ج ثالث ص ٢٤٧ نمبر ٦١٠٤ مصنف ابن ابی شیبة ١٠،فی المیت یغسل من قال یستر ولا یجرد ،ج ٢ ،ص ٤٤٨،نمبر١٠٨٨٣) اس اثر سے معلوم ہوا کہ میت کے ستر پر چھوٹا کپڑا رکھنا چاہئے تاکہ اس کا ستر نظر نہ آئے۔
لغت : سریر : تخت ۔ ینصب : نیچے گرے ۔ خرقة : چھوٹا سا کپڑا ، چیتھڑا ۔ عورة غلیظہ : پیشاب اور پیخانے کی جگہ کو عورت غلیظہ کہتے ہیں ۔
ترجمہ: ١ ستر کے واجب کو قائم رکھنے کے لئے ۔ اور ستر غلیظہ پر کپڑا رکھنا کا فی ہے آسانی کے لئے یہی صحیح ہے ۔
تشریح : غسل دیتے وقت جسم پر خاص طور پر پیشاب اور پیخانہ کے مقام پر کپڑا رکھنا اس لئے ضروری ہے کہ یہ ستر ہے اور اس کو ڈھانکنا واجب ہے اس واجب کو قائم کر نے کے لئے ستر پر کپڑا رکھنا چاہئے ۔ اور بہت زیادہ کپڑا رکھنے سے غسل دینے میں مشکل ہو گا ، اس لئے غسل دینے میں آسانی کے لئے صرف ستر غلیظہ یعنی پیشاب اور پیخانے کے مقام پر اور گھٹنے تک کپڑا رکھنا کا فی ہے ۔ مرد کے