٢ وبسطہ ان تبسط اللفافة اولا ثم یبسط علیہا الازار ثم یقمص المیت ویوضع علی الازار ثم یعطف الازار من قبل الیسار ثم من قبل المین ثم اللفافة کذلک
کہ کرتا پہلے ہو اور ازار اسکے بعد ہو ۔ اسکے لئے یہ اثر ہے۔ عن قتادہ تکون خرقة الحقو فوق درعھا ۔ ( مصنف عبد الرزاق ،باب کفن المرأة ، ج ثالث ، ص ٢٧٤، نمبر ٦٢٤٥) اس اثر میں ہے کہ حقو یعنی ازار کرتے کے اوپر ہو ۔
(کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ )
ترجمہ : ٢ کفن بچھانے کا طریقہ یہ ہے کہ زمین پر پہلے چادر بچھائے ، پھر اس پر لنگی بچھائے ، پھر میت کو کرتے میں لپٹے اور لنگی پر رکھ دے ، پھر پہلے بائیں جانب سے لنگی کو لپٹے پھر دائیں جانب سے لنگی کو لپٹے ، پھر چادر کو بھی ایسے ہی ] پہلے بائیں جانب سے پھر دائیں جانب سے لپیٹے ۔
تشریح : اس عبارت میں کفن بچھانے کا اور کفن لپیٹنے کا طریقہ بتا رہے ہیں ۔ فر ماتے ہیں کہ زمین پر پہلے چادر بچھائے ، پھر اسکے اوپر لنگی بچھائے ، پھر لنگی کے اوپر کرتا بچھائے ۔ اور کر تا میں جو سر کی جانب پھٹا ہوا ہے اس سے میت کے سر کو گھسائے ، تاکہ نیچے اور اوپر سے کرتا آجائے ، پھر کر تے کے اوپر لنگی کے بائیں سرے کو پہلے لپیٹے اور دائیں سرے کو بعد میں لپیٹے ، تاکہ بایاں سرا نیچے ہو جا ئے اور دایاں سرا اوپر ہو جائے ، پھر لنگی کے اوپر چادر کے بائیں سرے کو پہلے لپیٹے اور دائیں سرے کو بعد میں لپیٹے ، تاکہ بایاں سرا نیچے ہو جائے اور دایاں سرا اوپر ہو جائے ۔۔حاصل یہ ہوا کہ میت کے جسم کے ساتھ پہلے کر تا چپکے گا ، اسکے اوپر لنگی ہو گی ، اور اسکے اوپر چادر ہو گی ۔۔ اور حضور ۖ نے اپنی بیٹی کے لئے لنگی پہلے دی ہے وہ اس لئے کہ حضور ۖ کی لنگی بیٹی کے جسم کے ساتھ چپک جا ئے اور اس سے برکت ہو جائے ، ورنہ لنگی کو کرتے کے بعد ہو نا چاہئے ۔ عطف معنی لپیٹنا ۔ بسط معنی پھیلا نا ۔ یسار معنی بائیں ، یمین کا معنی دائیں ۔
(مرد کوکفن پہنانے کا طریقہ)
نوٹ : ۔ سب کپڑوں کو پہلے بائیں سے لپیٹیں پھر دائیں سے لپیٹیں تاکہ دایاں حصہ اوپر ہو جا ئے
(١)
(٢)
(٣)
پہلے کر تا پہنائیں
پھر۔ میت پر لنگی یعنی ازارلپیٹیں
پھر۔ اسکے اوپر لفافہ یعنی لمبی چادرلپیٹیں
یہ کپڑا گردن سے لیکر پاؤن تک ہو تا ہے
یہ کپڑا سر کے پاس سے لیکر پاؤں تک ہو تا ہے
یہ سر سے اور پاؤں سے بھی لمبا ہو تا ہے اور سب کپڑوں سے اوپر ڈھانپ لیتا ہے