( باب فی المعادن والرکاز )
(باب فی المعادن و الرکاز )
ضروری نوٹ : اس باب میں تین الفاظ ہیں جنکے معانی میں اختلاف ہے ، اس کا جاننا ضروری ہے
کنز: جس مال کو انسان نے زمین کے اندر دفن کیا ہو اس کو کنز کہتے ہیں ، یا جو مال آدمی جمع کر تا ہو اس کو بھی کنز کہتے ہیں ، آیت میں ہے ۔و الذین یکنزون الذھب و الفضة و لا ینفقونھا فی سبیل اللہ فبشرھم بعذاب الیم ۔( آیت ٣٤، سورة التوبة ٩ ) اس آیت میں ہے کہ جو لوگ سو نا چاندی جمع کر تے ہیں اور خرچ نہیں کر تے ہیں اس کے لئے درد ناک عذاب ہے ، اس سے معلوم ہوا کہ جس مال کو جمع کر تا ہو وہ کنز ہے
معدن : عدن کا تر جمہ ہے قائم رہنا ، اللہ نے جو خزانہ لو ہا ابرک زمین میں پیدا کیا ہے اس کو معدن ، اور کان کہتے ہیں
رکاز : رکز سے مشتق ہے ، گاڑنا ، انسان کا دفن کیا ہوا اور اللہ تعالی کا زمین میں پیدا کیا ہو دو نوں گا ڑا ہوا ہے اس لئے دو نوں کو رکاز کہتے ہیں ۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ انسان گاڑے وہ بھی رکاز ہے اور حدیث کے اعتبار سے اس میں بھی پانچواں حصہ ہے ۔ اور جسکو معدن کہتے ہیں یعنی اللہ تعالی کا پیدا کی ہو ئی کان اس میں بھی پانچواں حصہ ہے ۔(١) اس اثر میں اس کا ثبوت ہے۔ الرکاز : ما وجد من معدن و ما استخرج منہ من مال مدفون ، و شیء کان لقرن قبل ھذہ الامة ، قال ابن جریج : و أقول : ھو مغنم ۔ ( مصنف عبد الرزاق ، باب الرکاز و المعدن ، ج رابع ، ص ٩٢، نمبر ٧٢١١) اس اثر میں تشریح کی ہے کہ جو اللہ کے خزانے سے نکلے جسکو معدن کہتے ہیں وہ بھی رکاز ہے ، اور جو زمانہ جاہلیت میں دفن کیا گیا وہ بھی رکاز ہے ۔(٢)اس حدیث میں بھی ہے کہ جو کچھ اللہ نے کان پیدا کیا ہے وہ رکاز ہے اور اس میں پانچواں حصہ ہے ، حدیث یہ ہے ۔ عن ابی ھریرة قال: قال رسول اللہ ۖ: فی الرکاز الخمس قیل و ما الرکاز یا رسول اللہ ۖ ؟ قال الذھب و الفضة الذی خلقہ اللہ فی الارض یوم خلقت ۔ ( سنن بیہقی ، باب من قال المعدن رکاز فیہ الخمس، ج رابع،ص٢٥٧،نمبر ٧٦٤٠) اس حدیث میں ہے کہ اللہ نے زمین میں جو سو نا چاندی پیدا کیا ہے وہ رکاز ہے اور اس میں پانچواں حصہ ہے ۔ (٣) اور رکاز میں پانچواں حصہ ہے اس کے لئے یہ حدیث ہے ۔ عن ابی ھریرة أن رسول اللہ ۖ قال : العجماء جبار ، و البئرجبار، و المعدن جبار، و فی الرکاز الخمس ۔ ( بخاری شریف ، باب فی الرکاز الخمس ، ص ٢٤٤، نمبر ١٤٩٩ مسلم شریف ، باب جرح العجماء و المعدن و البئر جبار ، ص ٧٥٨، نمبر ١٧١٠ ٤٤٦٥) اس حدیث میں ہے کہ معد ن میں تو کچھ نہیں ہے لیکن رکاز میں پانچواں حصہ ہے ، ہمارے یہاں معدن بھی رکاز ہے اس لئے معدن میں بھی پانچواں حصہ لازم ہو گا ۔