Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

86 - 645
ینقطع عنہ  ٣  واختلفوا فی کیفیة القعود والمختار ان یقعد کما یقعد فی حالة التشہد لانہ عہد مشروعًا فی الصلوٰة (٤٨٥) وان افتتحہا قائما ثم قعد من غیر عذر جاز عند ابی حنفیة )    ١  وہذا استحسان  
 
دیا گیا تاکہ اس سے یہ خیر کا کام منقطع نہ ہو جائے ۔ 
تشریح :  یہ دلیل عقلی ہے ۔ کہ نماز بہت اچھا کام ہے ۔ اور کبھی ایسا بھی ہو تا ہے کھڑا ہو تو سکتا ہے لیکن کھڑا ہو نا دشوار ہو تا ہے اب اگر نفل نماز میں بھی ہمیشہ کھڑے ہو نے ہی کی شرط لگا دی جائے تو اس خیر کے کام سے محروم ہو جائے گا اسلئے یہ کہا گیا کہ کھڑے ہو نے پر قدرت کے با وجود بیٹھ کر نفل نماز پڑھنا چاہے تو پڑھ سکتا ہے البتہ اس صورت میں اسکو آدھا ثواب ملے گا ۔ 
ترجمہ:  ٣    بیٹھنے کی کیفیت میں علماء نے اختلاف کیا ہے ۔ لیکن مختار یہ ہے کہ ایسے ہی بیٹھے جیسے تشہد  کی حالت میںبیٹھتے ہیں  ، اسلئے کہ نماز کی حالت میں یہی مشہور بھی ہے اور مشروع بھی ہے ۔ 
تشریح : نفل نماز میں کس طرح بیٹھے اس بارے میں مختلف اقوال ہیں ۔ لیکن جس طرح تشہد میں بیٹھتے ہیںیہ زیادہ پسندیدہ ہے ، اور نماز میں یہ مشروع ہے ، اور اس طرح کا بیٹھنا نماز میں مشہور بھی ہے ۔ تشہد میں بیٹھنے کی کیفیت یہ ہے کہ دایاں پاؤں کھڑا کرے اور بایاں بچھائے اور اس پر سرین رکھ کر اس پر بیٹھ جائے ۔ ۔ اس کے لئے یہ حدیث گزر گئی ہے۔ فقال ابو حمید الساعدی.... فاذا جلس فی الرکعتین جلس علی رجلہ الیسری و نصب الیمنی واذا جلس فی الرکعة الآخرة قدم رجلہ الیسری ونصب الاخری وقعد علی مقعدتہ ۔ (بخاری شریف،باب سنة الجلوس فی التشہد ص ١٤نمبر ٨٢٨  مسلم شریف ، باب ما یجمع صفة الصلوة وما یفتتح بہ ص ١٩٤ نمبر ١١١٠٤٩٨)  مسلم شریف میں یہ حدیث حضرت عائشہ  سے منقول ہے (٢) عن وائل بن حجر قال قدمت المدینة قلت لانظرن الی صلوة رسول اللہ ۖ فلما جلس یعنی للتشھد افترش رجلہ الیسری ووضع یدہ الیسری یعنی علی فخذہ الیسری ونصب رجلہ الیمنی ۔ (ترمذی شریف ، باب کیف الجلوس فی التشہد ص ٦٥ نمبر ٢٩٢) ا س حدیث  میں ہے کہ بایاں پاؤں بچھائے اور اس پر سرین رکھ کر بیٹھ کر جائے اور دایاں پاؤں کھڑا رکھے ، یہی زیادہ مختار ہے ۔     
ترجمہ:  (٤٨٥)  اگر کھڑے ہو کر نفل شروع کی پھر بغیر عذر کے بیٹھ گیا تو جائز ہے امام ابو حنیفہ کے نزدیک۔
 ترجمہ:    ١    اور یہ استحسان ہے ۔
تشریح :  کھڑا ہو کر نفل نماز پڑھ رہاتھا اسلئے بہتر یہی ہے کہ کھڑا ہو کر ہی نماز پوری کرے ، لیکن پھر بھی بغیر عذر کے بیٹھ گیا تو جائز 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter