Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

54 - 645
٥  والاوّل اظہر   ٦  ودَلّت المسألة علٰی جواز الاقتداء بالشفعویة وعلی المتابعة فی قراء ة القنوت فی الوتر  ٧  واذا علم المقتدی منہ مایزعم بہ فساد صلاتہ کالفصد وغیرہ لایجزیہ الاقتداء بہ

قاعدہ یہ ہے کہ کوئی آدمی کوئی بات کہہ رہا ہو اور دوسرا وہاں چپ کھڑا ہو تو ایسا سمجھا جاتا ہے کہ یہ آدمی بھی کہنے میں شریک ہے اس لئے بیٹھ جائے تاکہ مخالفت واضح ہو جائے 
ترجمہ :  ٥  اول  زیادہ ظاہر ہے ۔ 
تشریح :  پہلا مسلک یہ تھا کہ امام کے ساتھ کھڑا رہے اور چپ رہے ۔ فر ماتے ہیں کہ یہ مسلک زیادہ ظاہر ہے اور اچھا ہے ۔
وجہ :  (١) اسکی وجہ یہ ہے کہ حدیث ۔ (( انما جعل الامام لیؤتم بہ ، فاذا رکع فارکعوا ، واذا رفع فارفعوا ، و اذا قال سمع اللہ لمن حمد ؛ فقولوا : ربنا لک الحمد ، و اذا صلی جالسا فصلوا جلوسا ً )) ۔ ( بخاری شریف ، باب انما جعل الامام لیؤتم بہ ، ص ٩٥ ، نمبر ٦٨٨)میں ہے کہ امام کی اتباع کرو  اسلئے کھڑا ہو نے میں اتباع کی جائے گی ، اور قنوت منسوخ ہے اسلئے اس میں چپ رہے گا تو دونوں حدیثوں پر عمل ہو گیا ۔ اورکوئی قباحت لازم  نہیں آئی ۔ اور بیٹھنے کی شکل میں امام کی اتباع والی حدیث پر عمل نہیں ہو گا ۔ پھر امام کی مخالفت کر کے بیٹھنا یہ اچھا بھی معلوم نہیں ہو تا ۔
نوٹ :  دعاء قنوت تین قسم کی ہیں  ]١[ مصیبت کے وقت قنوت نازلہ پڑھنا ، حضور ۖ نے ایک مہینہ پڑھا اسکے بعد چھوڑ دیا ۔ البتہ عظیم مصیبت کے وقت ابھی بھی حنفیہ کے یہاں فجر کی نماز میں پڑھنا مسنون ہے ۔ ]٢[ فجر کی نماز میں ہمیشہ قنوت پڑھنا ، یہ حنفیہ کے یہاں نہیں ہے اور امام شافعی  کے یہاں ہے ۔ ]٣[ وتر میں دعاء قنوت پڑھنا ۔ یہ امام شافعی  کے یہاں صرف رمضان کے نصف آخیر میں ہے ، باقی دنوں میں نہیں ۔ اور حنفیہ کے یہاں پورے سال میں ہے ۔ ۔ دلائل اور تفصیل اوپر گزر گئے ۔ 
ترجمہ  ٦  یہ مسئلہ شوافع کی اقتداء پر دلالت کر تا ہے ۔ اور متابعت پر دلالت کر تا ہے وتر کے قنوت پڑھنے میں ۔ 
تشریح :  متن کے مسئلے سے دو باتیں معلوم ہوئیں ]١[ ایک تو یہ کہ حنفی مقتدی شافعی امام کی اقتداء کر سکتا ہے ۔ اسی طرح مالکی اور حنبلی امام کی بھی اقتداء کر سکتا ہے ، اور یہ جائز ہے ۔]٢[ اور دوسری بات یہ معلوم ہوئی کہ اگر شافعی امام وتر میں قنوت پڑھے تو حنفی مقتدی انکی اقتداء میں قنوت پڑھے ۔ 
وجہ:  کیونکہ جب فجر کی نماز میں شافعی امام قنوت پڑھے تو انکی اقتداء میںاس وقت کھڑا رہنا بہتر ہے تو جب وہ وتر میں قنوت پڑھے تو ہم بھی انکی اقتداء میں قنوت پڑھیں کیونکہ یہ قنوت تو ہمارے یہاں بھی واجب ہے ۔  
ترجمہ:  ٧  اور اگر حنفی مقتدی شافعی امام کے بارے میں ایسی بات جان لے جس سے حنفی مقتدی کی نماز فاسد ہو تی ہو ، جیسے فصد لگانا  وغیرہ تو اس وقت شافعی امام کی اقتداء جائز نہیں ہو گی ۔ 
 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter