Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

507 - 645
(٨٠٣)  قال وفی تبر الذہب والفضة وحلیہما واواینہما الزکوٰة)    ١   وقال الشافعی لاتجب فی حلی النساء وخاتم الفضة للرجال لانہ مبتذل فی مباح فشابہ ثیاب البذلة 

سے سونے کی زکوة میں بیس دینار پر جب تک چار مثقال کا اضافہ نہ ہو جائے مزید کوئی زکوة نہیں ہے ۔ درہم والا ہی اصول یہاں بھی ہے ۔      
ترجمہ:   (٨٠٣) سونے اور چاندی کے ڈلے،ان دونوں کے زیور اور ان دونوں کے برتن میںزکوة واجب ہے۔  
تشریح:  سونا اور چاندی کسی حال میں ہو، چاہے درہم اور دنانیر کی شکل میں ہو،ڈلے کی شکل میں ہو یا برتن اور زیور کی شکل میں ہو ہر حال میں حنفیہ کے نزدیک زکوة واجب ہے۔ اس کی دلیل باب زکوة الفضة کے شروع میں گزر چکی ہے۔ حدیث یہ ہے  ۔ ان امرأ ة اتت رسول اللہ و معھا ابنة لھا وفی ید ابنتھا مسکتان غلیظتان من ذھب فقال اتعطین زکوة ھذا؟ قالت لا قال ایسرک ان یسورک اللہ بھما یوم القیامة سوارین من نار؟ قال فخلعتھما والقتھما الی النبی ۖ وقالت ھما للہ ورسولہ ۔ (ابو داؤد شریف ، باب الکنز ما ھو وزکوة الحلی ص ٢٢٥ نمبر ١٥٦٣ ترمذی شریف ، باب ما جاء فی زکاة الحلی ، ص ١٦٤،نمبر٦٣٧) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ زیور کی بھی زکوة لازم ہے۔آیت سے بھی سو نے اور چاندی میں زکوة واجب ہو تی ہے ۔ (٢)و الذین یکنزون الذھب و الفضة و لا ینفقونھا فی سبیل اللہ فبشرھم بعذاب الیم ۔( آیت ٣٤، سورة التوبة ٩ ) اس آیت میں سونا اور چاندی عام ہے چاہے کسی حال میں ہو جس کے نہ خرچ کر نے پر وعید سنائی گئی ہے ، اس لئے سبھی قسم کے سونا چاندی پر زکوة ہو گی ۔ (٣) اس حدیث میں بھی ہے ۔ دخلنا علی عائشة  زوج النبی  ۖ فقالت : دخل علی رسول اللہ  ۖ فرأی فی یدی فتخات من ورق فقال : ما ھذا یا عائشة ؟ ، فقلت : صنعتھن أتزین لک یا رسول اللہ ! قال : أتؤدین زکاتھن ؟ قلت لا أو ما شاء اللہ، قال ھو حسبک من النار ۔ (ابو داؤد شریف ، باب الکنز ما ھو وزکوة الحلی ص ٢٢٥ نمبر ١٥٦٣)  اس حدیث میں بھی ہے کہ زیور کی زکوة نہ دینے سے عذاب ہو گا ، جس سے معلوم ہوا کہ زیور میں بھی زکوة واجب ہے ۔ 
ترجمہ:    ١   امام شافعی  نے فر ما یا کہ عورتوں کے زیور میں اور مرد کے چاندی کی انگوٹھی میں زکوة واجب نہیں ہے ، اس لئے کہ یہ روز مرہ کے استعمال کی چیز ہے اور مباح ہے تو روز مرہ استعمال کے کپڑے کے مشابہ ہو گیا ۔
تشریح  :  امام شافعی  کا نظریہ یہ ہے کہ عورتوں کا زیور اور مردکے لئے چاندی کی انگوٹھی پہننا حلال اور مباح ہے اس لئے یہ استعمال کی اور ضرورت کی چیز ہو گئی ، اور پہلے حدیث گزر چکی ہے کہ ضرورت کی چیز میں زکوة نہیں ہے اس لئے ان زیوروں میں بھی زکوة واجب نہیں ہو گی ، یہ ایسے ہی ہو گیا جیسے روزانہ استعمال کے کپڑے ، کہ اس میں زکوة نہیں ہے تو اس میں بھی زکوة نہیں ہو نی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter