Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

466 - 645
٣   والثنی منہا ماتمت لہ سنة والجذع ما اتی علیہ اکثرہا٤   وعن ابی حنیفة وہو قولہما انہ یوخد الجذع لقولہ علیہ السلام انما حقنا الجذعة والثنی ولانہ یتادی بہ الاضحیة فکذا الزکوٰة   

میں ۔ 
تشریح :  بکری اور بھیڑ میں ایک سال مکمل ہو جائے تو اس وقت پرانا دانت ٹوٹ کر نیا دانت آجا تا ہے اسکو ٫ثنی ، کہتے ہیں ۔ اور ایک سال سے کم ہو تو اس وقت دانت ٹوٹ کر نیا دانت نہیں آتا اسکو ٫جذع، کہتے ہیں ۔ یہاںامام ابو حنیفہ سے دو روایتیں ہیں ]١[ پہلی روایت یہ ہے کہ نہ بکری کی زکوة میں جذع لیا جائے گااور نہ بھیڑ کی زکوة میں ۔]٢[  اور دوسری روایت حضرت حسن بن زیاد سے یہ ہے کہ جذع بھی زکوة میں لیا جا سکتا ہے ، اور یہی مسلک صاحبین کا ہے کہ جذع بھی بکری کی زکوة میں لیا جا سکتا ہے ۔ ۔اسکی تفصیل آگے آرہی ہے 
 ترجمہ: ٣  اور بکری کی ثنی اس کو کہتے ہیں جس کا ایک سال پورا ہو گیا ہو ، اور جذع اس کو کہتے ہیںجس پر سال کا اکثرحصہ گزراہو ۔ 
 ترجمہ: ٤  حضرت امام ابو حنیفہ  کی ایک روایت ہے اور یہی صاحبین کا قول ہے جذع لیا جا ئے گا حضور علیہ السلام کے قول کی وجہ سے کہ ہمارا حق جذع اور ثنی میں ہے ۔اور اس لئے بھی کہ جذع سے قربانی ادا ہو تی ہے تو ایسے ہی زکوة بھی ادا ہو جائے گی ۔  
تشریح : حضرت امام ابو حنیفہ  کی دوسری روایت یہ ہے کہ بکری کی زکوة میں جذع بھی جائز ہے ، اور یہی مسلک صاحبین  کا ہے ۔   
وجہ  : اس روایت کی دلیل یہ حدیث ہے جسکو صاحب ھدایہ نے نقل کیا ہے  (١) قال ابن أخی فانی أحدثک أنی کنت فی شعب من ھذہ الشعاب علی عہد رسول اللہ  ۖ فی غنم لی ....و قد نھانا رسول اللہ  ۖ أن نأخذ شافعا قلت فأی شیء تأخذان ؟ قالا عناقا جذعة أو ثنیة ۔( ابو داود شریف ، باب فی زکوة السائمة ، ص ٢٣٤، نمبر ١٥٨١) اس حدیث میں ہے کہ بکری میں جذعہ اور ثنی دو نوں میں سے ایک کا حق ہے ۔(٢) کنا  مع رجل من أصحاب النبی  ۖ یقال لہ مجاشع من بنی سلیم ، فعزت الغنم فأمر منادیا فنادی أن رسول اللہ  ۖ کان یقول ان الجذع یوفی مما یوفی منہ الثنی ۔ ( ابو داود شریف ، باب ما یجوز فی الضحایة من السن ، ص ٤٠٨، نمبر ٢٧٩٩ ابن ماجة شریف ، باب ما یجزی من الاضاحی ، ص ٤٥٧، نمبر ٣١٤٠)  اس حدیث میں ہے کہ قربانی میں جذع بھی اسی طرح کام آئے گا جس طرح ثنی کام آتا ہے ، اور جب قربانی میں کام آئے گا تو زکوة میں بھی کام آئے گا ۔ (٣)  عن جابر قال : قال رسول اللہ  ۖ لا تذبحوا الا مسنة الا أن یعسر علیکم فتذبحوا جذعة من الضأن۔ ( مسلم شریف ، باب سن الأضحیة ، ص ٨٧٦، نمبر ١٩٦٣ ٥٠٨٢ ابو داود شریف ، باب ما یجوز فی الضحایة من السن ، ص ٤٠٧، نمبر ٢٧٩٧)  اس حدیث میں ہے کہ بھیڑ کے جذع کی قربانی جائز ہے ۔ اس حدیث سے بعض ائمہ اس بات کے قائل ہو ئے کہ بھیڑ میں تو جذع کی زکوة جائز ہے ، لیکن بکری میں چونکہ جذع کی قربانی جائز 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter