(٧٧٠) ثم تستانف الفریضة فیکون فی الخمس شاة وفی العشر شاتان وفی خمس عشرة ثلٰث شیاہ وفی عشرین اربع شیاہ وفی خمس وعشرین بنت مخاض وفی ست وثلٰثین بنت لبون فاذا بلغت مائة وستا وتسعین ففیہا اربع حقاق الیٰ مائتین) (٧٧١) ثم تستانف الفریضة ابدا کما تستانف فی الخمسین التی بعد المئة و الخمسین ) ١ وہذا عندہما ٢ وقال الشافعی اذا زادت علیٰ مائة وعشرین واحدة ففیہا ثلٰث بنات لبون فاذا صارت مائة و ثلٰثین ففیہا حقة وبنتا لبون
ترجمہ: (770) پھر فرض شروع سے کيا جائے گا،پس پانچ اونٹ ميں ايک بکري،دس ميں دو بکرياں اور پندرہ ميں تين بکرياں اور بيس ميں چار بکرياں اور پچيس ميں ايک بنت مخاض اور چھتيس ميں ايک بنت لبون پس جبکہ پہنچ جائے ايک سو چھيانوے تو اس ميں چار حقے ہيں دوسو اونٹ تک?
تشريح : ايک سو پچاس اونٹ کے بعد پھر شروع سے حساب کيا جائے گا يعني ہر پانچ اونٹ ميں ايک بکري اور پچيس ميں ايک بنت مخاض اور چھتيس ميں ايک بنت لبون? پس ايک سو پچاس اور چھتيس مل کر ايک سو چھاسي ہوئے، تو گوياکہ ايک سو چھياسي ميں تين حقے اور ايک بنت لبون لازم ہوتے ہيں اور ايک سو چھيانوے ميں چار حقے لازم ہوئے? اور دو سو تک چار حقے ہي لازم ہوتے رہيںگے?
وجہ : دليل اوپر گزر گئي ہے?
ترجمہ: (771) پھر فرض شروع کيا جائے گا جيسا کہ ايک سو پچاس کے بعد پچاس ميں شروع کيا گيا تھا?
ترجمہ: 1 يہ ہمارے نزديک ہے ?
تشريح: جس طرح ايک سو پچاس کے بعد جو پچاس تھا اس ميں ہر پانچ ميں ايک بکري لازم ہوئي تھي اور پچيس ميں ايک بنت مخاض اور چھتيس ميں ايک بنت لبون اور پچاس ميں ايک حقہ لازم ہواتھا اسي طرح دو سو اونٹ کے بعد جو پچاس ہے اس ميں کيا جائے گا?
ترجمہ: 2 اور امام شافعي نے فر ما يا اگر ايک سو بيس پر ايک اونٹ زيادہ ہو جا ئے تو اس ميں تين بنت لبون ہے ? پس جبکہ ايک سو تيس اونٹ ہو جائے تو اس ميں ايک حقہ ہے ، اور دو بنت لبون ہے ?
تشريح : حضرت امام شافعي کے يہاں ايک سو بيس اونٹ کے بعد ہو تو ہرپانچ اونٹ پر ايک بکري ، اور ہر پچيس اونٹ پر ايک بنت مخاض ، اور ہر چھتيس پرايک بنت لبون ، اور ہر پچاس پر ايک حقہ نہيں ہے ? بلکہ انکے يہاں مسئلہ يہ ہے کہ ايک سو بيس کے بعد پانچ اور دس اونٹ ميں کچھ نہيں ، بلکہ چاليس ہو جا ئے تو ہر چاليس اونٹ ميں ايک بنت لبون ?اور ہر پچاس اونٹ ميں ايک حقہ لازم ہو تا ہے ،