١ بہٰذااشتہرت کتب الصدقات من رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم (٧٦٩) ثم اذا زادت علیٰ مائة وعشرین تستانف الفریضة فیکون فی الخمس شاة مع الحقتین وفی العشر شاتان وفی خمس عشرة ثلٰث شیاہ وفی العشرین اربع شیاہ وفی خمس وعشرین بنت مخاض الی مائة وخمسین فیکون فیہا ثلٰث حقاق)
ترجمہ : 1 حضور ? کي جانب سے زکوة کے جو خطوط ہيں ان ميں يہي حساب مشہور ہے ?
ترجمہ: (769) پس جبکہ ايک سو بيس اونٹ سے زيادہ ہو جائے تو فرض پھر سے شروع ہو گا ?پس ہوگا پانچ اونٹ ميں ايک بکري دو حقہ کے ساتھ اور دس اونٹ ميں دو بکرياں اور پندرہ اونٹ ميں تين بکرياں اور بيس اونٹ ميں چار بکرياں اور پچيس اونٹ ميں ايک بنت مخاض ايک سو پچيس تک، پس ايک سو پچاس اونٹ ميں تين حقے ہوںگے? پھر فرض شروع سے کيا جائے گا?
تشريح: ايک سو بيس کے بعدہر پانچ اونٹ ميں ايک بکري لازم ہوگي? اور پچيس اونٹ ميں اونٹني کا بچہ لازم ہوگاجس کو بنت مخاض کہتے ہيںيعني ايک سال گزر کر دوسرے سال ميں قدم رکھا ہو? اب اوپر کا ايک سو بيس اور پچيس مل کر ايک سو پينتاليس ہوئے ?ليکن جوں ہي دونوں ملا کر ڈيڑھ سو ہوںگے تو تين حقے لازم ہو جائيںگے? کيونکہ شروع ميں چھياليس پر ايک حقہ لازم ہوا تھا?اور اکانوے ميں دو حقے تھے تو گويا کہ ہر پچاس ميں ايک حقہ لازم ہوا? اس اعتبار سے ايک سو پچاس تين مرتبہ پچاس ہوئے تو تين حقے لازم ہو ںگے?
وجہ: اس کا ثبوت اس حديث ميں ہے جو اوپر گزري? اس کا آخري جملہ ہے ففي کل خمسين حقة و في کل اربعين ابنة لبون (ترمذي شريف ، باب ماجاء في زکوة الابل و الغنم ص 135 نمبر 621 ابو داؤد شريف ، باب في زکوة السائمة ص 225 نمبر 1570 بخاري شريف ، باب شکوة الغنم ص 195 نمبر 1454) اور ابو داؤد شريف ميں ہے فاذا کانت خمسين ومائة ففيھا ثلاث حقاق ... فاذا کانت مائتين ففيھا اربع حقاق او خمس بنت لبون?(ابو داؤد شريف ، باب في زکوة السائمة ص 227 نمبر 1570)،حديث حدثنا محمد بن العلاء انا ابن المبارک کا ٹکڑا ہے)اس حديث سے ثابت ہوا کہ ہر پچاس اونٹ ميں ايک حقہ لازم ہوگا اور ايک سو پچاس ميں تين حقے اور دوسو اونٹ ميں چار حقے لازم ہوںگے? اور ايک سو بيس کے بعد ہر پانچ اونٹ ميں ايک بکري اور پچيس اونٹ ميں ايک بنت مخاض لازم ہوگا? اس کي دليل يہ اثر ہے عن علي قال اذا زادت علي عشرين و مائة يستقبل بھا الفريضة (مصنف ابن ابي شيبة ،باب11 ،من قال اذا زادت علي عشرين و مائة استقبل بھا الفريضة ج ثاني، ص 361،نمبر9911) اس استقبل بھا الفريضة سے معلوم ہوا کہ ايک سو بيس اونٹ کے بعد پھر شروع سے حساب کيا جائے گا يعني ہر پانچ اونٹ ميں ايک بکري اور پچيس اونٹ ميں ايک بنت مخاض لازم ہوگا?