Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

402 - 645
 ١   لان شہداء احد ماکان کلہم قتیل السیف والسلاح  

میدان جنگ میں قتل نہ کیا ہو بلکہ انفرادی طور پر کہیں مسلمان کو پا یا اور قتل کر دیا  تو وہ بھی شہید کامل ہے اور غسل نہیں دیا جا ئے گا ۔اس لئے کہ اسکے بدلے مالی معاوضہ نہیں ہے اسلئے ظلم کامل ہوا اسلئے غسل نہیں دیا جا ئے گا ۔ (٢) اسکے لئے اثر یہ ہے ۔عن ابی اسحاق أن رجلا من اصحاب عبد اللہ قتلہ العدو و قد دفناہ فی ثیابہ ۔ ( مصنف ابن ابی شیبة ، باب ٢٩، فی الرجل یقتل أو یستشھد یدفن کما ھو أو یغسل ، ج ثانی ، ص ٤٥٧، نمبر ١٠٩٩٥)  اس اثر میں ہے کہ دشمن نے قتل کیا تو غسل نہیں دیا گیا تو کافر اور دار الحرب کے رہنے والے نے قتل کیا تو بدرجہ اولی غسل نہیں دیا جا ئے گا ۔ 
]٢[اھل بغی کا تر جمہ یہ ہے کہ مسلمانوں کی حکومت ہو اور اسکے خلاف کچھ مسلمان ہی بغاوت کرے اور جنگ کرے اور اس جنگ میں حکومت کے لوگ جو حق پر ہیں وہ قتل ہو جائیں تو انکو بھی غسل نہیں دیا جا ئے گا ۔ 
وجہ :  (١) یہاں بھی اس سے  مالی عوض نہیں لیا جا سکے گا ، اس لئے کامل ظلم ہوا اسلئے غسل نہیں دیا جا ئے گا (٢) یہ اثر اس کا ثبوت ہے  ۔قال زید بن صوحان یوم الجمل : ارمسونی فی الارض رمسا و لا تغسلوا عنی دما و لا تنزعوا عنی ثوبا الا الخفین فانی محاج احاج ۔ ( مصنف ابن ابی شیبة ، باب ٢٩، فی الرجل یقتل أو یستشھد یدفن کما ھو أو یغسل ، ج ثانی ، ص ٤٥٧، نمبر ١٠٩٩٧ سنن بیہقی ، باب ما ورد فی المقتول بسیف اھل البغی ، ج رابع ، ص ٢٦، نمبر ٦٨٢٤) جنگ جمل میں دو نوں طرف صحابہ تھے اسکے با وجود زید ابن صوحان نے کہا کہ مجھے غسل مت دو جس سے معلوم ہوا کہ باغی بھی قتل کرے تو غسل نہیں دیا جا ئے گا  ۔(٣)  عن یحی بن عابس و عن عمار قال ادفنونی فی ثیابی فانی مخاصم ۔ ( مصنف ابن ابی شیبة ، باب ٢٩، فی الرجل یقتل أو یستشھد یدفن کما ھو أو یغسل ، ج ثانی ، ص٤٥٦، نمبر ١١٠٠١سنن بیہقی ، باب ما ورد فی المقتول بسیف اھل البغی ، ج رابع ، ص ٢٦، نمبر ٦٨٢٣) یہ حضرت عمار  بھی جنگ جمل میں شریک ہو ئے تھے جنہوں نے فر ما یا کہ میرے کپڑے میں مجھے دفن کر دو اور مجھے غسل مت دو ، حالانکہ دو نوں طرف جنگ جمل میں صحابہ تھے ۔ 
]٣[  قطاع الطریق : کا ترجمہ ہے ، راستے کا ٹنے والا ، یہاں مراد ہے ڈاکو ، کیونکہ وہ بھی راستہ کا ٹنے والا ہے ۔ اگر ڈاکو نے کسی مسلمان کو قتل کر دیا تو اس سے بھی مالی عوض نہیں لیا جا سکے گا اس لئے ظلم کا مل ہوا اسلئے غسل نہیں دیا جا ئے گا ۔ 
وجہ :  (١) اس اثر میں اس کا ثبوت ہے ۔ عن عامر فی رجل قتلتہ اللصوص قال : یدفن فی ثیابہ و لا یغسل ۔  ( مصنف ابن ابی شیبة ، باب ٢٩، فی الرجل یقتل أو یستشھد یدفن کما ھو أو یغسل ، ج ثانی ، ص٤٥٨، نمبر١١٠٠٤ مصنف عبد الرزاق ، باب  الصلاة علی الشھید و غسلہ ، ج ثالث ، ص ٣٥٧، نمبر ٦٦٧٧)  اس اثر میں ہے کہ چور نے قتل کیا ہو تو غسل نہیں دیا جا ئے گا ، اس لئے ڈاکو ؤں نے قتل کیا ہو تو غسل نہیں دیا جا ئے گا ۔
 ترجمہ:   ١  اسلئے کہ احد کے سبھی شہداء تلوار اور ہتھیار سے قتل نہیں کئے گئے تھے ۔ 
 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter