Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

39 - 645
(٤٥٨) یکرہ ان یغلق باب المسجد)   ١  لانہ یشبہ المنع من الصلوٰة وقیل لابأس بہ اذاخیف علیٰ متاع المسجد فی غیراوان الصلوٰة    (٤٥٩)ولا بأس بان ینقش المسجد بالجصّ والساج و ماء الذہب)

بیتی فأتخذہ مصلی ....ثم قال : ((أین تحب أن أصلی من بیتک ؟) ) قال فأشرت ُ لہ الی ناحیة من البیت ۔ ( بخاری شریف ، باب المساجد فی البیوت ، ص ٦٠ ، نمبر ٤٢٥) اس حدیث میں ہے کہ گھر میں نماز پڑھنے کے لئے مسجد بنائی اور حضور ۖ نے اس کا افتتاح کیا ۔  (٢)اس حدیث میں تو گھر میں مسجد بنانے کی ترغیب دی گئی ہے ۔  عن ابن عمر قال : قال رسول اللہ  ۖ ((اجعلوا فی بیوتکم من صلاتکم ، و لا تتخذو ھا قبورا ً ۔ ( ابو داود شریف ، باب صلوة الرجل التطوع فی بیتہ ، ص ١٥٨، نمبر ١٠٤٣) اس حدیث  میں ہے کہ گھر میں بھی نماز پڑھو اور اسکو قبر ستان کی طرح نہ بناؤ ۔ اس سے معلوم ہوا کہ گھر میں بھی ایک مسجد ہو نی چاہئے ۔
تاہم گھر میں بھی جس جگہ کو نماز کے لئے متعین کیا ہے اس جگہ ناپاکی ڈالنا اچھا نہیں ہے ۔ اس حدیث  میں اسکا ثبوت ہے۔ عن عائشة قالت : أمر رسول اللہ  ۖ ببناء المساجد فی الدور ، و أن تنظف و تطیب ۔( ابوداود شریف ، باب اتخاذ المساجد فی الدور ، ص ٧١ ، نمبر ٤٥٥) اس حدیث  سے معلوم ہوا کہ گھروں میں مسجد بناؤ اور اسکو صاف ستھرا رکھو ۔
ترجمہ:  (٤٥٨) اور مکروہ ہے کہ مسجد کا دروازہ بند کیا جائے ۔ 
 ترجمہ:  ١  اسلئے کہ نماز سے روکنے کے مشابہ ہو گیا ۔ 
تشریح :  مسجد کا دروازہ بند کر نا مکروہ ہے ۔ اسلئے کہ مسجد کا دروازہ بند کر نے کا مطلب یہ ہوا کہ مصلی کو نماز سے روکنا چاہتا ہے ۔اور آیت میں ہے کہ نماز سے روکنے والا ظالم ہے ۔ اسلئے مسجد کا دروازہ بند کر نا مکروہ ہے ۔ 
وجہ : ۔ اس آیت میں ہے ۔و من أظلم ممن منع مساجد اللہ أن یذکر فیھا اسمہ و سعی فی خرابھا ۔( آیت ١١٤، سورة البقرة ٢ ) اس آیت میں ہے کہ جو مسجد میں اللہ تعالی کا نام لینے سے روکے اس سے بڑا ظالم کون ہو گا ۔ اور مسجد کو بند کر نے سے لوگوں کو مسجد میں اللہ کا نام لینے سے روکنا ہے اسلئے مسجد کے دروازے کو بند کر نا مکروہ ہو گا ۔  
ترجمہ:  ٢  بعض حضرات نے فرمایا کہ مسجد کے سامان پر خطرہ ہو تو نماز کے وقت کے علاوہ بند کر نے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔
تشریح :  بعض علماء نے فر مایا کہ مسجد کے سامان چوری ہو نے کا خطرہ ہو تو نماز کے وقت کے علاوہ میں مسجدکے دروازے کو بند کر نے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ اور اسکی وجہ یہ ہے کہ سامان کی اہمیت ہے اسلئے اسکی چوری ہو نے کا خطرہ ہو تو دروازہ بند کر سکتا ہے ۔ 
 ترجمہ: (٤٥٩) اور مسجد کو گچ ، سال کی لکڑی ، اور سونے  کے پانی سے منقش کر نے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔
 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter