Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

379 - 645
٢  ویغسل فی غیرظاہر من الروایة لانہ نفس من وجہ وہو المختار (٧١٩) واذا سبی صبی مع احد ابویہ ومات لم یصل علیہ   )  ١  لانہ تبع لہما۔

الرزاق ، باب الصلاة علی الصغیر و السقط و میراثہ ، ج ثالث ، ص ٣٤٨، نمبر ٦٦٣٠ مصنف ابن ابی شیبة ، باب ١١٠، من قال لایصلی علیہ حتی یستھل صارخا ، ج ثالث ، ص ١١، نمبر ١١٥٩٩)  اس اثر سے معلوم ہوا کہ زندگی کے بغیر پیدا ہوا ہو تواس پر نماز نہیں پڑھی جا ئے گی ، البتہ انسانی کرامت کی وجہ سے کپڑے میں لپیٹ کر دفن کر دیا جا ئے گا ۔  (٢)و أخبرنی من رأی ابن مجاھد مات لہ سقط فلفہ فی خرقة و وضعہ فی کمہ و ذھب بہ وحدہ و دفنہ و صلی علیہ ۔( مصنف عبد الرزاق ، باب الصلاة علی الصغیر و السقط و میراثہ ، ج ثالث ، ص ٣٤٧، نمبر ٦٦٢٧)  اس اثر سے معلوم ہوا کہ کپڑے میں لپیٹ دیا جا ئے گا ۔  
ترجمہ:  ٢  اور غیر ظاہر روایت میں یہ ہے کہ غسل دیا جا ئے گا  ، اس لئے کہ من وجہ نفس ہے ۔ مختار مذہب یہی ہے ۔ 
تشریح :  غیر ظاہر روایت میں یہ ہے کہ جو بچہ مردہ پیدا ہوا ہے اس کو بھی غسل دیا جا ئے ، اسکی وجہ یہ ہے کہ وہ کم از کم انسان تو ہے اسلئے غسل دیا جا ئے اور کپڑے میں لپیٹ کر دفن کیا جا ئے چاہے اس پر نماز نہ پڑھے ، مختار مذہب یہی ہے ۔
ترجمہ:  (٧١٩)  اگر بچہ ماں یا باپ میں سے کسی ایک کے ساتھ قید ہو کر آیا اور انتقال کر گیا تو اس پر نماز نہیں پڑھی جا ئے گی ۔
  ترجمہ :   ١  اسلئے کہ وہ والدین کے تابع ہے۔
تشریح : قاعدہ یہ ہے ]١[کہ بچہ ماں باپ کے تابع ہو تا ہے اور اسی پر اسکے دین کا فیصلہ ہو تا ہے ۔ ]٢[ہاں اگر ماں اورباپ الگ الگ  مذہب کے ہیں تو ان میں سے جس کا مذہب اچھا ہو گا بچہ اسکے تابع ہو گا ، مثلا باپ بت پرست ہے اور ماں عیسائی ہے تو بچہ عیسائی شمار کیا جا ئے گا ، کیونکہ عیسائی مذہب  بت پرست سے اچھا ہے کیونکہ وہ دین فطرت سے زیادہ قریب ہے  یا ماں مسلمان ہے اور باپ عیسائی ہے تو بچہ مسلمان شمار کیا جا ئے گا کیونکہ اسلام عیسایت سے اچھا ہے ، اس لئے قاعدہ یہ ہے کہ بچہ خیر الابوین کے تحت ہو گا۔]٣[ تیسری شکل یہ ہے کہ خود بچہ سمجھدار ہو اور وہ اسلام قبول کر لے تو اب بچہ مسلمان شمار کیا جا ئے گا چاہے ماں باپ کا فر ہوں ۔  
بچہ ماں باپ میں سے کسی ایک کے ساتھ قید ہو کر آیا ہے یا دونوں کے ساتھ قید ہو کر آیا ہے ، اور ماں باپ کا فر ہیں تو چونکہ بچہ بھی اسکے تابع ہو کر کا فر شمار کیا جا ئے گا اسلئے بچے پر نماز نہیں پڑھی جا ئے گی  
وجہ : (١) کافر پر نماز جنازہ نہ پڑھنے کی ممانعت اس آیت میں ہے ۔ و لا تصل علیٰ أحد منھم مات أبدا و لا تقم علی قبرہ انھم کفروا باللہ و رسولہ و ما توا و ھم فاسقون ۔( آیت ٨٤، سورة التوبة ٩) اس آیت میں ہے کہ کافر پر کبھی بھی نماز نہیں پڑھنی چاہئے (٢)اور بچہ ماں باپ کے تابع ہو تا ہے بلکہ خیر الابوین کے تابع ہو تا ہے اسکی دلیل یہ آیت ہے ۔ کان ابن عباس  مع أمہ من المستضعفین و لم یکن مع ابیہ علی دین قومہ ، و قال : الاسلام یعلو و لا یعلی ۔( بخاری 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter