٤ ولوکان حاضرا فلم یکبر مع الامام لا ینتظر الثانیة بالاتفاق لانہ بمنزلة المدرک (٧١٣)ویقوم الذی یصلی علی الرجل والمرأة بحذاء الصدر ) ١ لانہ موضع القلب وفیہ نورالایمان فیکون القیام عندہ اشارة الی الشفاعة لایمانہ۔
تشریح : یہ طرفین کی دلیل ہے ۔مسبوق پہلی رکعت کو شروع نہیںکر تا بلکہ امام کے ساتھ مل جا تا ہے ۔ اسی طرح یہ آدمی پہلی تکبیر شروع نہیں کرے گا کیونکہ وہ پہلی رکعت کے درجے میں ہے ، اور مسبوق پہلی رکعت شروع نہیں کر سکتا ، اس لئے یہ پہلی تکبیر بھی نہیں کہے گا ، بلکہ امام کی اگلی تکبیر کا انتظار کرے گا ، اور جب وہ تکبیر کہے گا تو اسکے ساتھ شامل ہو گا ۔۔ شروع اسلام میں ایسا تھا کہ مسبوق پہلے اپنی چھوٹی ہو ئی رکعت پوری کر تا تھا اسکو پوری کر نے کے بعد پھر امام کے ساتھ ملتا تھا ، اب ایسا کر نا منسوخ ہو گیا ۔
ترجمہ: ٤ ا ور اگر امام کے پاس ہی مو جود تھا اور امام کے ساتھ تکبیر نہیں کہی تو بالاتفاق اگلی تکبیر کا انتظارنہ کرے اسلئے کہ یہ مدرک کے درجے میں ہے
تشریح : مدرک : کا معنی ہے شروع سے امام کو پا نے والا ۔۔ ایک آدمی امام کے پاس مو جود تھا اور امام نے دوسری تکبیر کہہ دی اور اس آدمی نے ابھی تک تکبیر نہیں کہی ہے تو فورا تکبیر کہہ کر امام کے ساتھ شامل ہو جا ئے ، امام کی اگلی تکبیر کا انتظار نہ کرے ۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ اس آدمی نے شروع سے امام کو پا یا ہے اور مدرک ہے ، یہ اس کی غفلت ہے کہ اس نے امام کے ساتھ تکبیر نہیں کہی اسلئے اب فورا تکبیر کہہ کر امام کے ساتھ شامل ہو جا ئے ۔
ترجمہ: (٧١٣) جو نماز جنازہ پڑھائے وہ مرد اور عورت کے سینے کے پاس کھڑا ہو۔
ترجمہ: ١ اسلئے کہ سینہ دل کی جگہ ہے ، اور اس میں ایمان کا نور ہے ، اسلئے سینے کے پاس کھڑا ہو نا گو یا کہ اسکے ایمان کی شفاعت کر نا ہے ۔
تشریح :۔ نماز جنازہ پڑھائے تو میت مرد ہو یا عورت اسکے سینے کے سامنے کھڑا ہو ، اسکی وجہ یہ ہے کہ سینہ کے اندر ایمان کا نور ہے تو امام اسکے سامنے کھڑا ہو کر گو یا کہ اسکے ایمان کی گواہی دے رہا ہے ۔۔ حذاء : کا معنی ہے سامنے ۔
وجہ: (١) سینہ کے پاس کھڑے ہونے کی دلیل یہ اثر ہے ۔عن عطاء قال اذا صلی الرجل علی الجنازة قام عند الصدر۔ (مصنف بن ابی شیبة ١٠٢ ، فی المرأة این یقام منھا فی الصلوة والرجل علی الجنازة این یقام منہ ج ثالث ص ٦،نمبر١١٥٥١ مصنف عبد الرزاق ، باب این یقوم الامام من الجنازة ج ثالث ص٣٣٠ نمبر٦٣٨١) اس اثر سے معلوم ہوا کہ میت کے سینہ کے پاس کھڑا ہونا چاہئے (٢)اس لئے بھی کہ سینہ میں نور ایمان ہے تو وہاں کھڑے ہو کر گویا کہ نور ایمان کی گواہی دینا ہے۔ اور اسکی شفارس کر رہا ہے ۔