Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

370 - 645
٥   ولا یستغفر للصبی ولکن یقول اللہم اجعلہ لنا فرطا واجعلہ لنا اجراو ذخرا وجعلہ لنا شافعًا ومشفعًا    (٧١٢)  ولو کبر الامام تکبیرة اوتکبیرتین لایکبر الاٰتی حتی یکبر اخریٰ بعد حضورہ  ) 
 ١  عند ابی حنیفة ومحمد

میں سے یہ ہے کہ اس سے پہلے اللہ تعالی کی حمد ثناء کرے ، پھر حضور ۖ پر درود شریف بھیجے تا کہ دعا زیادہ قبول ہو ، اسی لئے نماز وں میں اپنے لئے دعا سے پہلے ثناء کی جا تی ہے اور اسکے بعد درودبھیجا جا تا ہے ، اس لئے یہاں بھی ایسا ہی کرے ۔ ۔ اس کیلئے اثر اوپر گزر گیا ہے ۔
ترجمہ :   ٥    بچے کے لئے استغفار نہ کرے ، لیکن یوں کہے، اللھم اجعلہ لنا فرطا و اجعلہ لنا اجر ا و ذخرا و اجعلہ لنا شافعا و مشفعا 
تشریح :  بچہ یا بچی نا بالغ ہے وہ شریعت کا مکلف نہیں ہے اس لئے اس پر کوئی گناہ نہیں ہے اسلئے اسکے لئے استغفار کر نے کی ضرورت نہیں ہے اسلئے بالغ آدمی کے لئے جو دعا پڑھی جا تی ہے اسکے بجائے یہ دعا پڑھے ۔ اللھم اجعلہ لنا فرطا ۔الخ ۔
وجہ : اس اثر میں اس کا کچھ حصہ ہے ۔(١) عن الحسن أنہ کان اذا صلی علی الطفل قال  اللھم اجعلہ لنا فرطا، اللھم  اجعلہ لنا اجر ا ۔( مصنف عبد الرزاق ، باب الدعاء علی الطفل ، ج ثالث ، ص ٣٤٦، نمبر ٦٦١٥)  اس اثر میں بچے پر دعا پڑھنے کا ثبوت ہے ۔ (٢)بخاری شریف میں اثر اس طرح ہے ۔ و قال الحسن : یقرأ علی الطفل بفاتحة الکتاب و یقول اللھم اجعلہ لنا سلفا و فرطا و اجرا ۔ ( بخاری شریف ، باب قرأة فاتحة الکتاب علی الجنازة ، ص ٢١٣، نمبر ١٣٣٥) اس اثر میں ہے کہ بچے پر دعا کس طرح پڑھے ۔ ۔لیکن اگر کوئی اور دعا پڑھ دی تب بھی نماز ہو جا ئے گی ، اس لئے کہ ضروری طور پر یہی دعا متعین نہیں ہے ۔اثر میں ہے ۔ عن ابراہیم قال  لیس فی الصلوة علی المیت دعاء مؤقت فی الصلوة فادع بما شئت( مصنف ابن ابی   شیبة ، باب ٨٣، من قال لیس علی ا  لمیت دعاء مؤقت فی الصلوة  علیہ وادع  بما بدالک ، ج ثانی ، ص ٤٨٩، نمبر ١١٣٦٩) اس اثر میں ہے کہ  جنازہ میں کوئی متعین دعا نہیں ہے ۔
 ترجمہ (٧١٢)  اگر امام نے ایک تکبیر یا دو تکبیر کہہ دی اسکے بعد کوئی جنازے میں شامل ہوا تو آنے والا حاضر ہو نے کے بعد تکبیر نہ کہے جب تک کہ امام اگلی تکبیر نہ کہے ۔
 ترجمہ  ١   امام ابو حنیفہ  اور امام محمد  کے نزدیک ۔ 
تشریح :  نماز جنازہ میں چار تکبیریں ہیں ، اب مثلا امام دو تکبیر کہہ چکے ہیں اور درود شریف پڑھ رہے ہیں کہ زید آیا تو امام ابو حنیفہ  اور امام محمد  کی رائے یہ ہے کہ زید ابھی کھڑا رہے تکبیر افتتاح شروع نہ کرے ، جب امام تیسری تکبیر کہیں گے تو زید بھی تیسری تکبیر کہہ کر 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter