Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

359 - 645
(٧٠١)    وتلبس المرأة الدرع اولاثم یجعل شعرہا ضفیر تین علیٰ صدرہا فوق الدرع ثم الخمار فوق ذٰلک ثم الازار تحت اللفافة)(٧٠٢)   قال  وتجمر الاکفان قبل ان یُدرج فیہا  المیت وترا ) 

اس حدیث میں ہے کہ مجبوری کے موقع پر حضرت مصعب ابن عمیر  کو صرف ایک چادر میں کفن دیا گیا ۔ 
ترجمہ:  (٧٠١)عورت کو پہلے کرتی پہنائی جا ئے پھر اسکے با لوں کو دومینڈھیاں کر کے کرتی کے اوپر اور سینہ پر رکھ دئے جائیں ، پھر اسکے اوپر اوڑھنی ، پھر چادر کے نیچے ازار  پہنا یا جا ئے ۔ 
تشریح :  عورت کو کفن پہنانے کا طریقہ پہلے بیان کیا ہوں ۔  مصنف یہاں سے عورت کو کفن پہنانے کا طریقہ بیان فر ما رہے ہیں ۔ کہ عورت کو پہلے کرتی پہنا ئے پھر اسکے با لوں کی دو مینڈھیاں بنا ئے یعنی جو ڑے بنائے اور ایک کو کرتی کے اوپر دائیں سینے پر رکھ دے اور دوسرے جوڑے کو کرتی کے اوپر بائیں سینے پر رکھ دے ۔ پھر اسکے اوپر اوڑھنی لپٹے تاکہ بال اور کرتی کے اوپر اوڑھنی ہو جا ئے جس طرح زندگی ہیں بال اور کرتی کے اوپر اوڑھنی اوڑھتی ہے ۔پھر ازار لپٹے جو سر سے پاؤں تک ہو گا ۔ اسکے اوپر پستان بند گلے سے لیکر ران تک لپیٹے ۔ اور ان سب کے اوپر لفافہ یعنی چادر لپیٹے تاکہ سب ڈھک جائے ۔اور سب کپڑوں کو بائیں سرا پہلے لپیٹے اور دائیں سرا بعد میں لپیٹے تا کہ دائیں سرا اوپر آجائے ۔ کیونکہ زندگی میں چادر اوڑھتے ہیں تو بائیں سرے کو پہلے دائیں کندھے پر ڈالتے ہیں ، اور دائیں سرے کو بعد میں بائیں کندھے پر ڈالتے ہیں ۔ کفن میں اسی کا اعتبار کیا گیا ہے   ۔۔ضفیرة : جوڑا، مینڈھیاں ۔
وجہ : (١)  زندگی میں جب اوڑھنی سر پر ڈالا کرتی تھی تو قمیص کے اوپر لٹکتی تھی۔ اور چادر کے اندر ہوا کرتی تھی۔ موت کے بعد بھی اسی کیفیت سے کفن دیا جائے گا۔ اس کے لئے یہ اثر ہے ۔ سألت ام الحمید ابنة سیرین ھل رأیت حفصة اذا غسلت کیف تصنع بخمار المرأة؟ قالت نعم کانت تخمر ھا کما تخمر الحیة ثم یفضل من الخمار قدر ذراع فتفرشہ فی مؤخرھا ثم تعطف تلک الفضلة فتغطی بھا وجھھا ۔ (مصنف ابن ابی شیبة  ٤٣ ، فی المرأة کیف تخمر ج ثانی، ص ٤٦٦،نمبر١١١٠٧) اس سے  معلوم ہوا کہ زندگی کی طرح اوڑھنی سر پر ڈالی جائے گی۔(٢) عن ام عطیة قالت :و ضفرنا رأسھا ثلاثة قرون ثم ألقیناھا خلفھا مقدم رأسھا و قرنیھا۔( ابو داؤد شریف ، باب کیف غسل ا  لمیت ج ثانی ص ٩٢ نمبر ٣١٤٤بخاری شریف ، باب یلقی شعر المرأة خلفھا، ص ١٦٨ ،نمبر١٢٦٣) اس حدیث میں ہے کہ بال کے تین حصے کئے اور ایک حصہ پیچھے ڈالا ، اور دو حصے دو نوں طرف ڈال دئے ۔ 
 اصول : میت کو بہت زیادی زینت نہیں کرائی جائے گی۔
ترجمہ:  (٧٠٢) کفن میں لپیٹنے سے پہلے طاق مرتبہ دھونی دی جائے گی۔  
ترجمہ:    ١  اس لئے کہ حضور ۖ نے اپنی بیٹی کے کفن کو طاق مرتبہ دھونی دینے کا حکم دیا ، اور اجمار کا مطلب ہے خوشبو دار کر نا 
 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter