Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

357 - 645
 ١  لحدیث  ام عطیة ان النبی صلی اﷲ علیہ واٰلہ وسلم اعطی اللواتی غسلن ابنتہ خمسة اثواب  
٢   ولانہا تخرج فیہا حالة الحیواة فکذا بعد الممات  

تین کپڑے تو وہی ہیں جو مرد کے کفن کی تفصیل میں گزری ، عورت میں اوڑھنی اور پستان بند زیادہ دیا جا ئے گا ۔ اوڑھنی کرتے سے اوپر باندھی جا ئے گی اور اتنی لمبی ہو کہ اس سے سر ،  اور پستان ڈھک جا ئے  ۔۔پستان بند ازار کے اوپر لپیٹتے ہیں اور اتنا بڑا ہو کہ اس سے پستان ، اور پیٹ اور ران ڈھک جا ئے۔   
وجہ:  (١)عورت زندگی میں انہیں کپڑوں کو استعمال کرتی ہے کہ ازار ، قمیص اور چادر کے ساتھ اوڑھنی اور پستان بند استعمال کرتی ہے۔ اس لئے کفن میں بھی اتنے ہی کپڑے دیئے جائیں(٢)  صاحب ھدایہ نے اس حدیث  کی طرف اشارہ کیا ہے ۔ حدیث یہ ہے ۔  عن رجل من بنی عروة بن مسعود ... فکان اول ما اعطانا رسول اللہ ۖ الحقاء ثم الدرع ثم الخمار ثم الملحفة ثم ادرجت بعد فی الثوب الا خر قالت ورسول اللہ جالس عند الباب معہ کفنھا یناولناھا ثوبا ثوبا ۔ (ابو داؤد شریف ، باب فی کفن المرأة ج ثانی ص ٩٤ نمبر ٣١٥٧) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ عورتوں کے لئے پانچ کپڑے ہیں (٣) اثر میں ہے  ۔عن عمر قال تکفن المرأة فی خمسة اثواب فی المنطق و فی الدرع و فی الخمار وفی اللفافة والخرقة التی تشد علیھا  (مصنف ابن ابی شیبة ٣٩ ، ما قالوا فی کم تکفن المرأة ،ج ثانی، ص ٤٦٥،نمبر ١١٠٨٨) اس سے معلوم ہوا کہ عورتوں کے کفن کے لئے پانچ کپڑے ہیں۔(٤) پستان بند سے پستان ،پیٹ اور ران تینوں کو ڈھانپا جائے گا۔اور قمیص کے اوپر لپیٹا جائے گا۔ اس کی دلیل یہ اثر ہے  عن ابن سیرین قال توضع الخرقة علی بطنھا و تعصب بھا فخذیھا۔ (مصنف بن ابی شیبة ٤٠ ، فی الخرقة این تو ضع فی المرأة ج ثانی ص٤٦٥،نمبر ١١٠٩٢)  اس اثر سے معلوم ہوا کہ پستان بند پیٹ اور دو نوں رانوں پر باندھا جا ئے گا ۔ 
لغت:  درع : کر تا ، قمیص ۔ ازار: لنگی ۔ خمار : اوڑھنی ، یہ خمر سے ہے ، ڈھانکنا۔لفافہ : لف سے مشتق ہے ، پورے طور پر لپیٹنا ، مراد ہے چادر ۔ خرقة : چھوٹا سا کپڑا ، چیتھڑا ۔ تربط : ربط سے مشتق ہے ، باندھنا۔ ثدی : پستان ۔ 
 ترجمہ :   ١   حضرت ام عطیہ  کی حدیث کی وجہ سے کہ نبی ۖ نے ان عورتوں کو پانچ کپڑے دئے جنہوں نے آپ ۖ کی بیٹی کو غسل دیا ۔ 
تشریح :  اوپر کی حدیث جس میں پانچ کپڑوں کا تذکرہ ہے وہ ام عطیہ  کی نہیں ہے بلکہ لیلی بنت قانف ثقفیہ  کی ہے جو( ابوداود شریف ، نمبر ٣١٥٧) میں ہے ۔ یہ حدیث اوپر گزر گئی ۔  
 ترجمہ:  ٢  اور اس لئے کہ عورت زندگی کی حالت میں اتنے ہی کپڑے میں نکلا کرتی تھی تو مر نے کے بعد بھی اتنے ہی کپڑے میں کفن دی جا ئے گی ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter