Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

354 - 645
٣    والازار من القرن الیٰ القدم واللفافة کذلک والقمیص من اصل العنق  (٦٩٧)   واذا ارادوا لف الکفن ابتدأوابجانبہ الایسر فلفوہ علیہ ثم بالایمن)   ١  کما فی حال الحیوة 

تشریح :  زندگی میں بھی عام طور پر لوگ دو کپڑوں پر گز ر کر لیتے ہیں ، اس لئے کفن میں بھی دو کپڑے چل جا ئیں گے ۔ 
ترجمہ:  ٣  ازار : سر سے قدم تک ہو تا ہے ، اور چادر بھی ایسے ہی ہو تی ہے ، اور قمیص گردن سے قدم تک  ہو تا ہے ۔ 
تشریح :   ازار  :  لنگی  (یہ ایک کپڑا ہوتا ہے جو سرکے پاس سے پاؤں تک ہوتا ہے) قمیص  :  یہ کپڑا آدمی کے قد سے دو گنا ہوتا ہے اور درمیان میں پھاڑ کر اس میں سر گھسا دیتے ہیں اور گردن سے پاؤں تک ہوتا ہے۔ اللفافة  :  یہ کپڑا لمبی چادر کی طرح ہوتا ہے اور تمام کفن سے اوپر لپیٹا جاتا ہے۔
لغت:قمیص : کرتا ۔ازار : لنگی ۔ لفافة : چادر جو پورے جسم کو ڈھانک دے ۔ قرن : سینگ ، یہاں مراد ہے سر ، اس لئے کہ سر میں سینگ ہو تی ہے ۔ اصل العنق : گردن کی جڑ ۔ 
ترجمہ:  (٦٩٧)  جب میت پرکفن لپیٹنے کا ارادہ کرے تو بائیں جانب سے شروع کرے ، پس میت پر بائیں جانب سے لپیٹے پھر دائیں جانب سے ۔
 ترجمہ:   ١  جیسے کہ زندگی میں کر تے تھے ۔  
تشریح:  کفن دیتے وقت پہلے تخت پر چادر لفافہ پھیلائے گا۔اس کے اوپر ازار ، اور ازار کے اوپر قمیص پھیلائے گا۔ پھر میت کو قمیص پر رکھ کر سر کو قمیص کی چیر میں گھسا دے۔اور قمیص کا اوپر کا حصہ میت پر ڈال دے،اور پھر قمیص پر ازار لپیٹے اور پھر لفافہ لپیٹے۔پہلے بائیں طرف کو لپیٹے اور پھر دائیں طرف کو لپیٹے تاکہ دایاں کنارہ اوپر ہو جائے اور اخیر میں لپیٹا جائے۔ دائیں طرف سے کرنے کی اہمیت پہلے گزر چکی ہے۔۔ کیونکہ زندگی میں چادر اوڑھتے ہیں تو بائیں سرے کو پہلے دائیں کندھے پر ڈالتے ہیں ، اور دائیں سرے کو بعد میں بائیں کندھے پر ڈالتے ہیں ۔ کفن میں اسی کا اعتبار کیا گیا ہے   
وجہ :  کفن میں کون سا کپڑا پہلے دے اس کے بارے یہ حدیث ہے ۔(١)  ان لیلی بنت قانف الثقفیة قالت کنت فیمن غسل ام کلثوم ابنة رسول اللہ  ۖ عند وفاتھا فکان اول ما أعطانا رسول اللہ ۖ: الحقاء ثم الدرع ثم الخمار ثم الملحفة ، ثم ادرجت بعد فی الثوب الآخر ، قالت و رسول اللہ  ۖ جالس عند الباب معہ کفنھا یناولنھا ثو با ثوبا ۔ ( ابوداود شریف ، باب فی کفن المرأة ، ص ٤٦٢، نمبر ٣١٥٧) اس حدیث میں ہے کہ آپ ۖ نے پہلے الحقاء دیا یعنی  ازار دیا،] حقو کا معنی ہے کمر کے ساتھ چپکا ہو ا کپڑا [ ، پھر قمیص دی ، پھر اوڑھنی دی پھر چادر دی اور آخیر میں چادر میں لپیٹا۔ ۔ آپ ۖ نے پہلے اپنا ازار اس لئے دیا تاکہ برکت کے طور یہ کپڑا بیٹی کے جسم کے ساتھ چپکا رہے ۔ ورنہ حقیقت یہ ہے 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter