Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

348 - 645
ہو گا یہ کہ پیٹ سے کچھ نکلنا ہو گا تو نکل جا ئے گا ، پھر پیٹ کو ہلکا سا ملے اگر اس سے کچھ نکلے تو اس نجاست کو دھو دے اور اس جگہ کو بھی دھو دے ، البتہ غسل اور وضو ایک مرتبہ کرا چکا ہے اس لئے اسکو دہرا نے کی ضرورت نہیں ہے ، البتہ دہرا لے تو اچھا ہے ۔  
وجہ:  (١)میت کو اپنی طرف سہارا دے کر اس لئے بٹھائے گا تاکہ اگر پیٹ سے کچھ نکلنا ہو تو نکل جائے،پھر ہلکے انداز میں پیٹ کو پونچھنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ پیشاب پاخانہ کچھ نکلنا ہو تو ابھی نکل جائے بعد میں کپڑے گندے نہ کریں(٢)  اس حدیث میں اس کا ثبوت ہے ۔ عن علی بن أبی طالب قال : لما غسل النبی ۖ ذھب یلتمس منہ ما یلتمس من ا لمیت فلم یجدہ ، فقال : بأبی  ، الطیب ، طبت حیا و طبت میتا ۔ ( ابن ماجہ ، باب ما جاء فی غسل النبی  ۖ ، ص ٢١٠، نمبر ١٤٦٧) اس حدیث میں اشارہ ہے کہ حضرت علی  نے حضور ۖ کے پیشاب پیخانہ کے مقام پر ہاتھ پھیرا کہ شاید کوئی نجاست نہ نکلی ہو تو دیکھا کہ وہاں کو ئی نجاست نہیں تھی ۔ اس سے معلوم ہوا کہ پیشاب اور پیخانے کے مقام پر ہا تھ پھیرا جا ئے گا ۔ (٢)بہتر یہ ہے کہ کپڑے کی تھیلی بنا لی جا ئے اور اس میں ہا تھ ڈال کر پیشاب اور پیخانے کے مقام پر پو نچھا جا ئے ۔ اس کے لئے اثر یہ ہے ۔ عن سلیمان بن موسی قال : غسل المتوفی ثلاث مرات ، فمن غسل میتا فلیلق علی وجھہ ثوبا ثم لیبدأ فلیضّئہ ، و لیغسل رأسہ ، فاذا أراد أن یغسل مذاکیرہ فلا یفض الیھا ، و لکن لیأخذ خرقة فلیلفھا علی یدہ ، ثم لیدخل یدہ من تحت الثوب و لیمسح بطنہ حتی یخرج منہ الأذی ۔ (مصنف عبد الرزاق ،باب غسل ا  لمیت ،جثالث ،ص ٢٤٧، نمبر ٦١٠٢) اس اثر میں ہے کہ ہاتھ پر چھوٹا سا کپڑا باندھ لینا چاہئے اور اسکے بعد پیشاب اور پیخانہ کے مقام پر ڈالنا چاہئے ۔  (٣)   اثر میں ہے۔   عن ابراھیم قال یعصر بطن المیت عصرا رقیقا فی الاولی والثانیة۔ (مصنف ابن ابی شیبة ١٧ ، فی عصر بطن ا  لمیت، ج ثانی ص ٤٥٢،نمبر١٠٩٣٣) اس اثر سے معلوم ہوا کہ میت کے پیٹ کو تھوڑا سا ملا جائے گا۔اور غسل دینے کے بعد کوئی نجاست نکلے تو دو بارہ غسل کو لوٹایا نہ جائے ۔کیونکہ غاسل کو مشقت ہو گی اور مردہ خراب ہونے کا ڈر ہے (٤) اس کے لئے اثر ہے  قلت لحماد المیت اذا خرج منہ الشیء بعد ما یفرغ منہ قال یغسل ذلک المکان ۔ ( مصنف ابن ابی شیبة ١٦ ، فی ا  لمیت یخرج منہ الشیء بعد غسلہ ج ثانی، ص ٤٥٢،نمبر١٠٩٣٠) اس اثر سے معلوم ہوا کہ غسل کے بعد کچھ نجاست نکلے تو صرف اس جگہ کو دھوئے۔غسل کولو ٹانا ضروری نہیں ۔  (٥) وضو نہ لوٹا ئے اسکے لئے یہ اثر ہے۔ عن الحس قال اذا خرج منہ شیء أجری علیہ الماء و لم یعد وضوئہ  ( مصنف ابن ابی شیبة ١٦ ، فی ا  لمیت یخرج منہ الشیء بعد غسلہ ج ثانی، ص ٤٥٢،نمبر١٠٩٣١) اس اثر میں ہے کہ وضو کو دو بارہ نہ لوٹا ئے ۔ 
نوٹ : غسل کے درمیان نجاست نکلے تو بہتر یہ ہے کہ غسل دو بارہ دیدے۔و کان ابن سیرین یقول : یعاد علیہ الغسل ۔ ( مصنف ابن ابی شیبة ١٦ ، فی ا  لمیت یخرج منہ الشیء بعد غسلہ ج ثانی، ص ٤٥٢،نمبر١٠٩٢٧) اس اثر میں ہے کہ غسل کو دوبارہ لوٹائے ۔  

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter