Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

330 - 645
(٦٧٠)  ویقلبُ رداء ہ )     ١  لما روینا    ٢  قال ہٰذا قول محمد اما عند ابی حنفیة فلا یقلّب رداء ہ لانہ دعاء فیعتبر بسائرالادعیة وما رواہ کان تفاؤل    (٦٧١) ولا یقلب القوم اردیتہم )   ١   لانہ لم ینقل  انہ امرہم بذلک   (٦٧٢) ولا یحضراہل الذمة الاستسقائ)

عن عمہ قال خرج النبی ۖ یستسقی فتوجہ الی القبلة یدعو وحول رداء ہ ثم صلی رکعتین یجھر فیھما بالقراء ة ۔ (بخاری شریف ، باب الجھر بالقراء ة فی الاستسقاء ص ١٣٩ نمبر ١٠٢٤ مسلم شریف ، کتاب صلوة الاستقاء ص ٢٩٣ نمبر ٨٩٤ ٢٠٧١ ابو داؤد شریف ، ابواب صلوة الاستسقاء ص ١٧١ نمبر ١١٦١)  اس حدیث میں ہے کہ قبلہ رخ  ہو کر دعا کرے ۔۔ حول کا معنی ہے پلٹے ۔ ردائ: چادر
ترجمہ:  (٦٧٠) اپنی چادر کو پلٹے ۔
 ترجمہ  :  ١  اس حدیث کی بنا پر جو میں نے روایت کی ۔ ۔یہ روایت اوپر گزرگئی ۔ 
ترجمہ:  ٢  فر ما یا کہ یہ امام محمد کا قول ہے ، بہر حال امام ابو حنیفہ  کے نزدیک تو اپنی چادر کو نہ پلٹے اسلئے کہ یہ دعا ہے ،تو اور دعاؤں پر قیاس کیا جائے گا ، اور جو روایت کی ہے وہ نیک فال کے طور پر تھا ۔ 
تشریح : استسقاء میں چادر کا پلٹنا  فر ماتے ہیں کہ یہ امام محمد  کا قول ہے ۔ امام ابو حنیفہ  کی رائے تو یہی ہے کہ چادر کو نہ پلٹے ۔ اسکی دلیل یہ  ہے کہ اور دوسری دعا میں چادر نہیں پلٹتے ہیں تو اس میں چادر پلٹنا ضروری نہیں ہے ،۔ اور اوپر جو رویت گزری جس میں ہے کہ حضورۖ نے چادر پلٹی تھی وہ نیک فالی کے طور پر کی تھی کوئی ضروری نہیں تھا ، اسلئے نیک فالی کے طور پر چادر پلٹے تو جائز ہے ، بلکہ مستحسن ہے ۔ ۔تفاؤلا : نیک فالی
ترجمہ:  (٦٧١)  اور قوم اپنی چادر کو نہ پلٹے ۔  ١  اس لئے کہ یہ منقول نہیں ہے کہ حضور ۖ نے لو گوں کو چادر پلٹنے کا حکم دیا ہو ۔ 
تشریح :  امام تو اپنی چادر پلٹے لیکن قوم کو پلٹنے کی ضرورت نہیں ہے ، لیکن اگر انہوں نے بھی پلٹ لیا تو کوئی حرج نہیں ہے کیوں کہ حدیث میں اس کا ثبوت ہے کہ صحابہ نے اپنی چادریں پلٹیں ۔ حدیث یہ ہے ۔ کان عبد اللہ بن زید من أصحاب رسول اللہ  ۖ قد شھد معہ احدا قال : قد رأیت رسول اللہ  ۖ استسقی لنا أطال الدعاء و أکثر المسألة ، قال ثم تحول الی القبلة و حول ردائہ فقلبہ ظھرا لبطن و تحول الناس معہ ۔ ( مسند احمد ، مسند عبد اللہ بن زید بن عاصم ، ج رابع، ص ٦٣٠، نمبر ١٦٠٣٠) اس حدیث میں ہے کہ حضور ۖ کے ساتھ لو گوں نے بھی اپنی اپنی چادریں پلٹیں ۔ 
ترجمہ:  (٦٧٢)استسقاء میں ذمی حاضر نہ ہوں۔
 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter