Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

316 - 645
٣  والتشریق ہو الجہر بالتکبیر کذا نقل عن الخلیل بن احمد ٤  ولان الجہر بالتکبیر خلاف السنة والشرع وردبہ عند استجماع ہٰذہ الشرائط  ٥    الا انہ یجب علی النساء اذا اقتدین بالرجل وعلی المسافرین عند اقتدائہم بالمقیم بطریق التبعیة۔

ترجمہ:  ٣  تکبیر تشریق کا مطلب ہے کہ تکبیر کو زور سے پڑھے ، خلیل ابن احمد سے یہی منقول ہے ۔ 
تشریح : تکبیر تشریق کے بارے میں فر ماتے ہیں کہ خلیل ابن احمد لغت کے امام ہیں انہوں نے فر ما یا کہ تکبیر تشریق کا مطلب ہی ہے کہ اسکو زور سے پڑھا جائے ۔
وجہ :  (١) تکبیر تشریق زور سے پڑھے اسکی دلیل یہ اثر ہے ۔ و کان عمر  یکبر فی قبتہ بمنی فیسمعہ أھل المسجد فیکبرون و یکبر أھل الاسواق حتی ترتج منی تکبیرا ۔ ( بخاری شریف ، باب التکبیر أیام منی و اذا غدا الی عرفة ، ص ١٥٦، نمبر ٩٧٠) اس اثر میں ہے کہ حضرت  عمر  اتنے زور سے تکبیر کہتے کہ پورا منیٰ گونج جا تا ۔ جس سے معلوم ہوا کہ تکبیر کہنے کا مطلب ہی یہی ہے کہ زور سے کہے (٢) تکبیر اعلان اورجھنڈوں میں سے ہے اور شعار ہے اسلئے اسکو اظہار کر نا چاہئے اسلئے بھی اسکو زور سے پڑھنا چاہئے ۔  
ترجمہ :   ٤  تکبیر کو زور سے پڑھنا خلاف سنت ہے اورشریعت ان تمام شرطوں کے ساتھ وارد ہو ئی ہے ]اس لئے ان شرطوں کے پائے جانے  پر ہی تکبیر کہی جائے گی ورنہ نہیں [ 
تشریح :  اوپر امام ابو حنیفہ  کا قول گزرا کہ پانچ شرطوں کے ساتھ تکبیر تشریق کہی جائے گی ۔ (١)یہاں اسکی وجہ فر ما رہے ہیں کہ اصل بات یہ ہے کہ زور سے تکبیر کہنا اس آیت کے خلاف ہے۔ أدعوا ربکم تضرعا و خفیة انہ لا یحب المعتدین ۔ ( آیت ٥٥، سورة الاعراف ٧)(٢)  دوسری آیت میں ہے ۔اذکر ربک فی نفسک تضرعا و خیفة و دون الجھر من القول بالغدو و الآصال و لا تکن من الغافلین ۔ ( آیت ٢٠٥، سورة الاعراف ٧) ان دو نوں آیتوں میں ہے کہ اللہ کو آہستہ یاد کر نا چاہئے، اس لئے زور سے تکبیر کہنا خلاف سنت ہے اسلئے جن جن شرطوں کے ساتھ تکبیر تشریق زور سے کہنے کی اجازت ہو ئی ہے انہیں شرطوں کے ساتھ اجازت ہو گی انکے علاوہ کے ساتھ اجازت نہیں ہو گی ، اسی لئے امام ابو حنیفہ  نے تکبیر کے لئے پانچ شرطیں لگائیں ۔  (٣) ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جن لوگوں کی نماز چھوٹ گئی ہے وہ لوگ جب نماز پڑھنے کھڑے ہو گے تو زور سے تکبیر کہنے کی وجہ سے حرج ہوگا ۔
ترجمہ:  ٥  مگر یہ کہ عورتوں پر تکبیر کہنا واجب ہے جب وہ مرد کی اقتداء کریں ، اور مسافر پر جب وہ مقیم کی اقتداء کریں تابع ہو نے کے طریقے پر ۔ 
 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter