Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

305 - 645
(٦٤٤)  یعلّم الناس فیہا صدقة الفطر واحکامہا )    ١   لانہا شرعت لاجلہ۔   (٦٤٥)   ومن فاتتہ صلوٰة العید مع الامام لم یقضہا  )
 
ہے ،اور یہ بھی ہے کہ نماز کے بعد خطبہ دیا۔
اور دو خطبے ہوں اسکی دلیل یہ حدیث ہے (١)عن جابر قال : خرج رسول اللہ  ۖ یوم فطر أو أضحی فخطب قائما ثم قعد قعدة ثم قام ۔ ( ابن ماجة شریف ، باب ما جاء فی الخطبہ فی العیدین ، ص ١٨٣، نمبر ١٢٨٩) اس حدیث میں ہے کہ آپ ۖنے عید میں دو خطبہ دئے (٢)اس اثر میں اسکی تصریح ہے ۔ عن عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبة قال السنة ان یخطب الامام فی العیدین خطبتین یفصل بینھما بجلوس ۔ ( سنن بیہقی، باب جلوس الامام حین یطلع علی المنبرالخ، ج ثالث ، ص٤٢٠ ، نمبر ٦٢١٣)اس اثر میں ہے کہ عید میں دو خطبے دے ۔ (٣) جمعہ میں دو خطبے ہیں تو عید بھی جمعہ کی طرح ہے اسلئے عید میں بھی دو خطبے ہو نے چاہئے ۔
ترجمہ: (٦٤٤) خطبے میں لوگوں کوصدقة الفطر اور اسکے احکام سکھلائیں گے ۔
 ترجمہ:   ١  اسلئے کہ اسی لئے خطبہ مشروع ہوا ہے ۔ 
تشریح :  عید میں جو خطبہ دیں گے تو عید الفطر میں صدقہ فطر اور عید الفطر کے احکام لو گوں کو سکھلائیں گے ، اور بقرعید کا موقع ہو تو قربانی وغیرہ  کے احکام بتا ئیں گے تا کہ لو گوں کو اسکی معلومات ہو جائے ، کیونکہ ان خطبوں کا مقصد ہی یہی ہے۔ 
وجہ :  حدیث میں ہے کہ عید الفطر کے موقع پر عورتوں کو صدقہ کی تر غیب دی ۔ (١) حدیث یہ ہے ۔ عن ابن عباس أن النبی صلی یوم الفطر رکعتین لم یصل قبلھا و لا بعدھا ، ثم أتی النساء و معہ بلال فأمرھن بالصدقة فجعلن یلقین ، تلقی المرأة خرصھا و سخابھا ۔ ( بخاری شریف ، باب الخطبة بعد العید ، ص ١٥٥، نمبر ٩٦٤ مسلم شریف ، باب کتاب صلوة العیدین ، ص ٣٥٤، نمبر ٨٨٤ ٢٠٤٥) اس حدیث میں نماز کے بعد صدقہ فطر کے احکام عورتوں کو بتا یا ۔
ترجمہ:  (٦٤٥) جس کی عید کی نماز فوت ہو جائے امام کے ساتھ اس کو قضا نہیں کرے گا۔  
تشریح : اگر پورے شہر والے ہی کی نماز فوت ہو گئی ہو تو دوسرے دن سب نماز پڑھے ۔ لیکن کسی ایک دو آدمی کی نماز فوت ہو گئی تو وہ نماز کی قضاء نہیں کرے گا ، البتہ عید کے بدلے میں گھر میں دو رکعت یا چار رکعت نفل پڑھے ۔ 
وجہ:  (١) نماز عید اجتماعیت کے ساتھ مشروع ہے اور جس کی نماز عید امام کے ساتھ چھوٹ گئی تو اب جماعت نہیں ہو سکے گی اس لئے اب نماز عید کو قضا نہیں کرے گا۔البتہ دو رکعت نفل کے طور پر پڑھنا چاہے تو پڑھ سکتا ہے۔ دلیل یہ قول ہے  قال عطاء اذا فاتہ العید صلی رکعتین  (بخاری شریف ، باب اذا فاتہ العید صلی رکعتین ص ١٣٤ نمبر ٩٨٧) (٢) قال عبد اللہ من فاتہ العید 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter