Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

299 - 645
٢  ولما شہدوا بالہلال بعد الزوال امر بالخروج الی المصلی من الغد   (٦٤١) ویصلی  الامام بالناس رکعتینیکبر فی الاوّلیٰ للافتتاح وثلٰثا بعدہا ثم یقرأ الفاتحة وسورة ویکبر تکبیرة یرکع  بہا ثم یبتدی فی الرکعة الثانیة بالقراء ة ثم یکبرثلثا بعدہا ویکبر رابعة یرکع بھا)    ١  وہٰذا قول ابن مسعود وہو قولنا۔   

ۖیخطب فقال ان اول ما نبدأبہ فی یومنا ھذا ان نصلی ثم نرجع فننحر  (بخاری شریف ، باب سنة العیدین لاہل الاسلام ص ١٢١ نمبر ٩٥١) جس سے معلوم ہوا کہ اس دن سورج نکلنے کے بعد پہلی چیز نماز عید پڑھنا ہے۔ اس لئے سورج بلند ہونے کے بعد عید کی نماز کا وقت ہوگا۔اور زوال کے بعد وقت ختم ہو جائے گا۔
ترجمہ:  ٢  اور چاند دیکھنے کی گواہی زوال کے بعد دی تو عید گاہ کی طرف دوسرے دن نکلنے کا حکم دیا جائے گا ۔ 
تشریح : اگر کسی نے عید کے چاند دیکھنے کی گواہی ٹھیک دو پہر کے وقت دیا یا اسکے بعد دیا تو چونکہ آج عید کا وقت ختم ہو چکا ہے اسلئے اب دوسرے دن عید کی نماز پڑھے ۔ 
 وجہ : (١) اس کی دلیل یہ حدیث ہے ۔ عن عمومة لہ من اصحاب النبی ۖ ان رکبا جاء وا الی النبی ۖ یشھدون انھم روا الھلال بالامس فامرھم ای یفطروا واذا اصبحوا ان یغدوا الی مصلاھم ۔ (ابوداؤد شریف  ،باب اذا لم یخرج الامام للعید من یومہ یخرج من الغد ص ١٧١ نمبر ١١٥٧ابن ماجة شریف ، باب ما جاء فی الشھادة علی رؤیة الھلال ، ص ٢٣٧، نمبر ١٦٥٣) اس حدیث میں زوال کے بعد چاند دیکھنے کی گواہی دی ہے تو اس دن نماز نہیں پڑھی بلکہ اگلے دن صبح کو نماز عید پڑھنے کے لئے کہا جو اس بات کی دلیل ہے کہ زوال کے بعد عید کا وقت نہیں رہتا۔
ترجمہ:  (٦٤١)  امام لوگوں کودو رکعت نماز پڑھائے ، پہلی رکعت میں نماز شروع کر نے کے لئے تکبیر کہے ، اور تین تکبیریں اسکے بعد کہے پھر سورہ فاتحہ پڑھے اور سورت ملائے اور تکبیر کہہ کر رکوع میں جائے ، پھر دوسری رکعت قرأت کے ساتھ شروع کرے پھر اسکے بعد تین تکبیر زوائدکہے اور چوتھی تکبیر کہے اور اسکے ساتھ رکوع میں جائے ۔
  ترجمہ:   ١   یہ ابن مسعود  کا قول ہے اور وہی ہمارا قول ہے ۔ 
تشریح :  اس عبارت میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ عید کی نماز کیسے پڑھائے اور تکبیر زوائد کتنی کہے اور کب کہے دو نوں رکعتوں میں قرأت سے پہلے یا پہلی رکعت میں قرأت سے پہلے اور دوسری رکعت میں قرأت کے بعد ۔ ۔ فر ماتے ہیں کہ پہلی رکعت میں قرأت سے پہلے تکبیر زوائدکہے ، اور دوسری رکعت میں قرأت کے بعد تکبیر زوائد کہے ، اور پہلی رکعت میں بھی تین تکبیر زوائد کہے اور دوسری رکعت میں بھی تین ہی تکبیر زوائد کہے ۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter