Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

298 - 645
 تشریح  :  سورج نکلتے وقت کوئی بھی نماز پڑھنا  حرام ہے ، اسلئے جب سورج تھوڑا بلند ہو جائے یعنی ایک نیزہ یا دو نیزے کے برابر اونچا ہو جائے تب کوئی بھی نماز پڑھنا حلال ہو جا تا ہے اور اسی وقت سے عید کی نماز کا وقت شروع ہو تا ہے ، اور سورج سر پر آنے تک یعنی ٹھیک دو پہر سے پہلے تک نماز جائز ہے اور ٹھیک دو پہر کے وقت نماز پڑھنا حرام ہو جا تا ہے ، اس وقت تک عید کا بھی وقت رہتا ہے اسکے بعد عید کا وقت ختم ہو جا تا ہے ، پس اگر ٹھیک دو پہر سے پہلے عید کی نماز پڑھ لی تو ٹھیک ہے اور اگر کسی وجہ سے اس وقت سے پہلے نماز نہ پڑھ سکے تو اب دوسرے دن نماز پڑھے ، آج اسکا وقت ختم ہو گیا ۔
لغت :  رمح : نیزہ ، بھالا ، بھالا کے اگلے حصے میں دھار دار لو ہا لگا ہو تا ہے اور اسکو پکڑ کر پھینکنے کے لئے پچھلے حصے میں تقریبا ساڑھے چار فٹ کی لاٹھی لگی ہو تی ہے اس طرح نیزے کی لمبائی پانچ فٹ ہو تی ہے ، اور دو نیزے کی لمبائی دس فٹ ہو گی ۔ اس کا مطلب یہ ہو گا کہ سورج افق سے پانچ فٹ ، یا دس فٹ اونچا ہو جائے تب کوئی نماز پڑھنا حلال ہو گا اور عید کی نماز کا وقت شروع ہو گا ۔ سوج نکلنے سے دس منٹ کے بعد نماز کا وقت شروع ہو جا تا ہے ۔  سورج کی نچلی کناری افق کو چھوڑ دے تو قاعدے کے اعتبار سے نماز حلال ہو جائے گی ۔ سورج نکلنے کا جو ٹائم دیا ہو تا  ہے اس سے پانچ منٹ کے بعد نماز حلال ہو جائے گی ، البتہ احتیاط اس میں ہے کہ سورج نکلنے کے ٹائم سے دس منٹ کے بعداشراق پڑھے ۔   
 وجہ:   (١)آفتاب  ایک نیزہ یا دو نیزہ اوپراٹھ جائے تو عید کا وقت ہو گا اور زوال تک رہے گا اسکی دلیل یہ حدیث ہے ۔ جو صاحب ھدایہ نے نقل کی ہے ۔ عن عمر و بن عنبسة السلمی أنہ قال قلت یا رسول اللہ ! أی اللیل اسمع ؟ .....حتی تصلی الصبح ثم اقصر حتی تطلع الشمس فترتفع قیس رمح أو رمحین فانھا تطلع بین قرنی شیطان و یصلی لھا الکفار ، ثم صل ما شئت فان الصلاة مشھودة مکتوبة حتی یعدل الرمح ظلہ ثم اقصر فان جھنم تسجر و تفتح ابوابھا ۔ ( ابو داود شریف ، باب من رخص فیھما اذا کانت الشمس مرتفعة ، ص ١٩١، نمبر ١٢٧٧) اور نسائی شریف کی حدیث میں صرف قید رمح ہے یعنی ایک نیزہ سورج اوپر ہو جائے تو نماز حلال ہے ، ۔ سمعت عمر وبن عبسة یقول ....فدع الصلاة حتی ترتفع قید رمح و یذھب شعاعھا ثم الصلاة محضورة مشھودة حتی تعتدل الشمس اعتدال الرمح بنصف النھار( نسائی شریف ، باب النھی عن الصلوة بعد العصر ، ص ٧٩، نمبر ٥٧٣) اس حدیث میں ہے کہ سورج ایک نیزہ تک بلند ہو جائے تو نماز حلال ہے اور زوال تک حلال رہے گا ، یہی عید کی نماز کا وقت ہے ۔  (٢)   قال خرج عبد اللہ بن بسر صاحب رسول اللہ ۖ مع الناس فی یوم عید الفطر او اضحی فانکر ابطاء الامام  فقال انا کنا قد فرغنا ساعتنا ھذہ وذلک حین التسبیح۔ (ابو داؤد شریف، باب وقت الخروج الی العید ص ١٦٨ نمبر ١١٣٥) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ تسبیح یعنی نماز اشراق کے وقت آپۖ ۖ نماز عید سے فارغ ہو جایا کرتے تھے۔ اس لئے یہی وقت نماز عید کا ہوگا (٣)پہلے ضروری نوٹ میں ایک حدیث بخاری کی گزری جس میں یہ لفظ تھا  ۔عن البراء بن عازب قال قال سمعت النبی 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter