Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

294 - 645
٣   ویلبس احسن ثیابہ لان النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کان لہ جبة فَنَک اوصوف یلبسہا فی الاعیاد (٦٣٧)  ویؤدی صدقة الفطر )  ١  اغناء للفقیر لیتفرغ قلبہ للصلوة

الاغتسال للاعیاد ج اول ص ٤٤٧، نمبر ١٤٢٨ مصنف ابن ابی شیبة، ٤٢٦ فی الغسل یوم العیدین ج ثانی ص٥٥٠،نمبر٥٧٧٠ (٣) چونکہ عید بھی جمعہ کی طرح اجتماع ہے اس لئے جو چیزیں جمعہ میں سنت ہوںگی وہی کام عیدین میں سنت ہوںگے ۔اور جمعہ میں یہ کام سنت ہیں(٤) حدیث یہ ہے۔  عن ابی سعید الخدری وابی ھریرة قالا قال رسول اللہ ۖ من اغتسل یوم الجمعة و لبس من احسن ثیابہ ومس من طیب ان کان عندہ ثم اتی الجمعة۔ (ابو داؤد شریف ،باب الغسل للجمعة ص ٥٦ نمبر ٣٤٣) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جمعہ کے دن غسل کرے۔اچھے کپڑے پہنے اور خوشبو ملے اور عیدین بھی جمعہ کی طرح اجتماع ہیں اس لئے ان میں بھی یہ کام کرنا سنت ہونگے ۔
 ترجمہ: ٣  اور عید کے دن اپنے کپڑوں میں سے عمدہ کپڑا پہنے ۔  اسلئے کہ حضور ۖ کے پاس فنک یا اون کا جبہ تھا جسکو آپ عید میں پہنا کر تے تھے ۔
تشریح :  چونکہ لو گوں کے اجتماع کا دن ہے اسلئے اپنے پاس  جتنے کپڑے ہیںان میں سے جو عمدہ ہو اسکو پہنے تاکہ لو گوں کو بھی خوشی ہو ۔چنانچہ حضور ۖ کے پاس یمنی چادر تھی جسکو آپ ۖ عید میں پہنا کر تے تھے ۔  
لغت:  : فنک : لومڑی سے چھوٹا ایک جانور ہو تا ہے ، اسکی کھال بہت عمدہ ہو تی ہے ، لوگ اسکا جبہ بنا تے ہیں ۔ صوف : اون ۔  
وجہ :  (١)عید کے دن اچھے کپڑے پہننے کی حدیث موجود ہے ۔ ان عبد اللہ بن عمر قال اخذ عمر جبة من استبرق تباع فی السوق فاخذھا فاتی بھا رسول اللہ فقال یا رسول اللہ ابتع ھذہ تجمل بھا للعید والوفود۔ (بخاری شریف ، باب ما جاء فی العیدین والتجمل فیھما ص ١٣٠ نمبر ٩٤٨) اس حدیث میں ہے  تجمل بھا للعید والوفود  جس سے معلوم ہوا کہ عید کے لئے اچھے کپڑے پہننا اور خوبصورت بننا سنت ہے۔(٢)  جبة فنک ، سے صاحب ھدایہ کا اشارہ غالبا اس حدیث کی طرف ہے ۔  عن جابر أن رسول اللہ کان یلبس بردہ الاحمر فی العیدین و الجمعة ۔ ( سنن بیہقی ، باب الزینة للعید ، ج ثالث ، ص ٣٩٧، نمبر ٦١٣٦ ) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ عید کے لئے آپ ۖ سرخ دھاری والی چادراوڑھا کر تے تھے ۔  
ترجمہ: (٦٣٧)  صدقة الفطر ادا کرے۔
  ترجمہ :  ١  فقیر کو مالدار کر نے لئے تاکہ اس کا دل نماز کے لئے فارغ ہو جائے ۔ 
تشریح :  عید گاہ جانے سے پہلے صدقہ فطر ادا کرے تو بہتر ہے ، اور اگر نہ کر سکا تو واجب ساقط نہیں ہو گا بلکہ بعد میں بھی ادا کر نا ہو گا ۔ 
 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter