Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

287 - 645
خرج الامام فلا صلوٰة ولا کلام من غیر فصل٤   ولان الکلام قد یمتد طبعا فاشبہ الصلوٰة
(٦٣٣)   واذا اذن المؤذنون الاذان الاول ترک الناس البیع والشراء وتوجہوا الی الجمعة )  
 ١  لقولہ تعالیٰ فاسعواالیٰ ذکر اللّٰہ وذروا البیع۔

اور یہ جملہ بغیر کسی فرق کے ہے ]اسلئے امام کے  نکلنے کے بعد نماز اور کلام ممنوع ہو نگے ۔ 
تشریح :  یہ حدیث تو نہیں ملی البتہ حضرت سعید بن مسیب اور زہری کا قول ہے ۔ وہ یہ ہے ۔ صاحب ھدایہ کا اثر یہ ہے ۔  عن سعید بن المسیب قال : خروج الامام یقطع الصلوة و کلامہ یقطع الکلام  ( مصنف ابن ابی شیبة، ٣٦٠ فی الکلام اذا صعد الامام المنبر و خطب ج اول ص٤٥٨،نمبر٥٢٩٩ نمبر ٥٣٠١ مصنف عبد الرزاق ،باب جلوس الناس حین یخرج الامام  ،ج ثالث ، ص ١٠٠، نمبر ٥٣٦٦) اس اثر میں ہے کہ امام کے نکلنے سے نماز اور کلام دونوں منقطع ہو جاتے ہیں ، یعنی دونوں نہیں کر سکتے ۔ 
ترجمہ: ٤  اور اسلئے بھی کہ طبعا بات بھی لمبی ہو جاتی ہے تو وہ بھی نماز کے مشابہ ہو گئی ۔ 
تشریح :  یہ صاحبین  کو جواب ہے ، انہوں نے فر مایا تھا کہ نماز لمبی ہو سکتی ہے اسلئے جب امام چپ ہو تو نماز پڑھنے کی گنجائش نہیں ، تو اسکا جواب دیا جا رہا ہے کہ فطری بات یہ ہے کہ بات بھی لمبی ہو سکتی ہے اسلئے جس طرح نماز کے لمبی ہو نے کے خطرے تو اسکو پڑھنے کی گنجائش نہیں اسی طرح بات کے لمبی ہو نے کے خطرے سے اسکو بھی کر نے کی اجازت نہیں ہو نی چاہئے ۔ 
ترجمہ: (٦٣٣)جب مؤذن جمعہ کے دن پہلی اذان دے تو لوگ خریدو فروخت چھوڑ دے اور جمعہ کی طرف متوجہ ہو جائے۔  
ترجمہ:   ١  اللہ تعالی کے قول کی وجہ سے کہ اذان دی جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو ۔ 
تشریح :  اس وقت دو اذان دی جاتی ہیں ، اسلئے پہلی اذان کے وقت خرید و فروخت چھوڑ دینا چاہئے ، کیونکہ آیت میں یہی حکم ہے ۔  
وجہ:  خود آیت میں ہے (١)۔یٰا ایھا الذین آمنوا  اذا نودی للصلوة من یوم الجمعة فاسعوا الی ذکر اللہ وذروا البیع   ّ(آیت ٩ سورة الجمعة ٦٢)اس آیت سے معلوم ہوا کہ اذان دی جائے تو خریدو فروخت چھوڑ کر جمعہ کی طرف چل پڑنا چاہئے ۔ البتہ حضورکے زمانے میں دوسری اذان ہوتی تھی اور حضرت عثمان نے دیکھا کہ لوگوں کی بھیڑ زیادہ ہے تو ایک اذان کا اضافہ کر دیا جس کو پہلی اذان کہتے ہیں۔ اس کا ثبوت اس حدیث سے ہے (٢) ۔عن السائب بن یزید قال کان النداء یوم الجمعة اولہ اذا جلس الامام علی المنبر علی عھد النبی ۖ وابی بکر و عمر فلما کان عثمان و کثر الناس زاد النداء الثالث علی الزوراء  قال ابو عبداللہ الزوراء موضع بالسوق بالمدینة ۔(بخاری شریف ، باب الاذان یوم الجمعة ص ١٢٤ نمبر ٩١٢  ابو داؤد شریف ، باب النداء یوم الجمعة ص ١٦٢ نمبر ١٠٨٧) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ پہلی اذان حضرت عثمان 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter