Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

285 - 645
یصلی ؟فقال اما انا فکنت جالسا (مصنف عبد الرزاق ، باب الرجل یجییٔ والامام یخطب، ج ثالث، ص ٢٤٥،نمبر ٥٥١٩) اس اثر سے معلوم ہوا کہ خطبہ کے وقت نماز نہیں پڑھنی چاہئے۔  
کلام کی ممانعت کی دلیل یہ حدیث ہے۔  ان ابا ھریرة اخبرہ ان رسول اللہ ۖ قال اذا قلت لصحبک یوم الجمعة انصت والامام یخطب فقد لغوت ۔ (بخاری شریف ، باب الانصات یوم الجمعة والامام یخطب ص ١٢٧ نمبر ٩٣٤ مسلم شریف ، فصل فی عدم ثواب من تکلم والامام یخطب ص ٢٨١ کتاب الجمعة نمبر ٨٥١ ١٩٦٥) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اپنا ساتھی بات کر رہا ہو تو اس کو چپ رہو کہنا بھی غلط ہے۔ اس کو اشارہ سے چپ رہنے کے لئے کہنا چاہئے۔ اور الامام یخطب کے لفظ سے صاحبین نے استدلال کیا ہے کہ امام  خطبہ دے رہا ہو اس وقت کلام کرنا مکروہ ہے اس لئے پہلے بات کرنے کی گنجائش ہے۔ اور امام اعظم کے نزدیک منبر پر بیٹھنا بھی خطبہ کا حصہ ہے اس لئے منبر پر بیٹھتے ہی کلام کی ممانعت ہو جائے گی ۔ 
نوٹ : خود امام کو بولنے کی ضرورت ہو تو وہ امر و نہی وغیرہ کے لئے بول سکتے ہیں۔ اس کی دلیل یہ حدیث ہے  عن جابر قال لما استوی رسول اللہ ۖ یوم الجمعة قال اجلسوا فسمع ذلک ابن مسعود فجلس علی باب المسجد فرآہ رسول اللہ ۖ فقال تعال یا عبد اللہ بن مسعود  (ابو داؤد شریف ، باب الامام یکلم الرجل فی خطبتہ ص ١٦٣ نمبر ١٠٩١ ) اس حدیث میں آپۖ نے خطبہ کے دوران عبد اللہ بن مسعود سے بات کی ہے اور آگے آنے کے لئے کہا ہے۔ اس لئے ضرورت پر امام بات کر سکتے ہیں۔ 
فائدہ:  امام شافعی کے نزدیک خطبہ کے وقت دو رکعت مختصر سی نماز پڑھ لینے کی گنجائش ہے۔ موسوعة کی عبارت یہ ہے ۔ قال الشافعی و بھذا نقول و نأمر من دخل المسجد و الامام یخطب و المؤذن یؤذن و لم یصل رکعتین أن یصلیھما و نأمر ہ أن یخففھما ، فانہ روی فی الحدیث أن النبی ۖ أمر بتخفیفھما ۔ ( موسوعة امام شافعی  ، باب من دخل المسجد یوم الجمعة و الامام علی المنبر و لم یرکع ، ج ثالث ، ص ٧٥ ، نمبر ٢٠٩٢) اس عبارت میں ہے کہ دورکعت نہ پڑھی ہو تو خطبہ کے وقت پڑھ سکتا ہے ۔ لیکن ہمیشہ عادت بنا لینا ٹھیک نہیں ہے ، یہ تو ایک مجبوری کے درجے میں ہے ۔  
وجہ: (١) ان کی دلیل یہ حدیث ہے  ۔سمع جابر   قال دخل رجل یوم الجمعة والنبی ۖ یخطب فقال اصلیت؟ قال لا! قال فصل رکعتین ۔ (بخاری شریف، باب من جاء والامام یخطب صلی رکعتین خفیفتین ص ١٢٧ نمبر ٩٣١ )(٢)مسلم شریف اور ابو داؤد کی روایت میں اس طرح حدیث ہے ۔ سمعت جابر بن عبد اللہ ان النبی ۖ خطب فقال اذا جاء احدکم یوم الجمعة وقد خرج الامام فلیصل رکعتین ۔ (مسلم شریف ، فصل من دخل المسجد والامام تخطب فلیصل رکعتین ص ٢٨٧ نمبر ٨٧٥  ٢٠٢٢ ابو داؤد شریف ، باب اذا دخل والامام یخطب ص ١٦٦ نمبر ١١١٧) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ امام خطبہ دے رہا ہو اور ابھی تک تحیة المسجد یا سنت جمعہ نہ پڑھی ہو تو دو رکعت پڑھ لینے کی گنجائش ہے۔ تاہم ہمیشہ ایسی عادت نہیں 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter