Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

280 - 645
 ١  لما فیہ من الاخلال بالجمعة اذہی جامعة للجماعات۔٢   والمعذور قد یقتدی بہ غیرہ  

لوگ شہر کے جیل خانے میں جماعت کے ساتھ ظہر پڑھے تو یہ مکروہ ہے 
وجہ : (١)معذور آدمی جماعت کے ساتھ ظہر پڑھے گا تو جمعہ کی جماعت میں کمی واقع ہوگی۔کیونکہ غلام ، مسافر ، عورت ، بچے ، مریض اور نا بینا کو بھی کوشش کرکے جمعہ میں جانا چاہئے۔اس لئے یہ معذور لوگ شہر میں ظہر کی نماز جماعت کے ساتھ نہ پڑھے۔ البتہ دیہات والوں پر جمعہ واجب نہیں ہے اور نہ وہاں کوئی جمعہ کی جماعت ہے اس لئے وہ لوگ ظہر کی نماز جماعت سے پڑھ سکتے ہیں(٢) اثر میں ہے  عن الحسن انہ کان یکرہ اذا لم یدرک قوم الجمعة ان یصلوا الجماعة ۔ (مصنف عبدالرزاق ، باب القوم یأتون المسجد یوم الجمعة بعد انصراف الناس ،ج ثالث ص١٢٠ نمبر ٥٤٧٣)(٣) اور مصنف ابن ابی شیبة میں ہے  قال علی لا جماعة یوم الجمعة الا مع الامام ۔(مصنف ابن ابی شیبة ٣٧٤ فی القوم یجمعون یوم الجمعة اذا لم یشھدوھا، ج اول، ص٤٦٦،نمبر٥٣٩٨) اس اثر سے معلوم ہوا کہ جمعہ کے دن معذورین کو جماعت کے ساتھ ظہر نہیں پڑھنا چاہئے۔ 
اور قیدی لوگ جیل خانے میں جمعہ نہ پڑھے اسکے لئے یہ اثر ہے(١) ۔ عن ابراھیم قال : لیس علی أھل السجون جمعة ۔ ( مصنف ابن ابی شیبة ، باب فی اھل السجون ، ج اول ، ص ٤٨٤، نمبر ٥٥٧٨) اس اثر میں ہے کہ قیدیوں پر جمعہ نہیں ہے(٢) دوسری وجہ یہ ہے کہ قید میں اذن عام نہیں ہو تی  اسلئے بھی وہاں جمعہ نہیں ہے ۔ ۔ لیکن دوسرے حضرات جمعہ کے قائل ہیں ، انکی دلیل یہ اثر ہے عن ابن سیرین فی اھل السجون قال : یجمعوا الصلوة یوم الجمعة ۔ ( مصنف ابن ابی شیبة ،  باب فی اھل السجون ، ج اول ، ص ٤٨٤، نمبر ٥٥٧٧)اس اثر میں ہے کہ قید خانے میں جمعہ قائم کر سکتا ہے ۔۔سجن : قیدی ۔ 
ترجمہ :  ١  اسلئے کہ معذور کے نماز پڑھنے کی وجہ سے جمعہ کی جماعت میں خلل ہو گا اسلئے جمعہ سب جماعتوں کو جمع کر نے والا ہے۔ 
تشریح :  معذور شہر میں جماعت کے ساتھ ظہر کی نماز نہ پڑھے اسکی دلیل عقلی ہے ۔ کہ جمعہ کا مطلب یہ ہے کہ تمام جماعتوں کو چھوڑ کے شہر میں ایک ہی جماعت ہو تاکہ شان و شوکت کے ساتھ ایک ہی جماعت ہو ، اور معذور یعنی مسافر ، غلام ،اور بیمار لوگ ظہر کی جماعت کریں گے تو جمعہ کی جماعت میں کمی واقع ہو جائے گی اسلئے  معذور کی جماعت مکروہ ہے ۔ ۔ جامع للجماعات : کا ترجمہ ہے سب جماعتوں کو یہ جمع کر تا ہے۔ 
ترجمہ: ٢  اور معذور کی اقتداء کبھی دوسرے لوگ بھی کر لیتے ہیں ۔ 
 تشریح :  یہ جملہ ایک اشکال کا جواب ہے ۔ اشکال یہ ہے کہ معذورین پر جب جمعہ ہے ہی نہیں تو انکو جماعت کے ساتھ ظہر کی پڑھنے کی اجازت کیوں نہ دیا جائے ؟ اسکا جواب یہ ہے کہ معذور کو تو اجازت ہو جائے گی لیکن ایسا بھی ہو گا کہ غیر معذور بھی انکے 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter