Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

274 - 645
 ١   لان المسافر یحرج فی الحضور وکذا المریض والاعمیٰ والعبد مشغول بخدمة المولیٰ والمرأة  بخدمة الزوج فعذروا دفعاً للحرج والضرر(٦٢٤)   فان حضروا فصلوا مع الناس اجزاہم عن فرض الوقت )  ١  لانہم  تحملوہ فصاروا کالمسافر اذا صام (٦٢٥) ویجوز للمسافر والعبد والمریض ان 

لیجانے والا نہ ہو تو اس پر جمعہ نہیں ہے ۔ 
 ترجمہ :   ١   اسلئے کہ مسافر کے حاضر ہو نے میںاسکو حرج ہے ، ایسے ہی بیمار ، اور اندھا کو حرج ہے ، اور غلام آقا کی خدمت میں مشغول ہے ، اور عورت شوہر کی خدمت میں ہے اسلئے حرج اور ضرر کو دور کر نے کے لئے معذور قرار دے دئے گئے ۔ 
تشریح : مسافر سفر کر رہا ہے پس اگر اسکو جمعہ میں حاضر ہو نے کے لئے کہا جائے توسفر میں حرج ہو گا اور نقصان ہو گا اسلئے اس حرج اور نقصان کو دور کر نے کے لئے  یہ کہا گیا کہ اس پر جمعہ فرض نہیں ہے ۔ یہی حال بیمار کا ہے ، یہی حال اندھے کا ہے کہ اسکو جامع مسجد تک جانے میں حرج ہو گا ، اسلئے اس پر جمعہ فرض نہیں ہے ۔ اور غلام آقا کی خدمت میں مشغول ہے ، عورت اپنے شوہر کی خدمت میں مشغول ہے اسلئے  جامع مسجد تک  جانے میں اسکو حرج ہو گا اسلئے ان پر جمعہ فرض نہیں ہے ۔ اسکے لئے حدیث اوپر گزر گئی ۔ 
ترجمہ: (٦٢٤) اگر یہ لوگ حاضر ہوئے اور لوگوں کے ساتھ نماز پڑھی تو ان کو وقتی فرض سے کافی ہو جائے گا۔  
تشریح:   ان لوگوں پر جمعہ واجب نہیں ہے لیکن اگر ان لوگوں نے جمعہ پڑھ لیا تو ظہر ان سے ساقط ہو جائے گی۔  
وجہ:  (١)کیونکہ جمعہ اگر چہ واجب نہیں ہے لیکن ظہر اور جمعہ میں سے ایک ان پر واجب ہے۔ اس لئے اگر جمعہ پڑھ لیا تو ظہر کے بدلے میں ادا ہو جائے گا۔(٢)یہ اثر ان کی دلیل ہے  عن الحسن قال ان جمعن مع  الامام اجزأھن من صلوة الامام۔ (مصنف ابن ابی شیبة ،٣٤٠المرأة تشھد الجمعة اتجزیٔھا صلوة الامام،ص ٤٤٦،نمبر١٥٥٦)  (٣)عن الزھری قال سألتہ عن المسافر یمر بقریة فینزل فیھا یوم الجمعة قال اذا سمع الاذان فلیشھد الجمعة (مصنف عبد الرزاق ، باب من تجب علیہ الجمعة ص ٧٤ نمبر٥٢١٩) اس اثر سے معلوم ہوا کہ یہ لوگ جمعہ میں حاضر ہو جائے تو ظہر کی ادائیگی ہوجائے گی۔
ترجمہ:   ١  اسلئے کہ انہوں نے اسکو بر داشت کر لیا تو ایسا ہو گیا کہ مسافر نے روزہ رکھ لیا ۔
تشریح :  اگر ان معذورلوگوں نے جمعہ  پڑھ لیا تو جمعہ کی ادائیگی ہو جائے گی ، اسکی وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ مشقت میں نہ پڑے اسلئے ان پر جمعہ واجب نہیں رکھا ، لیکن ان لو گوں نے خود ہی جمعہ کی مشقت کو بر داشت کر لیا تو اسکے لئے جمعہ جائز ہو گیا ، جیسے مسافر رمضان کا روزہ رکھنا فرض نہیں ہے لیکن مشقت برداشت کر کے روزہ رکھ ہی لیا تو روزہ ہو جائے گا ، اسی طرح ان لو گوں نے جمعہ پڑھ لیا تو جمعہ ہو جائے گا ۔  
ترجمہ: (٦٢٥)غلام ،مسافر اور مریض کے لئے جائز ہے کہ وہ جمعہ میں امامت کرے۔  
 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter