Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

256 - 645
عن عمر و بن دینار قال : سمعنا ان لا جمعة الا فی قریة جامعة ۔( مصنف عبد الرزاق ،باب القری الصغار ، ج ثالث ، ص ٧١، نمبر ٥١٩٧) یہاں قریة جامعة سے مراد یہ ہے کہ گاؤں کے گھر صحرائی لو گوں کی طرح بکھرے ہو ئے نہ ہو ں بلکہ دیہات کے گھروں کی طرح مجتمع ہوں ۔ تو اس میں جمعہ جائز ہے ۔ ۔ اور امام ابو حنیفہ  کے یہاں اس میں جمعہ جائز نہیں ہے ۔ ]٤[چوتھی صورت یہ ہے کہ شہر تو نہ ہو لیکن بڑی بستی ہو جسکو قصبہ کہتے ہیں حنفیہ کے یہاں اس میں جمعہ جائز نہیں ہے ۔۔البتہ آج کل اس میں جمعہ قائم کر نے کا فتوی دیتے ہیں ، ایک تو اگلی حدیث کی بناء پر ، اور دوسری بات یہ ہے کہ دیہات کے لوگ جمعہ اور عیدین کے علاوہ کچھ پڑھتے ہی نہیں ہیں ، اب اگر جمعہ بھی پڑھنے کی گنجائش نہ دی جائے تو ان میں اسلام کا کوئی شعار باقی نہیں رہے گا ، پھر دوسری بات یہ ہے کہ یہ لوگ جمعہ پڑھنے پر اصرار کر تے ہیں اسلئے قصبے میں جمعہ پڑھنے کا فتوی حنفی حضرات بھی دیتے ہیں ۔۔ہمارے جھار کھنڈ کے دیہات میں اسی پر عمل ہے ۔ ]٥[ پانچویں صورت یہ ہے کہ وہ شہر ہے ، تو اس میں بالاتفاق جمعہ جائز ہے ۔   
وجہ :  امام شافعی اور دیگر ائمہ کے نزدیک گاؤں میں جمعہ جائز ہے جہاں چالیس آدمی نماز پڑھنے والے ہوں۔(١)ان کی دلیل ابو داؤد کی یہ حدیث ہے  عن ابن عباس قال ان اول جمعة جمعت فی الاسلام بعد جمعة جمعت فی مسجد رسول اللہ ۖ بالمدینة لجمعة جمعت بجواثی قریة من قری البحرین قال عثمان قریة من قری عبد القیس ۔ (ابو داؤد شریف، باب الجمعة فی القری ص ١٦٠ نمبر ١٠٦٨ بخاری شریف ، باب وفد عبد القیس ، ص٧٤١، نمبر ٤٣٧١) اس حدیث میں ہے کہ جواثی بحرین کے گاؤں کا نام ہے۔جس سے معلوم ہوا کہ گاؤں میں جمعہ جائز ہے ۔ (٢)حدثنی عبد الرحمن بن کعب بن مالک ..... فلما سمع الاذان بالجمعة استغفر لہ فقلت : یا أبتاہ أرأیت استغفارک لأسعد بن زرارة کلما سمعت الأذان بالجمعة فقال : أی بنی کان اسعد أول من جمع بنا فی المدینة قبل مقدم رسول اللہ ۖ فی ھزم من حرة بنی بیاضة فی نقیع یقال لہ الخضمات ، قلت و کم أنتم یومئذ قال : أربعون رجلا ۔ ( سنن بیہقی ، باب العدد الذین اذا کانوا فی قریة وجبت علیھم الجمعة ، ج ثالث ، ص ٢٥٢، نمبر٥٦٠٥ ) اس حدیث میں ہے کہ مدینے میں پہلا جمعہ ہوا تو کل چالیس آدمی تھے ۔ (٣)ان کی دلیل یہ حدیث بھی ہے  عن ام عبد اللہ الدوسیة قالت سمعت رسول اللہ ۖ یقول الجمعة واجبة علی اھل کل قریة وان لم یکونوا الا ثلاثة ورابعھم امامھم۔ (دار قطنی ، باب الجمعة علی اہل القریة ج ثانی ص ٧ نمبر ١٥٧٨ سنن بیہقی ، باب العدد الذین اذا کانوا فی قریة وجبت علیھم الجمعة ، ج ثالث ، ص ٢٥٥، نمبر ٥٦١٦ ) اس حدیث میں ہے کہ گاؤں میں جمعہ واجب ہے چاہے  اس گاؤں میں چار ہی آدمی کیوں نہ ہو  (٤) عن ابی اما مة ان النبی ۖ قال علی الخمسین جمعة لیس فیما دون ذلک (دار قطنی ،ذکر العدد فی الجمعة ج ثانی ص ٤ نمبر ١٥٦٤ ابو داؤد شریف ، باب الجمعة فی القری ص ١٦٠ نمبر ١٠٦٩)اس حدیث میں ہے کہ پچاس آدمی ہو تو جمعہ قائم کر لینا چاہئے ۔ (٥) حضور ۖ نے 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter