Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

255 - 645
مراد ہے۔مصر جامع کا دوسرا ترجمہ ہے بڑے شہر میں،گاؤں میں نہیں۔اور حنفیہ کے نزدیک گاؤں میں جمعہ جائز نہیں ہے۔  
وجہ:  (١)حضرت علی سے اثر ہے۔  عن علی قال لا جمعة ولا تشریق الا فی مصر جامع ،وکان یعد الامصار البصرة والکوفة والمدینة والبحرین (مصنف عبد الرزاق ، باب القری الصغار ج ثالث ص ٧٠ نمبر٥١٩١ مصنف ابن ابی شیبة ٣٣١ من قال لا جمعة ولاتشریق الا فی مصر جامع ،ج اول ،ص٤٣٩،نمبر٥٠٥٩) اس اثر سے معلوم ہوا کہ بڑے شہر میں جمعہ جائز ہے (٢) اس کی تائید اس بات سے بھی ہوتی ہے کہ مدینہ کے قرب و جوار میں بہت سے گاؤں تھے جس کو عوالی کہتے ہیں وہاں جمعہ نہیں پڑھتے تھے۔بلکہ وہاں کے لوگ  مدینہ آتے اور مسجد نبوی میں نماز پڑھتے تھے۔اور اگر گاؤں میں جمعہ جائز ہوتا تو عوالی میں کیوں جمعہ نہیں پڑھتے تھے۔کیوں دھوپ اور گرمی میں مشقت برداشت کر کے لوگ مدینہ طیبہ آتے۔حدیث میں ہے  عن عائشة زوج النبی ۖ قالت کان الناس ینتابون الجمعة من منازلھم والعوالی فیأتون فی الغبار فیصبھم الغبار والعرق(بخاری شریف ، باب من این توتی الجمعة وعلی من تجب ص ١٢٣ نمبر ٩٠٢  ابو داؤد شریف ، باب من تجب علیہ الجمعة ص ١٥٨ نمبر ١٠٥٥) اس اثر سے معلوم ہوا کہ عوالی کے گاؤں میں جمعہ نہیں ہوتا تھا۔صرف مدینہ جیسے شہر میں جمعہ ہوتا تھا (٣)مدینہ طیبہ کے بعد پہلی مرتبہ جواثی جیسے قلعہ میں نماز جمعہ ہوئی ہے۔ حدیث میں ہے  عن ابن عباس قال ان اول جمعة جمعت بعد جمعة فی مسجد رسول اللہ ۖ فی مسجد عبد القیس بجواثی من البحرین۔ (بخاری شریف، باب الجمعة فی القری والمدن ص ١٢٢ نمبر ٨٩٢ ابو داؤد شریف، باب الجمعة فی القری ص ١٦٠ نمبر ١٠٦٨) اس اثر میں ہے کہ مسجد عبد القیس میں مدینہ کے بعد پہلی مرتبہ جمعہ ہوا ہے جو بحرین میں تھی۔اگر گاؤں میں جمعہ جائز ہوتا تو بحرین کے فتح سے پہلے کتنے گاؤں فتح ہو گئے تھے ان میں جمعہ کیوں نہیں ہوا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ شہر میں جمعہ جائز ہے گاؤں میں جائز نہیں ہے ۔  
نوٹ:  جواثی کے بارے میں لوگ کہتے ہیں کہ وہ ایک قلعہ کا نام ہے اور وہاں شہر تھا۔   
فائدہ:  پانچ قسم کی بستیاں ہو تیں ہیں ]١[ خیمے والے ، جو پانی کی تلاش میں صحراوں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو تے رہتے ہیں ۔ ان خیموں میں کسی امام کے یہاں جمعہ جائز نہیں ہے ۔ ]٢[ دوسری صورت یہ ہے کہ اینٹ پتھر کے مکانات تو ہوں لیکن مجتمع نہ ہوں بکھرے ہوئے ہوں ، ایک مکان یہاں ہے تو دوسرا مکان کا فی دوری پر ہے ۔ ان میں بھی کسی کے یہاںجمعہ جائز نہیں ہے ۔ ]٣[ تیسری صورت یہ ہے کہ اینٹ پتھر کے مکانات ہوں جسکی وجہ سے انکے رہنے والے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل نہ ہو سکتے ہوں  اور آبادی مجتمع ہو بکھری ہو ئی نہ ہو، پس اگر وہاں چالیس آدمی ہو تو امام شافعی  کے نزدیک جمع جائز ہے ۔ موسوعہ کی عبارت یہ ہے ۔ قال الشافعی  : سمعت عددا من أصحابنا یقولون : تجب الجمعة علی أھل دار مقام اذا کانوا أربعین رجلا ، و کانوا أھل قریة ۔ ( موسوعة امام شافعی  ، باب العدد الذین اذا کانوا فی قریة وجبت علیھم الجمعة ، ج ثالث ، ص ٤١، نمبر ١٩٧٤) اس عبارت سے معلوم ہوا کہ چالیس آدمی ہو تو وہ جمعہ قائم کرے ۔  اور لوگوں کے مکانات مجتمع ہوں اسکی دلیل یہ اثر ہے ۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter