Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

247 - 645
٣   بخلاف المسبوق  لانہ ادرک قراء ة نافلة فلم یتأد الفرض فکان الاتیان اولی۔ (٦٠٠)  قال ویستحب للامام اذا سلم ان یقول اتموا صلاتکم فانا قوم سَفْر)١   لانہ علیہ السلام قالہ حین صلی باہل مکة وہو مسافر(٦٠١)  واذا دخل المسافر فی مصرہ اتم الصلوٰة وان لم ینوالمقام فیہ)  

طرح یہ مقیم بھی قرأت نہ کرے احتیاط اسی میں ہے ۔ 
 ترجمہ : ٣  بخلاف مسبوق کے ]وہ قرأت کریں [ اس لئے کہ اس نے نفل قرأت پائی ہے ، اور فرض قرأت اداء نہیں ہو ئی ہے اسلئے اسکے لئے قرأت کر نا بہتر ہے  ۔
تشریح :  مسبوق کے بارے میں یہ ہے کہ انکے لئے قرأت کر نا اولی ہے ۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ وہ بعد کی رکعتوں میں امام کے ساتھ شریک ہوا ہے اسلئے فرض قرأت پہلے اداء ہو چکی ہے اور نفل قرأت میں امام کے ساتھ شریک ہوا ہے اس لئے اسکی فرض قرأت اداء نہیں ہو ئی ہے اسلئے بہتر یہ ہے کہ مسبوق جب اپنی نماز پوری کر نے کے لئے کھڑا ہو تو وہ اس میں قرأت کرے ۔
ترجمہ:   (٦٠٠)  امام کے لئے مستحب ہے کہ جب وہ سلام کریں توکہہ دیں کہ اپنی نماز پوری کر لیں اسلئے کہ میں مسافر آدمی  ہوں ۔ 
 ترجمہ:    ١  اسلئے کہ حضور ۖ نے ایسا ہی فر مایا جس وقت اہل مکہ کو مسافر کی حالت میں نماز پڑھائی ۔  
تشریح :  حضور ۖ  مکہ مکرمہ میں تھے اور مسافر تھے اوراہل مکہ کو نماز پڑھائی توآپ ۖ نے یہی فر ما یا کہ میں مسافر ہوں آپ لو گ اپنی نماز پوری فرما لیں  ۔ حدیث یہ ہے ۔    عن عمران بن حصین قال غزوت مع رسول اللہ ۖ وشھدت معہ الفتح فاقام بمکة ثمانی عشرة لیلةلا یصلی الا رکعتین ویقول یا اھل البلد! صلوا اربعا فانا قوم سفر (ابو داؤد شریف ، باب متی یتم المسافر ص ١٨٠ نمبر ١٢٢٩ مصنف عبد الرزاق ، باب مسافر ام مقیمین ج ثانی ص ٥٤٠، نمبر ٤٣٦٩)  اس حدیث میں ہے کہ نماز کے بعد اعلان کرے کہ میں مسافر آدمی ہوں آپ اپنی نماز پوری کر لیں ۔ 
ترجمہ:  (٦٠١) مسافر اپنے شہر میں داخل ہو گیا تو نماز پوری پڑھے گا اگر چہ اس میں اقامت کی نیت نہ کی ہو۔  
تشریح:  مثلا مسافر اپنے وطن اصلی میں واپس آیا اور چند دن کے بعد ہی پھر سفر پر جانا ہے تب بھی شہر یا فنائے شہر میں داخل ہوتے ہی پوری نماز پڑھے گا۔کیونکہ فورا وہ مقیم ہو گیا۔
وجہ:  (١)حدیث میں ہے  سمعت انسا یقول خرجنا مع النبی ۖ من المدینة الی مکة فکان یصلی رکعتین رکعتین حتی رجعنا الی المدینة۔ (بخاری شریف ، باب ماجاء فی التقصیر وکم یقیم حتی یقصر ص ١٤٧ نمبر ١٠٨١  مسلم شریف ، فصل الی متی یقصر اذا اقام ببلدہ ص ٢٤٣ نمبر ٦٩٣) اس حدیث میں ہے کہ مدینہ داخل ہوئے تو چار رکعت نماز پڑھی (چاہے وہاں اقامت 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter