Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

243 - 645
(٥٩٧) وان اقتدی المسافر بالمقیم فی الوقت اتم اربعا)   ١   لانہ یتغیر فرضہ الیٰ اربع للتبعیة کما یتغیر بنیة الاقامة لاتصال المغیر بالسبب وہو الوقت

عرفات؟، قال : لا، قال : اقصر من جدة ؟ قال : نعم ، قال : من الطائف ؟ قال :نعم ، قال : فاذا أتیت َ أھلک أو ماشیتک فأتم الصلاة ۔ ( سنن بیہقی ، باب المسافر ینتھی الی الموضع الذی یرید المقام بہ ، ج ثالث ، ص ٢٢٢، نمبر ٥٤٩٥) اس اثر میں ہے کہ اپنے اہل یعنی وطن میں پہنچ جاؤ تو اتمام کرو ۔ یا اپنے جانور کے پاس پہنچ جاؤ تو اتمام کرو ۔ اور جانور سے مراد چراگاہ ہے۔ جسکا مطلب یہ ہوا کہ چراگاہ  بھی وطن اصلی کی طرح ہے ، اور وہاں بھی اتمام ہو گا ۔   
اصول :  چرواہوں کے لئے خیمہ اور چراگا ہ وطن اصلی ہے ۔ 
لغت :  عزیمة : پختہ ارادہ ۔ شوکة : رعب ، و دبدبہ ۔قرار : ٹھہرنا۔ المدر : کا ترجمہ ہے ، مٹی کا ڈھیلا ۔ یہاں مٹی کا گھر  ، مراد ہے۔ الکلاء : گھاس ، یہاں اہل کلاء سے چرواہے مراد ہیں ۔ اخبیة : خیبة سے مشتق ہے محروم ہو نا ، یہاں مراد ہے خیمہ والے ۔ مرعی ٰ : رعی سے مشتق ہے چراہگاہ ۔
 ترجمہ :   (٥٩٧)مسافر نے وقت کے اندر مقیم امام کی اقتداء کی تو چار رکعت پوری پڑھے گا ۔
تشریح :  مسافر اپنے طور پر نماز پڑھے لیکن مقیم امام کے ساتھ پڑھے اور وقت میں پڑھے تو اسکی اقتداء میں چار رکعت پڑھے ۔ 
وجہ:  (١) چونکہ وقت سبب ہے اور وہ باقی ہے اس لئے مسافر کی نماز مقیم امام کی وجہ سے تبدیل ہو کر چار رکعت ہو جائے گی۔ کیونکہ اس کی اقتدا میں امام کی مخالفت نہیں کر سکتا اور پہلے سلام نہیں پھیر سکتا ہے۔ اس لئے اگر وقت باقی ہو اور مقیم امام کی اقتدا کر لے تو چار رکعت پڑھے گا (٢)اس اثر میں اسکا ثبوت ہے ۔عن ابن عمر  أنہ کان اذا صلی مع الامام صلی اربعا و اذا صلی وحدہ صلی رکعتین ۔ ( سنن بیہقی ، باب المقیم یصلی بالمسافرین و المقیمین ، ج ثالث ، ص ٢٢٤، نمبر٥٥٠٢) اس اثر میں ہے کہ مقیم امام کے ساتھ پڑھے تو چار رکعت پڑھے ۔ (٣)اس اثر میں بھی ہے ۔  ان عبد اللہ بن عمر کان یصلی وراء الامام بمنی اربعا فاذا صلی لنفسہ صلی رکعتین (مؤطا امام مالک ، باب صلوة المسافر اذا کان اماما او کان وراء امام ص ١٣٣  مصنف عبد الرزاق ، باب المسافر یدخل فی صلوة المقیمین ج ثانی، ص ٣٥٧، نمبر ٤٣٩٣) اس اثر سے معلوم ہوا کہ وقت کے اندر مقیم کی اقتدا میں مسافر کی نماز چار رکعت ہو جاتی ہے۔
 ترجمہ:    ١   اس لئے کہ اسکا فرض امام کے تابع ہو نے کی وجہ سے چار کی طرف بدل جائے گا ۔ جیسے کہ اقامت کی نیت کی وجہ سے فرض بدل کر چار ہو جا تا ہے سبب کے ساتھ بدلنے والی چیز یعنی وقت کے متصل ہو نے کی وجہ سے ۔ 
تشریح :  وقت ختم ہو جانے کے بعد مسافرمقیم امام کی اقتداء کرے تو اسکی اقتداء ہی جائز نہیں ہے ، کیونکہ اس وقت مسافر کی نماز دو رکعت سے تبدیل ہو کر چار رکعت نہیں بنے گی بلکہ دو رکعت ہی پڑھنا ہو گا ، کیونکہ وقت ہی تبدیل کا سبب ہے ، اور وقت ختم ہو گیا تو 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter