Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

242 - 645
٣   وعند ابی یوسف یصح اذا کانوا فی بیوت المدر لانہ موضع اقامة  ٤  ونیة الاقامة من اہل الکلاء وہم اہل الاخبیة قیل لاتصح  والاصح انہم مقیمون یروی ذٰلک عن ابی یوسف لان الاقامة اصل فلا تبطل بالانتقال من مرعی الٰی مرعی

ارادہ کرے گا تو وہ مقیم ہو جائے گا ، اور  باغیوں کے خلاف دار الاسلام میں بھی پندرہ دن ٹھہرنے کا ارادہ کرے گا تو مقیم ہو جائے گا ۔ 
وجہ :  (١) اسکی وجہ یہ ہے کہ اسلامی لشکر کو قوت اور غلبہ ہے تو ظاہری حالت یہی ہے کہ اگر پندرہ دن ٹھہرنا چاہے تو ٹھہر سکتا ہے ۔
 ترجمہ:  ٣  امام ابو یوسف  کے نزدیک اقامت کی نیت صحیح ہے اگر مٹی کے گھروں میں ہو ، اسلئے کہ یہ اقامت کی جگہ ہے ۔ 
تشریح :  مدر : کا ترجمہ ہے مٹی کا گھر ۔ حضرت امام ابو یوسف   فر ماتے ہیں کہ اقامت کی جگہ گھر ہو تاہے خیمہ نہیں ہو تا ، اسلئے لشکر نے گھرں میں قیام کیا ہو تو چاہے دار الحرب ہو چاہے دار الاسلام ہو اسکی نیت کا اعتبار ہو گا اور پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت کی ہو تو مقیم ہو جائے گا اور چار کعت نماز پڑھے گا ۔ اس قول کا مدار یہ نہیں ہے کہ مکمل طور پر ٹھہرا جا سکتا ہے یا نہیں ، بلکہ اس قول کا مدار یہ ہے کہ ٹھہرنے کی جگہ خیمہ نہ ہو بلکہ گھر ہو جس میں لوگ اقامت کر تے ہیں تو لشکر کے بھی اقامت کی نیت درست ہو گی اور لشکر مقیم ہو جائے گا ۔ 
 ترجمہ:  ٤  اور گھاس والوں کے لئے اقامت کی نیت کر نا اس حال میں کہ وہ خیمہ والے ہیں بعض حضرات نے فر ما یا نہیں صحیح ہے  ۔ لیکن صحیح روایب  یہ ہے کہ وہ لوگ مقیم ہیں ۔ حضرت امام ابو یوسف  سے یہ روایت ہے ۔ اسلئے کہ اقامت اصل ہے ،اسلئے ایک چراگاہ سے دوسری چراگاہ کی طرف منتقل ہو نے سے اقامت باطل نہیں ہو گی ۔ 
تشریح :  چرواہے لوگ جو گھاس اور پانی کی جگہ پر خیمہ لگا کر رہتے ہیں ، اور جب گھاس پانی ختم ہو جا تا ہے تو وہاں سے منتقل ہو کر دوسرے گھاس پانی کی جگہ پر چلے جا تے ہیں ۔ ایسے لوگوں کے بارے میں کچھ حضرات کی رائے ہے کہ پانی کی جگہ پر پندرہ دن رہنے کی نیت کرے تب بھی مقیم نہیں ہو گا ۔ اسکی وجہ یہ فر ماتے ہیں کہ خیمہ اقامت کی جگہ نہیں ہے اسلئے وہاں پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت بھی کرے گا تب بھی مقیم نہیں ہو گا ، اس طرح وہ ہمیشہ مسافر ہی رہے گا ۔ 
حضرت امام ابو یوسف   کی ایک روایت یہ ہے کہ خیمہ بنا کر رہنے والے چرواہوں کا وطن اصلی ہی خیمہ ہے اور گھاس پانی کی جگہ ہے ، یہ لوگ یہیں پیدا ہو ئے ہیں اور یہیں زندگی بسر کر تے ہیں اسلئے چراگاہ اور خیمہ انکا وطن اصلی ہے ، اسلئے ایک چراگاہ سے دوسری چراگاہ کی طرف منتقل ہو نا وطن اصلی ہی کی طرف منتقل ہو نا ہے ، اسلئے جیسے ہی چراگاہ میں گئے یا  اپنے خیمہ گئے تو گو یا کہ وطن اصلی میں پہنچ گئے ، اسلئے وہ چراگاہ اور خیمہ میں مقیم ہیں ۔۔ البتہ ایک چراگا ہ سے دوسری چراگاہ کے درمیان ٥٤ میل سے زیادہ کی مسافت ہو تو اس مسافت کو طے کر تے وقت وہ مسافر ہو گا ، لیکن جوں ہی خیمہ میں پہنچے گا تو یہ مقیم ہو جائے گا ، کیونکہ یہ اپنے وطن اصلی میں پہنچ گیا ۔ 
وجہ :  اس اثر میں اسکا اشارہ ہے ۔ عن ابن عباس  أنہ اتاہ رجل فقال اقصر من مروة؟ قال : لا، قال : اقصر من 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter