Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

236 - 645
٦٩٣ ١٥٨٦ ابو داؤد شریف ، باب متی یتم المسافر ص ١٨٠ نمبر ١٢٣٣) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ دس دن سے زائد کی اقامت کی نیت کرے گا تو اتمام کرے گا۔
لیکن حنفیہ نے دونوں کے درمیان کو لیا ہے جو اوسط ہے۔ یعنی پندرہ دن کی اقامت کی نیت کرے گا تو اتمام کرے گا۔اور ان کی دلیل یہ حدیث ہے۔  (١)عن ابن عباس قال اقام رسول اللہ  ۖبمکة عام الفتح خمس عشرة  یقصر الصلوة ۔ (ابو داؤد شریف ، باب متی یتم المسافر ص ١٨٠ نمبر ١٢٣١  ترمذی شریف ، باب ماجاء فی کم تقتصر الصلوة ص ١٢٢ نمبر ٥٤٨)اس حدیث سے معلوم ہوا کہ پندرہ دن تک ٹھہرنے کی نیت کرے تو اتمام کرے گا (٢) اس کی تائید میں یہ اثر بھی ہے  ۔قال کان ابن عمر اذا اجمع علی اقامة خمس عشرة سرح ظھرہ وصلی اربعا۔( مصنف ابن ابی شیبة٧٤١ باب من قال اذا اجمع علی اقامة خمسة عشرة اتم  ج ثانی ص ٢١١،نمبر٨٢١٧ مصنف بن عبد الرزاق ، باب الرجل یخرج فی وقت الصلوة ج ثانی ص ٣٥٢ نمبر ٤٣٥٥  ترمذی شریف ، باب ماجاء فی کم تقتصر الصلوة ص ١٢٢ نمبر ٥٤٨) اس اثر سے معلوم ہوا کہ وطن اقامت بننے میں پندرہ دن کا اعتبار ہے ۔(٣) عن سعید بن المسیب قال : اذا أجمع رجل علی اقامة خمس عشرة أتم الصلوة ۔( مصنف ابن ابی شیبة٧٤١ باب من قال اذا اجمع علی اقامة خمسة عشرة اتم ، ج ثانی ص٢١٠،نمبر٨٢١٢ مصنف بن عبد الرزاق ، باب الرجل یخرج فی وقت الصلوة ج ثانی ص ٣٥٢ نمبر٤٣٦٠ )اس اثر میں بھی ہے کہ پندرہ دن کے اقامت کی نیت کرے تو مقیم ہو جائے گا ، اور قصر کر نا پڑے گا ۔ 
 فائدہ:  امام شافعی کے نزدیک اگر چار دن ٹھہرنے کا ارادہ کرے تو اتمام کرے گا۔  
تشریح :  امام شافعی  کا مسلک یہ ہے کہ اگر کہیں چار دن کے اقامت کی نیت کی ہو تب بھی مقیم ہو جائے گا اور اتمام کرے گا ۔ ۔ مو سوعہ میں عبارت یہ ہے ۔ اذا أزمع المسافر أن یقیم بموضع أربعة ایام و لیا لیھن لیس فیھن یوم کان فیہ مسافر اً فدخل بعضہ ، و لا یوم خرج فی بعضہ أتم الصلوة ۔ ( موسوعة امام شافعی،  باب المقام الذی یتم بمثلہ الصلوة،ج ثالث ، ص ٢٦، نمبر ١٩١٧) اس عبارت میں ہے کہ مکمل چار دن ٹھہرنے کی نیت ہو تو اتمام کرے ۔   
وجہ:   (١) سمعت انسا یقول خرجنا مع النبی ۖ من المدینة الی مکة فکان یصلی رکعتین رکعتین حتی رجعنا الی المدینة قلت اقمتم بمکة شیئا؟ قال اقمنا عشرا ۔ (بخاری شریف ، باب ماجاء فی التقصیر وکم یقیم حتی یقصر ص ١٤٧ نمبر ١٠٨١  مسلم شریف ، فصل الی  متی یقصر اذا اقام ببلدہ ص ٢٤٣ نمبر ٦٩٣ ١٥٨٦ ابو داؤد شریف ، باب متی یتم المسافر ص ١٨٠ نمبر ١٢٣٣) اس  حدیث میں ہے کہ حضورۖ حج کے موقع پر مکہ مکرمہ  میں دس دن ٹھہرے تھے لیکن ایک ساتھ صرف مکہ میں تین دن ٹھہرے ہیں ۔کیونکہ حضور ۖ  حجہ الوداع میں ١٠ ھجری ٤ ذی الحجہ بروز اتوار مطابق یکم مارچ  ٦٣٢ء کو مکہ مکرمہ تشریف لا ئے  اور ١٤ ذی الحجہ کی شام کو یعنی ١٥ ذی الحجہ کی رات مطابق ١١ مارچ  ٦٣٢ء کو مدینہ کے لئے روانہ ہو گئے اور رات مکہ سے با ہر مقام محصب میں

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter