Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

234 - 645
(٥٩٢)  واذا فارق المسافر بیوت المصر صلی رکعتین ) 

یو ما فأتم الصلوة ، و ان کنت لا تدری فاقصر ، قال محمد و بہ نأخذ و ھو قول ابی حنیفة  (نمبر ١٨٨) بہ  نأخذ ۔ کا مطلب ہے کہ یہ ہمارا مسلک ہے ۔۔ آگے نمبر ١٩١میں عبارت یہ ہے ۔ اذا کان علی مسیرة أقل من ثلاثة أیام و لیالھا أتم الصلوة ، فاذا کان علی مسیرة ثلاثة ایام و لیالھا فصاعدا ، و لم یکن  لہ بھا اھل ، و لم یوطن نفسہ علی أقامة خمس عشرة فلیقصر الصلوة ۔( کتاب الاثار لامام محمد  ، باب الصلوة فی السفر ، ص ٣٨، نمبر ١٨٨، نمبر ١٩١ ) ان دو نمبروں میں اتنا تو ہے قصر کر نے کو ہم لیتے ہیں لیکن یہ نہیں ہے کہ چار رکعت پڑھے تو نماز فاسد ہو جائے گی ۔۔
جامع صغیر میں عبارت یہ ہے ۔ محمد عن یعقوب عن أبی حنیفة  رجل خرج من الکوفة الی المدائن قال: قصر و افطر فی مسیرة ثلاثہ ایام و لیالیھا سیر الابل و مشی الاقدام ، قوم حصروا فی الارض الحرب مدینة أو حاصروا اھل البغی فی دار الاسلام فی غیر مصر ، أو حاصروا فی البحر فنووا اقامة خمسة عشر یو ما  فانھم یقصرون و یفطرون ۔ و اللہ اعلم ۔ ( جامع صغیر ، باب فی صلوة السفر ، ص ١٠٨ ) اس عبارت میں یہ ہے کہ قصر کرے لیکن یہ نہیں ہے کہ چار رکعت پڑھی تو نماز فاسد ہو جائے گی ۔ نماز فاسد ہو جائے گی یہ بعد کے کتابوں میں ہے ۔ اسلئے چار رکعت پڑھنے پر نماز کے فساد کا حکم نہ لگایا جائے تو مسجد کے بہت سے اماموں پر رحم و کرم ہو گا ۔ خصوصا جبکہ حضرت عائشہ کے اتمام کر نے سے حضور ۖ نے احسنتِ فر ما یا ہو  ۔کہ آپ نے چار پڑھ کر اچھا کیا ۔ 
نوٹ :  یہ مسئلہ فتویٰ کا ہے اور ناچیز مفتی نہیں ہے اسلئے اس بارے میں صحیح فتوی تو مفتیان کرام ہی دے سکتے ہیں ، میں نے تو یورپ کے اماموں کی پریشانی آپ کے سامنے رکھ دی ۔۔و اللہ اعلم بالصواب ۔ 
 ترجمہ:  (٥٩٢)  مسافر شہر کے گھر وں سے جدا ہو جائے تو دو رکعت نماز پڑھے ۔   
تشریح  سفر کی نیت سے گھر سے نکل چکا ہے لیکن جب تک شہر اور فنائے شہر میں ہے تو گویا کہ گھر میں ہے اس لئے ابھی قصر نہ کرے بلکہ جب شہر کے گھروں سے نکل کر جدا ہو جائے اور نماز پڑھنے کی ضرورت پڑے تو قصر کرے۔  
وجہ:  (١)حدیث میں ہے  ۔عن انس بن مالک قال صلیت الظھر مع رسول اللہ ۖ بالمدینة اربعا والعصر بذی الحلیفة رکعتین ۔ (بخاری شریف ، باب یقصر اذا خرج من موضعہ ص ١٤٨ نمبر ١٠٨٩)اس حدیث میں ہے کہ جب تک مدینہ میں رہے اس وقت تک چار رکعت نماز پڑھی اور مدینہ سے باہر مقام ذو الحلیفة چلے گئے تو چو نکہ شہر سے نکل گئے تو دو رکعت نماز پڑھی (٢) اثر میں ہے جو صاحب ھدایہ نے ذکر کیا ہے ۔  أن علیا خرج من البصرة فصلی الظھر أربعا فقال : اما انا اذا جازونا  ھذا الخص صلینا رکعتین ۔ ( مصنف ابن ابی شیبة ، باب ٧٣٦ من کان یقصر الصلوة ، ج ثانی ، ص ٢٠٦، نمبر ٨١٦٩مصنف عبد الرزاق ، باب المسافر متی یقصر اذا خرج مسافرا ج ثانی ص ٣٤٩ نمبر ٤٣٣١) خص معنی ہے جھونپڑا ۔ کوفہ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter