Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

130 - 645
(٥١١) ولو خاف فوت الوقت یقدّمُ الوقتیة ثم یقضیہا )   ١  لان الترتیب یسقط بضیق الوقت ٢  وکذا بالنسیان ٣  وکثرة الفوائت کیلا یَؤدِّیَ الٰی تفویت الوقتیة  

تھی ، پھر یاد آیا کہ عصر کی نماز نہیں پڑھی تو عصر کی نماز پڑھ کر مغرب کی نماز لوٹائی ، جس سے معلوم ہوا کہ ترتیب واجب ہے ۔    
ترجمہ:  (٥١١)  اور اگر وقتیہ نماز فوت ہو نے کا خوف ہوتو وقتیہ نماز کو مقدم کرے پھر فوت شدہ نماز کو قضاء کرے ۔
ترجمہ:    ١  اسلئے کہ ترتیب وقت کے تنگ ہو نے سے ساقط ہو جاتی ہے ۔ 
تشریح :  یہاں سے ان تین شرطوں کا بیان ہے جن سے ترتیب ساقط ہو جاتی ہے ۔ ان میں سے پہلی شرط یہ ہے کہ وقت اتنا تنگ ہو کہ اگرفوت شدہ نماز اداء کریں تو وقتی نماز کا وقت نہیں رہے گا ، وہ قضاء ہو جائے گی ۔
وجہ :   کیونکہ فوت شدہ نماز پڑھنے میں جب وقتیہ ہی قضاء ہو جائے گی اور فوت ہو جائے گی تو فوت شدہ نمازکو کیسے پڑھیں ؟اس سے تو وقتیہ جو اصلی ہے اسکا حق مارا جائے گا ۔ اسلئے وقت تنگ ہو تو ترتیب ساقط ہو جائے گی ۔ عن الحسن قال : اذا نسی الصلوات فلیبدأ بالاولی فالاولی فان خاف الفوت یبدأ بالتی یخاف فوتھا ۔ ( مصنف ابن ابی شیبة ، باب ٢٨٣فی الرجل ینسی الصلوات جمیعا ، ج اول ، ص ٤١٠، نمبر ٤٧٢٥) اس اثر میں ہے کہ وقتیہ نماز کے فوت ہو نے کا خوف ہو تو وقتیہ نماز پڑھے اور وقت تنگ ہو نے کی وجہ سے ترتیب ساقط ہو جائے گی ۔  
ترجمہ:  ٢   اور ایسے ہی بھول جانے سے ۔ 
تشریح :  آدمی بھول گیا کہ اس پر نماز قضاء ہے ، اور وقتیہ نماز پڑھ لی تو نماز ہو جائے گی ، اور ترتیب ساقط ہو گی 
وجہ :  (١) اس اثر میں اسکا ثبوت ہے ۔سألت الحکم و حماد ا عن رجل ذکر صلوة و ھو فی صلوة قالا: اذا ذکر ھا قبل أن یتشھد أو یجلس مقدار التشھد ترک ھذہ و عاد الی تلک فان ذکرھا بعد ذالک اعتد بھذہ و عاد الی تلک ۔ ( مصنف ابن ابی شیبة ، باب ٢٨٧، الرجل یذکر صلوة علیہ و ھو فی أخری ، ج اول ، ص ٤١٤، نمبر ٤٧٦١) اس اثر میں ہے کہ بھول کر عصر کی نماز پوری پڑھ لی بعد میں یاد آیا کہ مجھ پر ظہر کی نماز قضاء ہے تو اب ترتیب ساقط ہو گئی اور عصر کی نماز صحیح ہوگئی ۔(٢) بھول جانا عذر ہے اسلئے اس سے بھی ترتیب ساقط ہو جائے گی ۔ 
ترجمہ:  ٣   اور فائتہ نماز کثیر ہو جائے] تب بھی ترتیب ساقط ہو جائے گی [تاکہ وقتیہ کے فوت ہو نے تک نہ پہنچائے 
تشریح :  ایک دن ایک رات کی نماز پانچ ہو تی ہیں ، یہ قلیل ہیں اور اس سے زیادہ ہو جائے ، یعنی چھ نمازیں قضاء ہو جائے تو یہ کثیر ہیں اس سے بھی ترتیب ساقط ہو جاتی ہے ۔ 
وجہ :   اسکی وجہ یہ ہے کہ ان تمام کو اداء کر نے جائے گا تو اس میں اتنا وقت صرف ہو جائے گا کہ وقتیہ نماز جسکا وقت ہے وہی قضاء ہو جائے گی ، اور اسکا حق مارا جائے گا اسلئے نماز زیادہ ہو نے سے بھی ترتیب ساقط ہو جائے گی ۔ 
 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter