Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

125 - 645
(٥٠٩) ولو رکع المقتدی قبل امامہ فادرکہ الامام فیہ جاز)    ١   وقال زفر لایجزیہ لان مااتی بہ قبل الامام غیر معتدبہ فکذا مایبنی علیہ 

تشریح :   ہماری دلیل عقلی یہ ہے کہ رکعت پانے کے لئے افعال نماز میں شرکت شرط ہے ۔ یا قیام میں شرکت ہو یا رکوع میں شرکت ہو ۔ اور یہ آدمی نہ قیام میں شرکت کر پایا اور نہ امام کے ساتھ رکوع میں شریک ہو سکا ، اسلئے  وہ رکعت نہیں ہو ئی ، اسکو دوبارہ پڑھنی ہو گی ۔ 
ترجمہ:  (٥٠٩)   اگر مقتدی امام سے پہلے رکوع میں گیا پھر امام نے اسکو رکوع میں پا یا تو رکوع ہو گیا ۔ 
تشریح :  مقتدی  امام سے پہلے ہی رکوع میں چلا گیا بعد میں امام رکوع میں گیا تو مقتدی کا رکوع ہوا یا نہیں ؟ تو فر ماتے ہیں کہ مقتدی کا رکوع ہو گیا ، اور اسکی اقتداء بھی درست ہو گئی  
 وجہ : اسکی وجہ یہ ہے کہ اقتداء کے لئے ، یا رکوع درست ہو نے کے لئے امام اور مقتدی کا ایک ساتھ شریک ہونا شرط ہے ، اور دونوں رکوع میں شریک ہو گئے اسلئے رکوع ہو گیا ،یہ اور بات ہے کہ امام کو پہلے رکوع میں جانا چاہئے اور مقتدی کو بعد میں ، لیکن یہاں الٹا ہو گیا ، تا ہم رکوع ہو جائے گا  
مقتدی امام سے پہلے رکوع سجدے میں جائے یہ مکروہ ہے ۔ اسکی دلیل یہ حدیث ہے ۔(١) سمعت أبا ھریرة عن النبی  ۖ قال : (( أما یخشی أحدکم أو لا یخشی أحدکم اذا رفع رأسہ قبل الامام أن یجعل اللہ  رأسہ رأس حمار ؟ أو یجعل اللہ صورتہ صو رة حمار ( بخاری شریف ، باب اثم من رفع رأسہ قبل الامام ، ص ٩٦ ، نمبر ٦٩١ ابو داود شریف ، باب التشدید فیمن یرفع قبل الامام أو یضع قبلہ ، ص ٩٨ ، نمبر ٦٢٣) اس حدیث میں ہے کہ امام سے پہلے رکوع سجدے  میں چلا جائے تو کہیں اسکا سر گدھے کے سر میں تبدیل نہ ہو جائے ۔ (٢)  عن معاویة بن ابی سفیان قال : قال رسول اللہ  ۖ (( لا تبادرونی برکوع و لا بسجود فانہ مھما أسبقکم بہ اذا رکعت تدرکونی بہ اذا رفعت انی قد بدنت ُ ۔ ( ابو داود شریف ، باب ما یؤمر بہ المأموم من اتباع الامام ، ص ٩٢ ، نمبر ٦١٩) اس حدیث میں ہے کہ مجھسے پہلے رکوع سجدے میں مت جایا کرو ۔  اسلئے امام سے پہلے رکوع یا سجدے میں جانا مکروہ ہے ۔ ، تاہم نماز ہو جائے گی ۔  
ترجمہ:   ١   امام زفر  نے فر مایا کہ اسکو رکوع کافی نہیں ہے ، اسلئے کہ جو کچھ امام سے پہلے لا یا اسکا اعتبار نہیں ہے ، اور اس چیز کا بھی اعتبار نہیں جو اس پر بناء کی گئی ۔ 
تشریح :   امام زفر  فر ماتے ہیں کہ مقتدی نے امام سے پہلے رکوع کیا اور پھر بعد میں امام بھی اس رکوع میںشریک ہو گیا پھر بھی مقتدی کا وہ رکوع نہیں ہوا  ۔
وجہ:   اسکی وجہ یہ فر ماتے ہیں کہ رکوع کا جو حصہ امام سے پہلے اداء کیا اسکا اعتبار نہیںہے ، اور امام کے شریک ہو نے کے بعد رکوع کا 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter