Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

121 - 645
  ١   لان  من ادرک اٰخر الشیٔ فقد ادرکہ فصار محرزا ثواب الجماعة لکنہ لم یصلہا بالجماعة حقیقة  ٢   ولہذا یحنث بہ فی یمینہ لایدرک الجماعة ولایحنث فی یمینہ لایصلی الظہر بالجماعة (٥٠٧) ومن اتی مسجدًا قد صلی فیہ فلا بأس بان یتطوع قبل المکتوبة مابدالہ مادام فی الوقت) 

اصول :   اکثر چیز کو پانے سے اس چیز کا پانا شمار کیا جاتا ہے ۔
متن کی تشریح یہ ہے کہ ظہر کی چار رکعت میں سے صرف ایک رکعت پائی اور تین رکعت نہیں پائی تو فرماتے ہیں کہ ظہر کی پوری نماز جماعت کے ساتھ نہیں پڑھی،  اور امام محمد  فرماتے ہیں کہ جماعت کی فضیلت مل گئی ۔ یہی رائے حضرت امام ابو حنیفہ  اور امام ابو یوسف  کی بھی ہے ۔  
وجہ :   (١) اسکی وجہ یہ ہے کہ اکثر رکعت ملتی تو گویا کہ وہ چیز ملتی اور اکثر رکعت نہیں ملی اسلئے اس نے جماعت کے ساتھ ظہر نہیں پڑھی ۔ 
 ترجمہ:  ١   اسلئے کہ جس نے آخری چیز کو پایا تو گویا کہ اس نے جماعت کے ثواب کو جمع کر لیا ، لیکن اسکو حقیقت میں جماعت کے ساتھ نہیں پڑھا ۔
  تشریح :   یہ دلیل عقلی ہے کہ ، جس نے چیز کے اخیر حصے کو پا لیا تو گویا کہ اسکے ثواب کو جمع کر لیا ، لیکن یوں نہیں کہا جائے گا کہ اس نے حقیقت میں جماعت کے ساتھ پوری نماز کو پڑھا ۔ اسلئے فضیلت جماعت کو پانے والا تو ہوا لیکن پوری نماز کو جماعت کے ساتھ پڑھنے والا نہیں ہوا ۔۔ محرزا : حرز سے مشتق ہے ، جمع کر نے والا ۔
ترجمہ:  ٢   اسی لئے کوئی قسم کھائے کہ جماعت نہیں پائے گا ]تو ایک رکعت کے پانے سے حانث ہو جائے گا [ اور کوئی قسم کھائے کہ ظہر کو جماعت کے ساتھ نہیں پڑھے گا ]تو ایک رکعت کے پانے سے حانث نہیں ہو گا [  
تشریح  :   یہ اوپر کے قاعدے پر قسم کھانے کو متفرع کر رہے ہیں ۔ کسی نے قسم کھائی کہ (( لا یدرک الجماعة )) جماعت کو نہیں پائے گا ۔ پھر ظہر کی ایک رکعت جماعت کے ساتھ پڑھ لی تو قسم میں حانث ہو جائے گا ، کیونکہ اسنے ایک رکعت جماعت تو پالی ، اور قسم کھائی تھی کہ جماعت نہیں پائے گا ، اسلئے قسم میں حانث ہو جائے گا ۔
اور قسم کھائی (( لا یصلی الظھر بالجماعة )) ظہر کی نماز کو جماعت کے ساتھ نہیںپڑھے گا ، اور ایک رکعت جماعت کے ساتھ پڑھی تو حانث نہیں ہو گا اسلئے کہ ایک رکعت پانے میں ظہر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھنے والا نہیںہوا ۔
ترجمہ:  (٥٠٧)  کوئی ایسی مسجد میںآیا جس میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھی جا چکی ہو تو کوئی حرج کی بات نہیںہے کہ فرض سے پہلے جتنا ہو سکے وقت کے اندر نفل کی نماز پڑھے ۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter