Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

109 - 645
(٤٩٧) فان صلی من الفجر رکعة ثم اقیمت  یقطع ویدخل معہم لانہ )   ١  لو اضاف الیہا اخری تفوتہ الجماعة  

لئے یہ حدیث ہے ۔ ا تیت ابن عمر علی البلاط و ھم یصلون ، فقلت الا تصلی معھم ؟ قال قد صلیت ، انی سمعت رسول اللہ ۖ یقول (( لا تصلو صلوة فی یوم مرتین ۔ ( ابو داود شریف ، باب اذا صلی فی جماعة ثم أدرک جماعة یعید ، ص ٩٣ ، نمبر ٥٧٩ نسائی شریف ، باب سقوط الصلوة عمن صلی مع الامام فی المسجد جماعة ، ص ١١٩، نمبر ٨٦١) (٣)اور مصنف ابن ابی شیبہ میںحضرت عبد اللہ ابن عمر  کا قول اس طرح ہے ۔ قال عبد اللہ  : لا یصلی علی أثر صلوة مثلھا ( مصنف ابن ابی شیبة ، ٤٦٣ ،من کرہ ان یصلی بعد الصلوة مثلھا ، ج ثانی ، ص ٢٢، نمبر ٥٩٩٨) اس اثر میں ہے کہ جو نماز پڑھ چکا ہو اس طرح پھر نہ پڑھو ۔  (٤)اور اکیلے میں پڑھی ہوئی نماز فرض ہو گی اور جماعت کے ساتھ پڑھی ہو ئی نماز نفل ہو گی اسکی دلیل یہ حدیث ہے ۔عن جابر بن یزید الاسودعن ابیہ أنہ صلی مع رسول اللہ  ۖ و ھو غلام شاب ....فقال ما منع کما أن تصلیا معنا ؟ قالا : قد صلینا فی رحالنا ، فقال لا تفعلو ا  اذ ا صلی أحدکم فی رحلہ ثم أدرک الامام ولم یصل فلیصل معہ فانھا لہ نافلة ۔ ( ابوداود شریف ، باب فیمن صلی فی منزلہ ثم أدرک الجماعة یصلی معھم ، ص ٩٥ ، نمبر ٥٧٥)  اس حدیث میں ہے کہ اگر فرض ایک مرتبہ پڑھ چکا ہو دوبارہ جماعت کھڑی ہو گئی تو اسکے ساتھ دوبارہ نماز پڑھ لے اور یہ نماز نفل ہو گی ۔  
ترجمہ:  (٤٩٧)  پس اگر فجر کی ایک رکعت پڑھی پھر اقامت کہی گئی تو نماز توڑ دے اور قوم کے ساتھ داخل ہو جائے ۔
 ترجمہ:   ١   اسلئے کہ اگر دوسری رکعت ملائے گا تو اسکی جماعت فوت ہو جائے گی ۔ 
تشریح :   فجر کی نماز دو ہی رکعت ہے ، اور دوسری مجبوری یہ ہے کہ فجر کے فرض کے بعد کوئی نفل نہیں ہے ۔ اب چاہے ایک رکعت پڑھ چکا ہو اور اس رکعت کو سجدے سے مقید کر چکا ہو پھر بھی اسکو اسی وقت چھوڑ کرجماعت میں  شریک ہو جائے ۔ اسی طرح اگر فجر کی دوسری رکعت کے لئے کھڑا ہو گیا ہواور ابھی اسکا سجدہ کر کے دوسری رکعت کو مکمل نہ کیا ہو تو بھی اسکو چھوڑ کر جماعت میں شامل ہو جائے ۔ 
وجہ :  (١) اگر دوسری رکعت ملا یا تو اسکا فرض پورا ہو جائے گا اب وہ جماعت کے ساتھ شریک نہیںہو سکے گا ، اسلئے کہ اگر جماعت کے ساتھ بھی فرض کی نیت کی تو فرض دو مرتبہ ہو جائے گا ، اور ابھی گزرا کہ ایک فرض کو دو مرتبہ نہیں پڑھ سکتا ۔ اور اگر بعد میں نفل کی نیت سے جماعت میں شریک ہوا تو فجر کے بعد نفل نہیں ہے اسلئے بہتر یہ ہے کہ دوسری رکعت ملائے بغیر نماز توڑ کر جماعت میں شریک ہو جائے ۔ (٢) حدیث میں  اسکا ثبوت ہے ۔عن ابن بحینة قال اقیمت صلاة الصبح ، فرأی رسول اللہ  ۖ رجلا یصلی ، و المؤذن یقیم فقال : أتصلی الصبح أربعا ؟  (مسلم شریف ، باب کراھیة الشروع فی نافلة بعد شروع المؤذن فی اقامة الصلوة ، الخ ، ص ٢٨٨ ، نمبر ٧١١  ١٦٥٠)اس حدیث میں ہے کہ جماعت کے وقت فجر کی نماز اکیلے پڑھ رہے تھے تو آپ ۖ نے فر مایا کہ کیا فجر چار رکعت پڑھ رہے ہو ، 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter