Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

102 - 645
(٤٩٢)   ولا یصلی الوتر بجماعة فی غیر شہر رمضان  )  ١  علیہ اجماع المسلمین۔ واﷲ اعلم بالصواب.

تراویح میں کم سے کم ایک مرتبہ قرآن کریم ختم کرے ۔ اور قوم کی سستی کی وجہ سے ایک مرتبہ ختم کر نا نہ چھوڑے ۔ البتہ اگر لوگوں پر گراں گزرتا ہو تو تشہد کے بعد جو دعائیں ہیں انکو چھوڑ دے کیوں کہ وہ اتنی اہم سنتوں میں سے نہیں ہیں ، تا ہم ایک مرتبہ قرآن ختم کر نا نہ چھوڑے ۔تشہد کے بعد درود شریف پڑھنا پھر بھی نہ چھوڑے کیونکہ درود شریف امام شافعی  کے یہاں فرض ہے اسلئے  ہمارے یہاں اہم سنت ہو گی اسلئے قوم کتنی ہی سست ہو تراویح میں درود شریف پڑھنا نہ چھوڑے ۔ 
وجہ :   (١) اس حدیث میں ہے ۔عن عبد اللہ ابن عمر و ان النبی  ۖ قال لہ : ((أقرأ القرآن فی شھر )) قال انی اجد قوة قال : أقرأ فی عشرین ۔( ابو داود شریف ، باب فی کم یقرأ القرآن ، ص ٢٠٨، نمبر ١٣٨٨) اس حدیث میں ہے کہ قرآن کو ایک مہینے میں ختم کر نا چاہئے ۔ اس لئے پورے رمضان میں ایک مرتبہ قرآن ختم کرے ۔ (٢) عن ابی عثمان قال : دعا عمر القراء فی رمضان فأمر اسرعھم قراء ة أن یقرأ ثلاثلین آیة و الوسط خمسا و عشرین آیة و البطی ء عشرین آیة ۔ ( مصنف ابن ابی شیبة ، باب ٦٧٦ فی صلوة رمضان ، ج ثانی ، ص ١٦٤، نمبر ٧٦٧١ سن بیھقی ، باب قدر قراء تھم فی قیام شھر رمضان ، ج ثانی ، ص ٧٠٠ ، نمبر ٤٦٢٤) اس اثر میں ہے کہ سست پڑھنے والے کو بھی بیس آیتیں پڑھنے کے لئے کہتے تھے ۔اب ہر رکعت میں بیس آیتیں پڑھے تو ایک دن کی بیس رکعتوں میں چار سو آیتیں ہو نگیں اور تیس دنوں میں بارہ ہزار آیتیں ہو نگیں۔ قرآن کریم میں٦٢٣٦آیتیں ہیں اسلئے بارہ ہزار کو ٦٢٣٦ سے تقسیم دیں تو پورے رمضان میں دو ختم ہوئے ، اسکا مطلب یہ ہوا کہ حضرت عمر  پورے رمضان میں دو ختم کر واتے تھے ، لیکن سہولت کے لئے ہم کہتے ہیں کہ کم سے کم ایک ختم کرے ۔اس سے حافظ صاحبان کا قرآن بھی یاد رہے گا ۔  (٣) ایک مرتبہ ختم کر نے کا ثبوت اس اثر میں ہے ۔کان عمر بن عبد العزیز یأمر الذین یقرأون فی رمضان فی کل رکعة بعشر آیات عشر آیات ۔  ( مصنف ابن ابی شیبة ، باب ٦٧٦فی صلوة رمضان ، ج ثانی ، ص ١٦٤ ،نمبر ٧٦٧٥) اس اثر میں ہے کہ ہر رکعت میں دس دس آیتیں پڑھنے کا حکم دیا کر تے تھے تو پورے رمضان میں چھ ہزار آیتیں پڑھی جائے گی جس سے ایک قرآن کریم ختم ہو گا ۔ 
ترجمہ:  (٤٩٢)  رمضان کے مہینے کے علاوہ میں وتر جماعت کے ساتھ نہ پڑھے ۔   
ترجمہ:    ١   اسی پر مسلمانوں کا اجماع ہے ۔ 
وجہ :  (١) وتر ایک قسم کی سنت ہے اور سنت کے بارے میں یہ ہے کہ جہاں جہاں اسکی جماعت ثابت ہے وہیں اسکی جماعت مسنون ہو گی ورنہ عام حالات میں تنہا تنہا اسکی نماز پڑھی جائے گی ، چونکہ وتر کے بارے میں صرف رمضان میں اسکی جماعت ثابت ہے اسلئے صرف رمضان میں اسکو جماعت کے ساتھ پڑھی جائے گی ، اور سال کے باقی حصے میں تنہا تنہا پڑھی جائے گی ۔ (٢) تراویح 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter