ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2003 |
اكستان |
|
عالمی خبریں مسلم حکمران اور مقامِ عبرت تبلیسی(اے این این) جارجیا کے مستعفی صدر ایڈ ورڈ شیورڈ ناڈزے نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ کی خارجہ پالیسی خاص طورپر عراق کے بارے میں امریکہ کی تائید وحمایت کرنے کے باوجود واشنگٹن نے ان سے بے وفائی کی اور اقتدار سے ان کی بے دخلی میںمدددی۔شیورڈناڈزے نے پرزورانداز میں کہا کہ سابق سوویت یونین کے وزیرِ خارجہ کی حیثیت سے انہوں نے دنیا کو سرد جنگ کے جبر ودبائو سے بچانے کے لیے غیر معمولی ''خدمات''انجام دی تھیں۔بی بی سی کے مطابق شیورڈناڈزے نے یہ بات واضح کی ہے کہ جارجیا کے صدر کی حیثیت سے وہ امریکہ کے بہت اچھے دوست رہے۔ انہوں نے کہا کہ جب امریکیوں کو عراق کے مسئلے پر میری تائید وحمایت کی ضرورت پڑی تھی تب میں نے ان کی بھر پور تائید کی لیکن آج یہاںجو کچھ ہوا ہے میں اس کی وضاحت نہیں کرسکتا۔انہوں نے امریکی سفیر رچرڈ مائیلس کے رول پر شبہے کا اظہار کیا ہے۔(روزنامہ نوائے وقت لاہور ٣٠نومبر٢٠٠٣ء ) ٭٭٭ تنگ نظری کی انتہائ پیرس(نیوزولنک ) فرانسیسی وزیر اعظم ژان پائر ریفرن نے اعلان کیا ہے کہ ایک نئے قانون کے تحت مسلم خواتین کے سرڈھانپنے پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے ۔وزیر اعظم نے یہ اعلان حکمران جماعت یوایم پی کے ایک اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ وہ ایسا قانون متعارف کروانے کے منصوبے پر غور کررہے ہیں جس کے تحت مسلمان خواتین سرکاری مقامات یا تقاریب میں سر پرسکارف نہیں پہن سکیں گی ۔حالیہ چند برسوں کے دوران فرانس سمیت کئی یورپی ممالک میں مسلمان خواتین کے سر ڈھانپنے پر پابندی عائد کرنے کے مطالبات زور پکڑتے جارہے ہیں ۔کئی سکولوں میں مسلمان طالبات کومحض اس لیے معطل کردیا گیا کیونکہ وہ سکارف سے سر ڈھکتی تھیں ۔فرانسیسی حکام کے مطابق ان اقدا مات کا مقصد کسی بھی طرح کی مذہبی علامات کو ختم کرنا ہے ۔فرانسیسی وزیرِ داخلہ نکولس سرکوزی اس قانون کے خلاف ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات سے نسلی تفریق بڑھ جائیگی۔(روزنامہ نوائے وقت لاہور ٣٠ نومبر ٢٠٠٣ئ) ٭٭٭