ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2003 |
اكستان |
|
بسم اللہ الرحمن الرحیم میجر جنرل ریٹائرڈتجمل حسین ٨٨۔١٠۔١١ عزیزم محمود میاں السلام علیکم مجھے آپ کا پیغام ملا ۔اور آج اخبار میں بھی دیکھا آپ بے شک مجھے اپنی پارٹی کا حصہ سمجھیں ۔اور جیسے پہلے لکھ چکا ہوں ۔میر ا ووٹ اپنا ووٹ سمجھیں لیکن موجودہ حالات میںجبکہ میں ابھی خود قید میں ہوں۔آزاد اُمید وار کی حیثیت سے کھڑا ہونا ضروری ہے ۔میں اپنا موقف آزاد امیدوار کی حیثیت سے بہتر طور پر پیش کر سکتاہوں ۔میرا حلقہ فوجی علاقہ ہے وہاں سابقہ فوجیوں کی تعدا د ہزاروں میں ہے وہ لوگ یہ بھی جانتے ہیں کہ میرا موقف قومی سطح پر ایک ہمہ گیر اسلامی انقلاب ہے۔ (٢) انشاء اللہ رہائی کے بعد مولانا فضل الرحمن صاحب سے اور پوری شورٰی کے سامنے اپنے موقف پیش کروںگا۔ مولانا حامدمیاںمرحوم اور مولانا مفتی محمود مرحوم تو میرے موقف سے اچھی طرح سے آگاہ تھے ۔ اور انہوںنے ہر طرح کی حمایت کی یقین دہانی کرائی تھی۔ اور نئے لوگوں کو مجھے اپنا موقف ذاتی طورپر بتانے کی ضرورت ہوگی ۔مجھے یقین ہے پوری شورٰی میرے موقف سے اتفاق کرے گی۔آپ مجھ پر اعتماد کریں ،میری طرف سے مولانافضل الرحمن صاحب ، رشید میاں اور سب اہلِ خانہ کو السلام علیکم۔ والسلام تجمل ٭ بسم اللہ الرحمن الرحیم میجرجنرل ریٹائرڈ تجمل حسین ٨٨۔١٠۔١١ عزیزم محمود میاں السلام علیکم میں نے آج کے اخبار میں آپ کا پریس ریلیز دیکھا ہے جس میں آپ نے مجھے آپ کی پارٹی کا چکوال کی قومی اسمبلی کی نشست این ۔اے ۔ ٤١ کا اُمّیدوار دکھایا اس کا نمبر اب تازہ نوٹیفیکیشن کے