ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2003 |
اكستان |
|
واقعات ہیں تو اللہ والوں کے ساتھ جو کچھ برائی کرتاہے تووہ تو جواب دیتے نہیں نہ زبان سے کہتے ہیں کچھ ان کو ، مگر اللہ ان کی طرف سے انتقام لیتاہے تو اس لیے یہ کچھ لوگ بدبخت ایسے ہیں جن کا مقصد ہی یہ ہے ۔یہ کوئی نیا مضمون نہیں ہے یہ ہم دسیوں دفعہ سُن چکے ہیں اور اخباروں میں حضرت کے خلاف اس قسم کی بکواس بعض لوگ کرتے رہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ہمیں ان کے شر اور فتنہ سے محفوظ رکھے اور اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے نیک بندوں کی صحبت عطا فرمائے اور انہی کے ساتھ ہمارا آخرت میں حشر فرمائے۔ بڑے حضرت کی ہر طالب علم اور مرید کو نصیحت : ایک ضروری بات رہ گئی جو میں چاہتا تھا بھول گیا کہ بڑے حضرت رحمة اللہ علیہ ایک نصیحت اپنے ہر شاگرد اور طالب علم اور دوست کو کرتے تھے میں بھی چاہتا ہوں کہ آپ کو وہ بات پہنچادوں وہ یہ فرماتے تھے کہ یہ دور بہت فتنوں کا دو ر ہے اور یہ دجالی فتنے ہیں اور فتنہ اس کو کہتے ہیں جوحق کی شکل اختیار کرکے آجائے یعنی لگے وہ حق اندر سے وہ بالکل ہو تو ایسے فتنے سے اللہ ہی بچائے تو بچتاہے ورنہ انسان علم کے باوجود نہیں بچ سکتا گمراہ ہوجاتا ہے اس لیے فرماتے تھے کہ اس سے بچنے کے لیے سب کو چاہیے کہ سورہ کہف جو ہے پندرہویںپارہ میں ہر جمعہ کو پڑھا کریں حدیث میں آتا ہے کہ جو اس کو پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کو دجال کے فتنے سے بچائے رکھیں گے۔ کسی نے حضرت سے پوچھا کہ حضرت دجال کے فتنے سے بچائیں گے اور آج کے جو فتنے ہیں اس کا ذکر حدیث میں تو نہیں آتا تو حضرت نے فرمایا کہ جب اللہ اُس سے بچائیں گے تو چھوٹے موٹے فتنوں سے تو بطریق اُولیٰ بچائیں گے۔ اگر آپ ایک ڈھال بنائیںگے اس لیے کہ اُس پر گولی اثرنہ کرے اور اس ڈھال کو آپ اُٹھائیں گے توپھر جب گولی اس پر اثر نہیں کرے گی تو کیا روڑے پتھر اس پر اثر کریں گے۔ اس لیے اس کو غیراہم نہیں سمجھنا چاہیے اور چھوٹے فتنے کو چھوٹا نہیں سمجھنا چاہیے حدیث میں اس طرح کے مضمون آتے ہیں اس سے ہمیں یہ روشنی مل رہی ہے کہ فتنے کو چھوٹا نہ سمجھو کیونکہ انسان اگر بہک جائے تو وہ فتنہ چھوٹا ہو یا بڑا ہو وہ تو بہک گیا ، اللہ پناہ میںرکھے ہدایت پر رکھے تو اس لیے اس کا معمول ضرور بنائیں اور اگر کوئی ہر جمعہ کو اسے نہیں پڑھ سکتا توحضرت فرماتے تھے کہ '' رشداً '' تک اس کی دس آیتیں ہو جاتی اور ان دس آیتوں کو پڑھنے میں ٢٠سے ٢٥ سیکنڈ لگتے ہیں صرف، دیکھ کر پڑھنے والے بھی پڑھ سکتے ہیں روزانہ ،چار پانچ دن میں زبانی یاد ہو جائیں گی تو یہ روز پڑھا کریں اس نیت سے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ہمارے اساتذہ ہمارے ساتھی ہمارے گھر والے اہلِ حق سب کی نیت کر لیا کریں کہ ہر چھوٹے بڑے فتنے سے حفاظت فرمائے اور ہم سب کا خاتمہ ایمان پر ہو اللہ تعالیٰ ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔ وآخردعوٰنا ان الحمد للہ رب العالمین ۔ ٭