ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2003 |
اكستان |
|
اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے نیک مقاصد میں کامیابی عطا فرمائے ۔آپ میرے اورمیرے بیٹے کے لیے بھی دُعا کیا کریں ۔آپ اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ بندوں میں سے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی دعا ضرور قبول فرمائے گا ۔آج کل کے دور میں آپ جیسے نیک اورمخلص لوگ کم ہی ملتے ہیں۔میری طرف سے محمود میاں کوالسلام علیکم۔ فقط تجمل ٭ میجر جنرل (ریٹائرڈ) تجمل حسین ٨٠۔١٠۔٢٤ محترمی ومکرمی جناب شاہ صاحب السلام علیکم ۔مولانا مفتی محمود صاحب کی وفات کی خبر سن کر بہت رنج ہوا جب جولائی میں میرے مقدمہ میںشہادت دینے کے لیے یہاں آئے تو اس وقت ان کی صحت ماشاء اللہ بہت اچھی دکھائی دیتی تھی۔اس وقت کیا خبر کہ وہ اتنے جلدی ہم سے جدا ہوجائیں گے ۔انہوں نے فوجی عدالت کے سامنے جو بیان دیا وہ ہمیشہ کے لیے ایک تاریخی حیثیت رکھے گا وہ صحیح معنوں میں جمہوریت کے بہت بڑے علمبردار اور اسلام کے شیدائی تھے۔ ان کی قیادت ان کے بلند کردار کی آئینہ دار تھی۔میں چونکہ ان کے بیٹوں کو ذاتی طورپر نہیںجانتا اس لیے میری طرف سے اگر آپ ان کو تعزیت کا پیغام پہنچاسکیں تو میں بہت مشکور ہوںگا ۔ویسے ایک خط ان کے بڑے صاحبزادے مولانا فضل الرحمن صاحب کو لکھ دیا ہے۔پورا پتہ تو میرے پاس نہیں تھاالبتہ عبدالخیل کے پتہ پر ایک خط بھیج دیا ہے۔ میرے مقدمہ کے فیصلہ پرنظرِثانی ہو رہی ہے۔ انشاء اللہ سب کام ٹھیک ہو جائیں گے ۔دُعاء کرتے رہیں ۔آپ کا ارسال کردہ وظیفہ باقاعدگی سے پڑھ رہاہوں میری طرف سے محمود میاں کوالسلام علیکم۔ فقط والسلام تجمل ٭