ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2003 |
اكستان |
|
میں'' این جی او'' کا مطلب ہے فلاحی ادارے ١ امریکہ اور یورپ کے ناروے ،سویڈن وغیرہ یہ ممالک ان کی سرپرستی کرتے ہیں ان کو مال فراہم کرتے ہیں ان کا نشانہ سب سے زیادہ غریب علاقے ہیں وہ پاکستان کے ہوں، ہندوستان کے ہوں، بنگلہ دیش کے ہوں ،افغانستان کے ہوں جہاں کے بھی ہوں یا افریقہ کے ہوں جہاںپر غربت بہت زیادہ ہے اس پر وہ سب سے پہلے محنت کرتے ہیں اور وہاں جاکر کام شروع کرتے ہیں کیونکہ یہ قدرتی بات ہے کہ جب انسان بھوکا ہوگا اور اس کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں ہوگااس کے بیوی بچے بھوک سے بلک رہے ہوں گے تواس سے اگر آپ کہیں گے کہ آئو وضو کرلو نماز پڑھ لیں اور روزہ رکھ لیں وہ کہے گا میرا تو پہلے ہی مہینہ بھر سے روزہ چل رہا ہے تم مجھے روزہ رکھواکر کیا کروگے۔ فقرکبھی کفر کا سبب بن جاتاہے : حدیث میں آتاہے کاد الفقر ان یکون کفرًا کہ فقر بعض اوقات کفر تک لے جاتا ہے انسان کو العیاذ باللہ یہ حالات وہ جانتے ہیں یہ چیزیں وہ سمجھتے ہیں کیونکہ نبی علیہ السلام کی پیشن گوئیاں اور چیزیں وہ معقولی ہیں ۔معقولات سے اُن کا تعلق بھی ہے ۔ورائے عقل ہوں تو وہ اور بات ہے لیکن عقل کے خلاف کوئی چیز نہیں ہے کافر کی عقل بھی اُسے مانے گی مسلمان کی عقل بھی اُسے مانے گی ۔قرآن پاک میں آتاہے جانتے ہیں مانتے نہیں ہیں وہ بھی جانتے تھے سب کہ یہ حق ہے لیکن اصل تو ماننے سے ہوتا ہے مانتے نہیں تھے۔آج بھی یہی ہے تو وہ غریب علاقوں میں آتے ہیںاور اُن کی جومالی ضرورتیں ہیں اُن کو پورا کرتے ہیں دُودھ راشن کے طورپر دینا شروع کردیں گے چینی دینا شروع کردیں گے بیماروں کے لیے دوائیں دینا شروع کردیں گے اور پھر اس طرح کرتے کرتے اس کی آڑمیں عیسائیت کی تبلیغ کریں گے ۔اب اگراُن کے اس طریقہ کے خلاف آپ نے جا کر کام نہ کیا اور آپ نے صرف دعوت پر اکتفاء کرلیا اور اس سے کہا کہ تیرا عقیدہ یہ ہے وغیرہ وغیرہ مگر اُسے تو سننے کی فرصت نہیں ہے وہ تو تکلیف اور صبح شام کی بھوک میں ایسا پریشان ہے کہ وہ آپ کی یہ بات نہیں سنے گا ۔آپ کو اس کی بھوک کا پہلے علاج کرنا پڑے گا۔ اب پچھلے لوگوں جیسا ایمان مضبوط نہیں ہے : کیونکہ ایمان اُس زمانے کی طرح اب مضبوط تو نہیں ایمان تو کمزور ہیںہمارے بھی کمزور ہیں جب ہمارے ١ '' این ۔جی۔ او '' مخفف ہے''نان گورنمنٹ آرگنائزیشن'' کا، اس کا ترجمہ ہے ''غیر سرکاری تنظیم'' یہ فلاحی خدمات کے نام پر درپردہ یہودیت ،عیسایت، قادیانیت ،آغا خانیت کا پرچار کررہی ہیں ۔