ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2003 |
اكستان |
|
مسلمان گھر کابچہ ہے لیکن جس سکول میں پڑھ رہا ہے وہ مشنری سکول ہے وہ وہاں پر اُن کو عیسائیت کی تعلیم دیتے ہیں اس اس طرح کی چیزیں دکھاتے ہیں سکھاتے ہیں وہ کہتے ہیں یوںکہنا ہے تم نے ۔اب وہ بچہ عیسائی بن رہا ہے مسلمان ماںباپ ہیں مسلمان ماں باپ اُس کی فیسیں بھر رہے ہیں اُس کا خرچہ دے رہے ہیں اوروہ پڑھ رہا ہے اور پڑھنے کے نتیجے میں ایک عیسائی نوجوان تیار ہورہاہے۔ ایک اور واقعہ : اور اس طرح بھی کرتے ہیں کہ جب اُن کے ہسپتال میں جائیں گے علاج کے لیے تو ڈاکٹر پوچھے گا کہ تمہیںکیا تکلیف ہے تو وہ کہے گا کہ مجھے یہ تکلیف ہے اور وہ نسخہ لکھ دے گالیکن دوا صحیح نہیں دے گا ۔اب وہ لے جائے گا اب وہ دوسرے دن آئے گا کہے گا ڈاکٹر صاحب مجھے تو کوئی فائدہ نہیں ہوا میں تو ویسے ہی ہوں ۔وہ پھر ایک دن کی دوائی لکھ دے گاغلط دے گا صحیح نہیں دے گا ایسی کہ نقصان بھی نہ دے فائد ہ بھی نہ دے ایسی دوا لکھ دے گا اور اُس کو کہتا ہے کہ تم بس یہ کھا لینا بسم اللہ پڑھ کر بلکہ اس سے پوچھتاہے کہ کیسے کھاتے ہو وہ کہتی ہے کہ میںتو اللہ کا نام لے کر کھاتی ہوں پھردوتین دفعہ کے بعد وہ اس کوصحیح دوا دیتاہے اور کہتا ہے کہ اچھا تم یہ نام لیکرکھاتی ہو آئندہ تم یہ نام لینا کہ اے مسیح مجھے شفادے دے اور اُسے دواصحیح لکھ دیتاہے نزلہ کی زکام کی پیٹ کی جوبھی تھی وہ پھر اس موقع پر صحیح دوا دیتاہے اب جب وہ جاتی ہے یا جاتا ہے جوبھی ہو جن کودے رہا ہے جب یہی کہہ کردوا کھاتے ہیں تو دوانے تو فائدہ کرنا ہے اب وہ پھر آتے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب فائدہ ہواہے پھر یہ کہتاہے جب بھی کوئی کام کرو تویہ نام پہلے لیا کرو تو یہ اُن کے طریقہ واردات ہیں ۔ آغا خانی اور شمالی علاقہ جات : اور اب یہ جو ہمارے شمالی علاقے ہیں سکردو، بلتستان ،گلگت، چترال وہاں غریب علاقے ہیں یہاں پر ساری این جی اوز کی سرپرستی آغاخانی کررہے ہیں جتنے آغاخان شیعے ہیں بہت مالدار ہیں اُن کا لیڈر آغا خان پیرس میں بیٹھا ہوا ہے ا ن کی یہودیوں اور عیسائیوں سے دوستی ہے، قادیانیوں مرزائیوں سے ان کے تعلقات ہیں یہ بھائی بھائی ہیں آپس میں۔ اب آغاخانیت کو آپ چاہے مرزائیت کا نام دے لیںچاہے مرزائیت کو آغاخانیت کا نام دے لیں ایک ہی چیزہے۔ ان کے مقاصد ایک ہیں اسلام کے بارے میں اور مسلمانوں کے بارے میں ،وہاں وہ دودھ فری دیتے ہیں اور انھیں آغاخانی بناتے ہیں ۔یہ ساری چیزیں ایسی ہیں کہ جس پر فکرکی ضرورت ہے ۔