ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2003 |
اكستان |
|
بارش ہوئی نہیں لیکن اس کے ا ثرات ٹھنڈی ہوائیں آنی شروع ہوجاتی ہیں اندازہ کرتے ہیں کہ بارش ہو رہی ہے کہیں خوش ہونے لگتے ہیں تو یہ اس کے آثار ظاہر ہونا شروع ہو گئے ۔تو یہ جو ہے دور یہ بہت بڑے فتنے کا دور ہے اس میں آپ کے چاروں طرف فتنے ہیں اور اِن فتنوں سے نمٹنا ہے آپ نے ،اس کی پہلی اور اولیں ذمہ داری آپ پر آتی ہے، عیسائیت زوروں پر ہے یہودیت زوروں پر ہے اور یہودی تو دجال کی خصوصی فوج ہوگی اور یہ قدرتی طور پر منظم ہورہے ہیں گویا دجال کے لیے ایک میدان ہموار ہو رہا ہے اس کی آمد کاانتظام ہو رہا ہے ۔تو اُس کی آمد سے پہلے دنیا میں فتنے پھیل رہے ہیںاور یہ بات یاد رکھیں کہ خاص طور پر ہمارا ہندوستان ،پاکستان ،بنگلہ دیش بھی دجالی قوتوں کے نشانے بنے ہوئے ہیں ۔ دجالی قوتیں نبی علیہ السلام کی سیاسی اور اقتدارسے متعلق پیشین گوئیوں سے خوب آگاہ ہیں : ٍ اس لیے کہ دجالی قوتیں مذہب سے واقفیت رکھتی ہیں یہ بات یاد رکھیں وہ اگر پتلون میں ٹائی میں نظر آتے ہیں تو وہ بات اور ہے،کافر ہیں پہنتے ہیں لیکن انھیں مذہب کی معلومات اور نبی علیہ السلام کی اُن پیشن گوئیوںپرپورا عبور ہے جن کاتعلق سیاسی قوت سے ہے سیاسی اُتار چڑھائو سے ہے اور اقتدار کے ساتھ ہے اُس کی معلومات پورے یہودی علماء رکھتے ہیں عیسائی علماء رکھتے اوراُن کی سیاسی قوت اس سلسلہ میں ان سے رہنمائی لیتی ہے اُس کی روشنی میں کام کرتے ہیں۔وہ جانتے ہیں کہ جب دجال کا فتنہ ہوگا اور آخری دور آئیگا تو فتنوں کا بڑا مرکز اوران کانشانہ وہ مشرقِ وسطیٰ ہوگا حرمین شریفین کی وجہ سے ۔ خراسان ہمارا پڑوس اور اس کی اہمیت : حدیث میں آتا ہے کہ ان کی مدد باہر سے ہوگی جیسے خراسان کا آتاہے ۔خراسان کے لوگ جو ہیں وہ لشکر ترتیب دیں گے خراسان ہمارا پڑوس ہے افغانستان اور ایران میں پھیلا ہوا ہے قدیم خراسان جو ہے وہ بہت بڑا تھا اب تقسیم ہو کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں ہوگیا اُس کے بعض ٹکڑوں کا نام اب خراسان نہیں ہے چھوٹے سے ٹکڑے کا نام خراسان رہ گیا لیکن خراسان بڑا خطہ ہے تو یہاں سے بڑی عظیم فوج جس کا اللہ کے یہاں بڑا مرتبہ ہوگا حدیث میں اس کی تعریف آئی ہے وہ جائے گی پھرعراقیوں کا ذکر آتاہے کہ عراق کے جو زعماء ہیں وہ آئیں گے حضرت مہدی علیہ السلام کے ہاتھ پربیعت کریںگے تو یہ کیونکہ بین الاقوامی مسئلہ ہوگا اور سب طرف اس کے اثرات ہوں گے ۔ ''این جی او ''دجالی فتنہ ، غریب مسلمان ان کا پہلا نشانہ : اس لیے وہ ابھی سے اپنی کوششیں کررہے ہیں پیش بندی کے طور پر اور اس پیش بندی کے لیے وہ جو قوت استعمال کر رہے ہیں اور جس منصوبے پر وہ عمل کررہے ہیں اُس پر ''این جی او'' کا لیبل لگاہواہے عرفِ عام