ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2003 |
اكستان |
|
مطابق این ۔اے۔ ٤٣ چکوال ہو گیاہے۔ میں اس بارے میں پہلے کافی تفصیل سے لکھ چکا ہوں، بہرحال مجھے کوئی اعتراض نہیں اگر آپ مجھے اپنی پارٹی کا اُمّیدوار ظاہر کریں کیونکہ اگر میںنے کسی پارٹی کے ساتھ رہ کر کام کرناہے تو میرے لیے آپ کی پارٹی سے بہتر کوئی پارٹی نہیں کیونکہ یہ علمائے حق کی پارٹی ہے۔اور آپ نے قریباً دس سال تک آمریت کے خلاف جدوجہد کی لیکن فی الحال میں اتنی بات پر آزاد اُمّیدوار کی حیثیت سے حصہ لے رہا ہوں ۔جیسے پہلے لکھا ہے انشاء اللہ رہائی کے بعد آپ سب سے تفصیل سے بات کروں گا ۔میں آپ سے مل کر تحریکِ اسلامی انقلاب منظم کرنا چاہتا ہوں جو ایک ہمہ گیر قومی سطح پر ایک تحریک کی شکل میں کامیاب ہو سکتی ہے۔ مولانا حامد میاں مرحوم اورمولانا مفتی محمودمرحوم سے تو میں نے اس بارے میں تفصیل سے بات کی ہوئی تھی لیکن آپ سب کو اپنا پوراپروگرام بتانے کا موقع نہ مل سکا ۔بہرحال اگر میں خدا کے فضل سے انتخابات میں کامیاب ہوگیا اور انشاء اللہ بھاری اکثریت سے جیتوں گا ۔آپ یہ دُعا کرتے رہیں ۔تو میرا ووٹ آپ اپنی پارٹی کا ووٹ سمجھیں ۔میرا خیال ہے اتنی یقین دہانی کافی ہے۔ مولانافضل الرحمن صاحب کوبتا دیجیے گا۔رشیدمیاں اورسب اہلِ خانہ کو السلام علیکم۔ والسلام تجمل جامعہ مدنیہ جدید کا ای میل ایڈ ریسjmj786_56@hotmail.com ٭ ٭٭