بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ إِزَارِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
باب: حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی لنگی مبارک کے بیان میں
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ : حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلاَلٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ : أَخْرَجَتْ إِلَيْنَا عَائِشَةُ ، كِسَاءً مُلَبَّدًا وَإِزَارًا غَلِيظًا، فَقَالَتْ : قُبِضَ رُوحُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَيْنِ.
ترجمہ: حضرت ابوبُردہ فرماتے ہیں کہام المؤمنین(میری امی) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک مرتبہ ہمیں ایک پیوند لگی ہوئی چادراور ایک موٹی لنگی نکال کر دکھائی اور فرمایاکہ حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کاوصال ان دو کپڑوں میں ہی ہوا۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ نَذِيرٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ : أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَضَلَةِ سَاقِي أَوْ سَاقِهِ فَقَالَ : هَذَا مَوْضِعُ الإِزَارِ، فَإِنْ أَبَيْتَ فَأَسْفَلَ ، فَإِنْ أَبَيْتَ فَلاَ حَقَّ لِلإِزَارِ فِي الْكَعْبَيْنِ.
ترجمہ : حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے میری پنڈلی کے گوشت کاحصہیا اپنی پنڈلی کے گوشت کاحصہ پکڑ کر فرمایاکہ تہبند باندھنے کی جگہ یہ ہے او ر اگر تم نیچے تک لٹکانا چاہو تو کچھ اور نیچے تک کرلو اور اگر مزید نیچےکرنا چاہو تو لنگی کا ٹخنوں میں کوئی حق نہیں ہے (یعنی ٹخنوں کو لنگی نہ چھپائے)
زبدۃ:
1: اس باب میں صرف حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے تہبند باندھنے کا ذکر ہے البتہ بعض دوسری روایات میں شلوار کا ذکر بھی آیا ہے کہ آپ نے کسی موقع پر شلوار خریدی، اس کی تعریف بھی کی مگر خود شلوار پہننے کا کسی صحیح روایت سے ثبوت نہیں ہے۔ جس طرح تہبند باندھنا حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے اس طرح پاجامہ یا شلوار کا باندھنا ثابت نہیں۔ اگرچہ اس کاپہننا شرعاً صحیح اور جائز ہے۔